🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
306. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13563 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13563
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17074
المعجم الاوسط: 5087
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 683
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13563
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَبْدٌ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ مَلَكٌ فِي شِعَارِهِ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے، کیونکہ کوئی بندہ پاکیزگی کی حالت میں رات نہیں گزارتا مگر ایک فرشتہ اس کے ساتھ اس کے کپڑے میں رات گزارتا ہے، رات کی کسی بھی گھڑی وہ کروٹ نہیں بدلتا مگر فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13563]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 446، حدیث 13620»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17074
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللَّهُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مَنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ ; فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم ان جسموں کو پاک رکھو! اللہ تعالیٰ تمہیں پاک رکھے گا، کیونکہ جو بھی بندہ باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، تو اس کے لحاف میں ایک فرشتہ بھی اس کے ساتھ رات گزارتا ہے، وہ شخص رات کی جس بھی گھڑی میں اُٹھتا ہے، تو فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے اس بندے کی مغفرت کر دے! کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17074]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5083»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5087
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ، لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ إِلَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے۔ جو بندہ بھی پاکیزگی کی حالت میں رات گزارتا ہے، اس کے ساتھ اس کے اندرونی لباس (بدن سے لگے کپڑے) میں ایک فرشتہ رات گزارتا ہے۔ رات کی جس گھڑی بھی وہ کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا» ”اے اللہ! اپنے اس بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن ابی رباح سے عباس بن عتبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5087]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 128» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
قَالَ: وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ بَاتَ طَاهِرًا بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ لَا يَسْتَيْقِظُ سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ إِلَّا قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فُلَانٍ؛ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، وَسَيَأْتِي فِي آخِرِ كِتَابِ الْمَوَاعِظِ وَالشِّعَارُ بِكَسْرِ الشِّينِ الْمُعْجَمَةِ، وَهُوَ مَا يَلِي بَدَنَ الْإِنْسَانِ مِنْ ثَوْبٍ وَغَيْرِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص طہارت (وضو) کی حالت میں رات گزارتا ہے تو ایک فرشتہ اس کے شعار (جسم سے متصل لباس) میں رات بسر کرتا ہے، وہ رات کے کسی بھی لمحے بیدار نہیں ہوتا مگر وہ فرشتہ یہ دعا کرتا ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فُلَانٍ؛ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا» ”اے اللہ! اپنے فلاں بندے کی مغفرت فرما دے، کیونکہ اس نے طہارت کی حالت میں رات گزاری ہے“۔“
میں کہتا ہوں کہ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی روایت سے موجود ہے، جسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں اور ابن حبان، ابوداؤد اور ترمذی رحمہ اللہ علیہم نے روایت کیا ہے۔
نیز اسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، طبرانی رحمہ اللہ نے ’الاوسط‘ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور احمد بن منیع و ابویعلیٰ رحمہما اللہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے؛ اور یہ روایت کتاب المواعظ کے آخر میں دوبارہ آئے گی۔ لفظ ’شِعار‘ (شین کے نیچے زیر کے ساتھ) اس لباس کو کہتے ہیں جو انسانی بدن کے ساتھ بالکل پیوست ہو۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «أخرجه فتح الباري برقم: 5952، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13621، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1146»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ الحسن بن ذكوان صدوق فيه لين، وله شواهد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں