🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. نافع بن جبير بن مطعم، عن أبيه
نافع بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1560 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 1560، 8086، 17352
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 314، 11744
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا فِرْدَوْسُ بْنُ الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَشْيُ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ كَفَّارَاتٌ لِلذُّنُوبِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ ".
نافع بن جبیر بن مطعم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعوں کی طرف پیدل چل کر جانا گناہوں کا کفارہ ہے، اور سردی میں وضو کو مکمل کرنا، اور نمازوں کے بعد اگلی نماز کا انتظار کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 135، حدیث 1573»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 314
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" ثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ ; فَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَوَاتِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَقَالَ:" إِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ مِنَ الْخُيَلَاءِ"، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ وَزِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں کفارہ ہیں، تین چیزیں درجات میں اضافہ کا باعث ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں اور تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، جہاں تک کفارہ بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، قدم اُٹھا کر (یعنی دور سے چل کے) جمعہ (یا با جماعت نماز) کی ادائیگی کے لئے جانا ہے، جہاں تک درجات میں اضافہ کا باعث بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا، اور رات میں اُس وقت (نفل) نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غصہ اور رضامندی (ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی اور خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا اور پوشیدہ و علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا ہے، جہاں تک ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو ایسی کنجوسی، جس کی اطاعت کی بجائے، ایسی نفسانی خواہش، جس کی پیروی کی جائے، اور آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا، تکبر کا حصہ ہے“۔
اس روایت کی سند میں، ایک راوی زائدہ بن ابورقاد ہے، اور ایک راوی زیاد نمیری ہے، ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «أخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5452 اورده المؤلف فى كشف الاستار 80 اورده المنذري فى الترغيب والترهيب 161/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5448، 5750، 5988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6491»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11744
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَانِي رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي. فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ، فَعَلِمْتُ فِي مَقَامِي ذَلِكَ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: فِي الدَّرَجَاتِ، وَالْكَفَّارَاتِ، فَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِبْلَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ. قَالَ: صَدَقْتَ، مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ عَاشَ بِخَيْرٍ وَمَاتَ بِخَيْرٍ، وَكَانَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَطِيبُ الْكَلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عَمَلَ الْحَسَنَاتِ، وَتَرْكَ السَّيِّئَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ وَمَغْفِرَةً، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِذَا أَرَدْتَ بِقَوْمٍ فِتْنَةً فَنَجِّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا پروردگار، میرے پاس بہترین صورت میں آیا اس نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کی: میں حاضر ہوں اور سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے، اس نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، تو اس نے اپنا ہاتھ میرے سینے کے درمیان رکھا، تو میں نے اپنی جگہ پر موجود رہتے ہوئے، اُس چیز کے بارے میں جان لیا، جس کے بارے میں اس نے مجھ سے دریافت کیا تھا، خواہ اس کا تعلق دنیا کے امور سے ہو، یا آخرت سے ہو، اس نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ تو میں نے عرض کی: درجات کے بارے میں اور کفارات کے بارے میں، جہاں تک درجات کا تعلق ہے، تو اس میں سردی کے موسم میں اچھی طرح وضو کرنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا شامل ہے، پروردگار نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے، جو شخص ایسا کرے گا وہ بھلائی کے ساتھ زندہ رہے گا اور بھلائی کے ساتھ مرے گا اور اپنے گناہوں کے حوالے سے یوں ہو جائے گا، جیسے اُس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) جہاں تک کفارات کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا، پاکیزہ گفتگو کرنا اور رات کے وقت، اُس وقت نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”اے اللہ! میں تجھ سے یہ دعا مانگتا ہوں کہ میں نیکیاں کروں اور برائیاں ترک کر دوں اور مسکینوں سے محبت رکھوں اور مغفرت مانگتا ہوں، اور یہ مانگتا ہوں کہ تو میری توبہ قبول فرما لے اور جب تو کسی قوم کو فتنے میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے، تو مجھے ایسی حالت میں نجات دینا کہ میں فتنے سے محفوظ رہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8117)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8117، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8086
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَتَانِي رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى ثَدْيَيَّ، فَعَلِمْتُ فِي مَقَامِي ذَلِكَ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَقَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: فِي الدَّرَجَاتِ وَالْكَفَّارَاتِ، فَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِبْلَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ، قَالَ: صَدَقْتَ، مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ عَاشَ بِخَيْرٍ وَمَاتَ بِخَيْرٍ، وَكَانَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ وَطِيبُ الْكَلَامِ، وَالصَّلَاةُ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عَمَلَ الْحَسَنَاتِ، وَتَرْكَ السَّيِّئَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَمَغْفِرَةً، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِذَا أَرَدْتَ فِي قَوْمٍ فِتْنَةً، فَنَجِّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا رب سب سے خوبصورت صورت میں میرے پاس آیا، اور فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کیا: حاضر ہوں اور تیری فرمانبرداری کے لیے تیار ہوں۔ فرمایا: ملأ اعلیٰ کس بارے میں جھگڑ رہی ہے؟ میں نے عرض کیا: مجھے علم نہیں۔ پس اس نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا تو میں نے اسی مقام پر دنیا اور آخرت کے وہ تمام امور جان لیے جن کے بارے میں مجھ سے پوچھا گیا تھا۔ پھر فرمایا: ملأ اعلیٰ کس بارے میں جھگڑ رہی ہے؟ میں نے عرض کیا: درجات اور کفارات کے بارے میں۔ درجات یہ ہیں: سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، اور نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ فرمایا: تو نے سچ کہا، جو ایسا کرے وہ بھلائی کے ساتھ جیے گا اور بھلائی کے ساتھ مرے گا، اور اس کے گناہ ایسے ہو جائیں گے جیسے وہ اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے کے دن تھا۔ اور کفارات یہ ہیں: کھانا کھلانا، سلام کو عام کرنا، نرم گفتاری، اور رات کو نماز پڑھنا جب لوگ سوئے ہوں۔“ پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں تجھ سے نیک اعمال کرنے، برائیوں کو چھوڑنے، مسکینوں سے محبت رکھنے، اور مغفرت کا سوال کرتا ہوں، اور یہ کہ تو میری توبہ قبول فرما، اور جب تو کسی قوم پر فتنہ لانا چاہے تو مجھے بغیر فتنے میں مبتلا کیے بچا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8086]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 290، حدیث 8117»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17352
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، ثَنَا جَهْضَمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْيَمَامِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، عَنْ جَدِّهِ مَمْطُورٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: احْتَبَسَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ حَتَّى كَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ، فَلَمَّا صَلَّى بِنَا الْغَدَاةَ قَالَ: صَلَّيْتُ اللَّيْلَةَ مَا قُضِيَ لِي، وَوَضَعْتُ جَنْبِي فِي الْمَسْجِدِ، فَأَتَانِي رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَتَدْرِي فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ فَقُلْتُ: لَا يَا رَبِّ، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قُلْتُ: لَا يَا رَبِّ، فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَوَجَدْتُ بَرْدَهَا بَيْنَ ثَدْيَيَّ، فَتَجَلَّى لِي كُلُّ شَيْءٍ وَعَرَفْتُهُ، فَقُلْتُ: فِي الدَّرَجَاتِ، وَالْكَفَّارَاتِ، قَالَ: فَمَا الدَّرَجَاتُ؟ قُلْتُ: إِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَمَا الْكَفَّارَاتُ؟ قُلْتُ: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: سَلْ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ بَيْنَ عِبَادِكَ فِتْنَةً فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ وَأَنَا غَيْرُ مَفْتُونٍ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ أَحَبَّكَ، وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي إِلَى حُبِّكَ "، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعَلَّمُوهُنَّ وَادْرُسُوهُنَّ فَإِنَّهُنَّ حَقٌّ ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے لیے ہمارے پاس آنے سے اتنی دیر رکے رہے کہ سورج طلوع ہونے کے قریب ہو گیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر پڑھائی تو فرمایا: ”میں نے آج رات وہی نماز پڑھی جو میرے مقدر میں تھی، پھر میں نے مسجد میں اپنا پہلو رکھا (یعنی سو گیا)، تو میرا رب سب سے بہترین صورت میں میرے پاس آیا اور فرمایا: اے محمد! کیا تمہیں معلوم ہے کہ عالم بالا (ملأ اعلیٰ) کس بات میں جھگڑ رہے ہیں؟ میں نے عرض کیا: نہیں، اے میرے رب! یہ بات آپ نے تین بار پوچھی، (ہر بار) میں نے عرض کیا: نہیں، اے میرے رب! پھر اس نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا تو میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی، تو میرے لیے ہر چیز روشن ہو گئی اور میں نے اسے پہچان لیا، تو میں نے عرض کیا: (وہ) درجات اور کفارات (کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں)، اس نے فرمایا: درجات کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا: کھانا کھلانا، سلام پھیلانا، اور رات کو نماز پڑھنا جب لوگ سو رہے ہوں، اس نے فرمایا: تم نے سچ کہا، پھر فرمایا: کفارات کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا: سردی میں مکمل وضو کرنا، ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، اور جمعہ کے لیے قدم اٹھانا، اس نے فرمایا: تم نے سچ کہا، پھر فرمایا: مانگو اے محمد! میں نے عرض کیا: اے اللہ! میں تجھ سے نیک اعمال کرنے، برے کاموں کو چھوڑنے اور مسکینوں سے محبت کرنے کا سوال کرتا ہوں، اور یہ کہ تو مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، اور جب تو اپنے بندوں میں کوئی فتنہ برپا کرنا چاہے تو مجھے اپنے پاس بلا لے جبکہ میں فتنے میں مبتلا نہ ہوا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں، اور اس کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت رکھے، اور اس عمل کی محبت مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں سیکھو اور انہیں پڑھو، کیونکہ یہ حق ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17352]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 109، حدیث 216»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں