🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
364. ذكر سن عبد الله بن الزبير، ووفاته، ومن أخباره
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی عمر، وفات، اور ان کے حالات کا بیان
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13829 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13829
سنن ترمذی: 2220
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13829
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: ثَنَا [ أَبُو الْمُحَيَّاةِ ] ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا صُلِبَ - أَوْ قُتِلَ - ابْنُ الزُّبَيْرِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكَلَّمَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الْحَجَّاجَ ، فَقَالَتْ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ؟ قَالَتْ: لَا وَاللهِ، مَا كَانَ بِمُنَافِقٍ، فَلَقَدْ كَانَ صَوَّامًا قَوَّامًا. قَالَ: اسْكُتِي فَإِنَّكِ عَجُوزٌ قَدْ خَرِفْتِ، قَالَتْ: مَا خَرِفْتُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ، فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ - يَعْنِي: الْمُخْتَارَ - وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ.
ابن مختار رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے سولی پر چڑھائے یا قتل کیے جانے کے تین دن بعد مکہ آئے، تو ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے حجاج سے بات کی اور کہا: کیا اس سوار کے اترنے کا وقت نہیں آیا؟ اس نے کہا: اس منافق کا؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، اللہ کی قسم! وہ منافق نہیں تھا، وہ تو بہت روزے رکھنے والا اور بہت نماز پڑھنے والا تھا۔ اس نے کہا: چپ رہو، تم بوڑھی ہو چکی ہو اور تمہاری عقل ماند پڑ چکی ہے۔ انہوں نے فرمایا: میری عقل ماند نہیں پڑی جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک فسادی پیدا ہوگا۔“ جھوٹا تو ہم دیکھ چکے - یعنی مختار - اور فسادی تو بس تو ہی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13829]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 97، حدیث 232»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 276، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2220
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُصْمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: يُقَالُ الْكَذَّابُ: الْمُخْتَارُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، وَالْمُبِيرُ: الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ،
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو ثقیف میں ایک جھوٹا اور ہلاک کرنے والا ہو گا“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
کہا جاتا ہے کذاب اور جھوٹے سے مراد مختار بن ابی عبید ثقفی اور ہلاک کرنے والا سے مراد حجاج بن یوسف ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2220]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف، وأعادہ في المناقب 74 (3944) (تحفة الأشراف: 7283) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مختار بن ابوعبید بن مسعود ثقفی کی شہرت اس وقت ہوئی جب اس نے حادثہ حسین کے بعد ان کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان محض اس غرض سے کیا کہ لوگوں کو اپنی جانب مائل کر سکے، اور امارت (حکومت) کے حصول کا راستہ آسان بنا سکے، علم و فضل میں پہلے یہ بہت مشہور تھا، آگے چل کر اس نے اپنی شیطنت کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ اس کے عقیدے اور دین کا بگاڑ لوگوں پر واضح ہو گیا، یہ امارت اور دنیا کا طالب تھا، بالآخر ۶۷ ھ میں مصعب بن زبیر رضی الله عنہ کے زمانے میں مارا گیا۔ حجاج بن یوسف ثقفی اپنے ظلم، قتل، اور خون ریزی میں ضرب المثل ہے، یہ عبدالملک بن مروان کا گورنر تھا، عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کا اندوہناک حادثہ اسی کے ہاتھ پیش آیا۔ مقام واسط پر ۷۵ ھ میں اس کا انتقال ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (5993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں