الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
254. موسى بن طلحة، عن عبد الله بن عمر
موسیٰ بن طلحہ کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13199 (کل: 9 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13199
صحیح بخاری: 989
سنن نسائی: 1588
سنن ابن ماجہ: 1291
سنن دارمی: 1644
المنتقى ابن الجارود: 261
مصنف ابن ابی شیبہ: 5860
سنن دارقطنی: 1725
صحیح ابن حبان: 2818
حدیث نمبر: 13199
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ ، قَالَ: سَايَرْتُ ابْنَ عُمَرَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَلَمْ يَكُنْ يَزِيدُ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا، وَقَالَ: " أُصَلِّي كَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يُصَلُّونَ، وَمَا أَنَا بِمَانِعٍ أَحَدًا يَسْتَزِيدُ مِنْ خَيْرٍ إِنْ أَرَادَهُ ".
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں مکہ اور مدینہ کے درمیان ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ چلا، وہ (فرض نماز میں) دو رکعتوں سے زیادہ نہ پڑھتے تھے، نہ ان سے پہلے کچھ پڑھتے نہ بعد میں، اور فرماتے: ”میں ویسے ہی نماز پڑھتا ہوں جیسے میں نے اپنے ساتھیوں (صحابہ) کو پڑھتے دیکھا، اور میں کسی کو اگر وہ زیادہ نیکی چاہے تو اس سے نہیں روکتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 328، حدیث 13256»
حدیث نمبر: 989
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا وَمَعَهُ بِلَالٌ".
ہم سے ابوولید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن جبیر سے سنا، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نکلے اور (عیدگاہ) میں دو رکعت نماز عید پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اس سے پہلے نفل نماز پڑھی اور نہ اس کے بعد۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب العيدين/حدیث: 989]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن باہر تشریف لے گئے، وہاں دو رکعت نماز عید پڑھی لیکن اس سے پہلے اور اس کے بعد کچھ نہیں پڑھا، آپ کے ہمراہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب العيدين/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1588
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قال: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نکلے، تو آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، نہ تو ان سے پہلے کوئی نماز پڑھی، اور نہ ہی ان کے بعد۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1588]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن باہر نکلے اور دو رکعتیں پڑھیں، ان (دو رکعت) سے پہلے یا ان کے بعد کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھی۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1588]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العیدین 26 (989)، الزکاة 21 (1431)، اللباس 57 (5881)، 59 (5883)، صحیح مسلم/العیدین 2 (884)، سنن ابی داود/الصلاة 256 (1159)، سنن الترمذی/الصلاة 270 (الجمعة 35) (537)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 160 (1291)، (تحفة الأشراف: 5558)، مسند احمد 1/280، 340، 355، سنن الدارمی/الصلاة 219 (1646) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 1291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَرَجَ فَصَلَّى بِهِمُ الْعِيدَ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ کی طرف گئے تو آپ نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، اور اس سے پہلے یا بعد کوئی اور نماز نہ پڑھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1291]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر (میدان میں) تشریف لے گئے اور لوگوں کو نماز عید پڑھائی، اس سے پہلے یا بعد میں کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العیدین 8 (964)، 26 (989)، الزکاة 21 (1431)، اللباس 57 (5881)، 59 (5883)، صحیح مسلم/العیدین 2 (884)، سنن ابی داود/الصلاة 256 (1159)، سنن الترمذی/الصلاة 270 (الجمعة 35) (537)، سنن النسائی/العیدین 28 (1588)، (تحفة الأشراف: 5558)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/ 280، 340، 355)، سنن الدارمی/الصلاة 219 (1646) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 1644
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَلَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عيد الفطر کے دن تشریف لائے اور دوگانہ نماز ادا کی اور اس سے پہلے یا بعد میں کوئی نماز نہیں پڑھی۔ [سنن دارمي/من كتاب العيدين/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1646] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 964] ، [مسلم 884/13] ، [أبوداؤد 1159] ، [ترمذي 537] ، [نسائي 1586] ، [ابن ماجه 1291]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 964] ، [مسلم 884/13] ، [أبوداؤد 1159] ، [ترمذي 537] ، [نسائي 1586] ، [ابن ماجه 1291]
وضاحت: (تشریح حدیث 1643)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عید کی نماز سے پہلے یا بعد میں عیدگاہ میں کوئی نماز نہیں، اگر مسجد میں نماز پڑھی جائے اور نماز سے پہلے کوئی مسجد میں داخل ہو تو تحیۃ المسجد پڑھ سکتا ہے، ایک روایت میں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو عید کی نماز سے پہلے نفل پڑھتے دیکھا تو انہوں نے اس کو منع کیا، وہ شخص بولا: نماز پڑھنے پر اللہ تعالیٰ مجھ کو عذاب نہ کرے گا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ تعالیٰ سنّت کی مخالفت پرتمہیں عذاب ضرور کرے گا، «كما نقله العلامه وحيدالدين في» [شرح سنن ابن ماجه 1291] ۔
اسی طرح کا قول سعيد بن المسيب رحمہ اللہ سے امام دارمی رحمہ اللہ نے (449) پر ذکر کیا ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عید کی نماز سے پہلے یا بعد میں عیدگاہ میں کوئی نماز نہیں، اگر مسجد میں نماز پڑھی جائے اور نماز سے پہلے کوئی مسجد میں داخل ہو تو تحیۃ المسجد پڑھ سکتا ہے، ایک روایت میں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو عید کی نماز سے پہلے نفل پڑھتے دیکھا تو انہوں نے اس کو منع کیا، وہ شخص بولا: نماز پڑھنے پر اللہ تعالیٰ مجھ کو عذاب نہ کرے گا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ تعالیٰ سنّت کی مخالفت پرتمہیں عذاب ضرور کرے گا، «كما نقله العلامه وحيدالدين في» [شرح سنن ابن ماجه 1291] ۔
اسی طرح کا قول سعيد بن المسيب رحمہ اللہ سے امام دارمی رحمہ اللہ نے (449) پر ذکر کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 261
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا أَبُو دَاوُدُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَدِيِّ يَعْنِي ابْنَ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلا بَعْدَهَا" .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن باہر تشریف لائے، دو رکعات (نماز عید) ادا کی، نہ ان سے پہلے کوئی نماز ادا کی اور نہ بعد میں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 261]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 989، صحيح مسلم: 884»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
ترقیم عوامۃ: 5785 ترقیم الشثری: -- 5860
حدثنا ابن إدريس ، وابن عباد ، عن شعبة ، عن عدي بن ثابت ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ، قال: " خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم عيد، فصلى بالناس، فلم يصل قبلها، ولا بعدها"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة: (أبو بكر قال ثنا وكيع و) من [أ، ب، ك، ز]، وسقط من: [هـ].
(٢) في [هـ] زيادة: (وابن عباد).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٩٨٩) ومسلم (٨٨٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، آپ نے نہ تو عید سے پہلے کوئی نماز پڑھی نہ عید کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5860]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .، ترقيم محمد عوامة: 5785»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1707 ترقیم الرسالہ : -- 1725
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلا بَعْدَهَا"، يَعْنِي الْعِيدَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز سے پہلے اور اس نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی (راوی بیان کرتے ہیں: یعنی عید کی نماز)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1725]
ترقیم العلمیہ: 1707
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 958، 960، 961، 978، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 885، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1444، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1561، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1141، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1724، 1725، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2206»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2818
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، خَرَجَ يَوْمَ فِطْرٍ، أَوْ أَضْحًى، فَصَلَّى بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، وَلَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلا بَعْدَهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر یا شاید عید الاضحی کے دن تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے یا اس کے بعد کوئی (نفل نماز) ادا نہیں کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2818]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 98، 863، 960، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 884، وابن الجارود فى "المنتقى"، 285، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1436، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2818، 2823، 2824، 3322، 3325، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1100، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1142، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1273، 1274، 1291، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1927» «رقم طبعة با وزير 2807»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1051)، «الإرواء» (3/ 98 / 631): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما