🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
225. أنس بن مالك، عن معاذ بن جبل
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17215 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17215، 4543
مسند اسحاق بن راہویہ: 48
مسند احمد: 8070، 10713، 16218، 22060، 23505
مسند عبداللہ بن مبارک: 42
الفتح الربانی: 32، 40، 13094
صحیح ابن حبان: 200، 6466
المستدرک علی الصحیحین: 234
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18684
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6433
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2860
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3228
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 86، 1543، 7770
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13094
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: مَاذَا رَدَّ إِلَيْكَ رَبُّكَ فِي الشَّفَاعَةِ؟ فَقَالَ: ”وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّكَ أَوَّلُ مَنْ يَسْأَلُنِي عَنْ ذَلِكَ مِنْ أُمَّتِي لِمَا رَأَيْتُ مِنْ حِرْصِكَ عَلَى الْعِلْمِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! مَا يَهُمُّنِي مِنْ انْقِصَافِهِمْ عَلَى أَبْوَابِ الْجَنَّةِ أَهَمُّ عِنْدِي مِنْ تَمَامِ شَفَاعَتِي، وَشَفَاعَتِي لِمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا، يُصَدِّقُ قَلْبُهُ لِسَانَهُ، وَلِسَانُهُ قَلْبَهُ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ شفاعت کے بارے میں آپ کی درخواست پر آپ کے رب نے آپ کو کیا جواب دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی جان ہے! میرا خیال تھا کہ میری امت میں سے تم ہی اس کے بارے میں مجھ سے سب سے پہلے سوال کرو گے، کیونکہ میں نے تم کو علم پر حریص پایا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھوں میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! میرے نزدیک اپنی شفاعت کی تکمیل کی بہ نسبت جنت کے دروازوں پر لوگوں کا ہجوم زیادہ اہم ہے اور میری یہ سفارش ہر اس آدمی کے حق میں ہو گی، جو اخلاص سے اللہ تعالیٰ کے معبودِ برحق ہونے کی شہادت اس طرح دیتا ہے کہ اس کا دل، اس کی زبان کی تصدیق کرتا ہے اور اس کی زبان اس کے دل کی۔ [الفتح الربانی/بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة/حدیث: 13094]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الحاكم: 1/ 69، وابن خزيمة: 2/ 698، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8070 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8056»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 200
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَسْكَرِيُّ بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ مُعَاذًا لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ: اكْشِفُوا عَنِّي سِجْفَ الْقُبَّةِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ شَهِدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ الِلَّهِ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَخَلَ الْجَنَّةَ" يُرِيدُ بِهِ جَنَّةً دُونَ جَنَّةٍ لأَنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ، فَمَنْ أَتَى بِالإِقْرَارِ الَّذِي هُوَ أَعْلَى شُعَبِ الإِيمَانِ، وَلَمْ يُدْرِكِ الْعَمَلَ ثُمَّ مَاتَ، أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ أَتَى بَعْدَ الإِقْرَارِ مِنَ الأَعْمَالِ قَلَّ أَوْ كَثُرَ، أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، جَنَّةً فَوْقَ تِلْكَ الْجَنَّةِ، لأَنَّ مَنْ كَثُرَ عَمَلُهُ عَلَتْ دَرَجَاتُهُ، وَارْتَفَعَتْ جَنَّتُهُ، لا أَنَّ الْكُلَّ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ جَنَّةً وَاحِدَةً، وَإِنْ تَفَاوَتَتْ أَعْمَالُهُمْ وَتَبَايَنَتْ، لأَنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ لا جَنَّةٌ وَاحِدَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: خیمے کا پردہ ہٹا دو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خلوصِ دل کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ شخص جنت میں داخل ہو گا۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ اس سے مراد یہ ہے: ایک جنت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کیونکہ جنت کی مختلف قسمیں ہیں، تو جو شخص وہ اقرار کرتا ہے، ایمان کا سب سے بلند تر شعبہ ہے، اور وہ عمل تک نہیں پہنچا اور پھر انتقال کر جاتا ہے، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ جو شخص اقرار کے بعد اعمال بھی بجا لاتا ہے خواہ وہ کم ہوں، یا زیادہ ہوں، وہ بھی جنت میں جائے گا۔ لیکن یہ وہ پہلے والی جنت سے اوپر ہو گی؛ کیونکہ اس کے عمل زیادہ ہیں، تو اس کے درجات بلند ہوں گے اور اس کی جنت بلند ہو گی، ایسا نہیں ہے کہ تمام مسلمان ایک ہی جنت میں داخل ہوں گے، اگرچہ ان کے اعمال کے درمیان تفاوت اور تباین پایا جاتا ہو، کیونکہ جنت کی مختلف قسمیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ایک ہی جنت ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 200]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2856، 5967، 6267، 6267 م، 6500، 7373، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 30، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 200، 210، 362، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2559، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2643، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4296، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19864، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22413، والحميدي فى (مسنده) برقم: 373»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2355). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6466
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي سَالِمٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَتِّبٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا رَدَّ إِِلَيْكَ رَبُّكَ فِي الشَّفَاعَةِ؟، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّكَ أَوَّلُ مَنْ يَسْأَلُنِي عَنْ ذَلِكَ مِنْ أُمَّتِي، لِمَا رَأَيْتُ مِنَ حِرْصِكَ عَلَى الْعِلْمِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَمَا يُهِمُّنِي مِنَ انْقِصَافِهِمْ عَلَى أَبْوَابِ الْجَنَّةِ أَهَمُّ عِنْدِي مِنْ تَمَامِ شَفَاعَتِي لَهُمْ، وَشَفَاعَتِي لِمَنْ شَهِدَ أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ مُخْلِصًا، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ يُصَدِّقُ لِسَانُهُ قَلْبَهُ وَقَلْبُهُ لِسَانَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پروردگار نے شفاعت کے حوالے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا عطا کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، مجھے یہ اندازہ تھا کہ میری امت میں سب سے پہلے تم مجھ سے اس بارے میں سوال کرو گے کیونکہ میں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ تمہیں علم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، ان لوگوں کا جنت کے دروازوں پر ہجوم کر کے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑنا مجھے ان کے لیے اپنی شفاعت مکمل ہونے سے زیادہ فکر مند کرتا ہے۔ میری شفاعت ہر اس شخص کو نصیب ہو گی جو پورے اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ اس کی زبان اس کے دل کی تصدیق کرے اور اس کا دل اس کی زبان کی تصدیق کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6466]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6466، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 233، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8185، 10864» «رقم طبعة با وزير 6432»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف بهذا التمام - «التعليق الرغيب» (4/ 216)، «ظلال الجنة» (825). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 234
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أحمد بن إبراهيم بن مِلْحان، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثنا الليث، عن يزيد بن أبي حَبِيب، عن سالم بن أبي سالم، عن معاوية بن مُعتِّب، عن أبي هريرة أنه سمعه يقول: سألتُ رسولَ الله ﷺ: ماذا ردَّ إليك ربُّك في الشفاعة؟ فقال:"والذي نفسي بيده، لقد ظننتُ أنك أولُ من يسألُني عن ذلك؛ لِمَا رأيتُ من حِرْصِك على العلم، والذي نفسي بيده لَمَا يُهِمُّني من انقصافِهم على باب الجنة، أهمُّ عندي من تمام شفاعتي، وشفاعتي لمن شَهِدَ أن لا إله إلّا الله مخلِصًا، يُصدِّقُ قلبُه لسانَه، ولسانُه قلبَه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ معاوية بن مُعتِّب مِصْري من التابعين. وقد خرَّج البخاري (2) حديث عمرو بن أبي عمرو مولى المطَّلِب، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة قال: قلت: يا رسول الله، مَن أسعدُ الناسِ بشفاعتك؟ الحديث، بغير هذا اللفظ والمعنى قريبٌ منه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 233 - صحيح الإسناد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ کے رب نے شفاعت کے بارے میں آپ کو کیا جواب عطا فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! میرا یہ گمان تھا کہ تم ہی سب سے پہلے مجھ سے اس بارے میں سوال کرو گے، کیونکہ میں نے علم کے حصول کے لیے تمہارا حرص و شوق دیکھ لیا تھا؛ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! لوگوں کا جنت کے دروازے پر (کثرت اور ہجوم کی وجہ سے) ٹوٹ پڑنا مجھے اپنی مکمل شفاعت سے بھی زیادہ اہمیت والا محسوس ہوتا ہے، اور میری شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہے جس نے سچے دل سے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس حال میں کہ اس کا دل اس کی زبان کی تصدیق کرتا ہو اور اس کی زبان اس کے دل کی تصدیق کرتی ہو۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور معاویہ بن معتب مصری تابعین میں سے ہیں۔ امام بخاری نے اس حدیث کو عمرو بن ابی عمرو (مولیٰ مطلب) کے واسطے سے نقل کیا ہے جس میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پوچھتے ہیں کہ آپ کی شفاعت سے سب سے زیادہ سعادت مند کون ہوگا، اگرچہ اس کے الفاظ مختلف ہیں لیکن معنی اس کے قریب ہی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «إسناده قابل للتحسين من أجل معاوية بن معتِّب كما هو مبيَّن في تعليقنا على "مسند أحمد" 13/ (8070)، حيث أخرجه عن هاشم بن القاسم وأبي سلمة الخزاعي، عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد-» [ترقيم الرساله 234] [ترقيم الشركة 233] [ترقيم العلميه 233]

الحكم على الحديث:
إسناده قابل للتحسين من أجل معاوية بن معتِّب كما هو مبيَّن في تعليقنا على "مسند أحمد" 13/ (8070)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18684
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَاذَا رَدَّ عَلَيْكَ رَبُّكَ فِي الشَّفَاعَةِ؟ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّكَ أَوَّلُ مَنْ يَسْأَلُنِي عَنْ ذَلِكَ مِنْ أُمَّتِي لِمَا رَأَيْتُ مِنْ حِرْصِكَ عَلَى الْعِلْمِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا يُهِمُّنِي مِنَ انْقِضَاضِهِمْ عَلَى أَبْوَابِ الْجَنَّةِ أَهَمُّ عِنْدِي مِنْ تَمَامِ شَفَاعَتِي، وَشَفَاعَتِي لِمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا، يُصَدِّقُ قَلْبُهُ لِسَانَهُ، وَلِسَانُهُ قَلْبَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَتِّبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: شفاعت کے بارے میں آپ کے پروردگار نے آپ کو کیا جواب دیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ اندازہ تھا کہ میری امت میں سے، تم سب سے پہلے مجھ سے اس بارے میں سوال کرو گے، کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ تمہیں علم کے حصول کی شدید خواہش ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، جنت کے دروازوں پر ان کے ہجوم کی جو فکر مجھے ہے، وہ میرے نزدیک میری شفاعت کے مکمل ہونے سے زیادہ اہم ہے اور میری شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہو گی، جو اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اس کا دل، اس کی زبان کی تصدیق کرے اور اس کی زبان، اس کے دل کی تصدیق کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف معاویہ بن معتب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18684]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8056)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6433
«من قال: لا إله إلا الله مخلصا دخل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے خلوص دل سے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6433]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن أبي سعيد. الصحيحة 2355: حم، حب، حل - جابر. حل - أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4543
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي هِلَالُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ حَدَّثَهُ أَنَّ رِفَاعَةَ الْجُهَنِيَّ حَدَّثَهُ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْكَدِيدِ جَعَلُوا يَسْتَأْذِنُونَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَهَالِيهِمْ فَيَأْذَنُ لَهُمْ، فَقَالَ: مَا بَالُ شِقِّ الشَّجَرَةِ الَّتِي تَلِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْغَضُ إِلَيْكُمْ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ؟ فَلَمْ يُرَ بَعْدَ ذَلِكَ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا بَاكٍ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ الَّذِي يَسْتَأْذِنُكَ بَعْدَ هَذَا لَسَفِيهٌ! فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ: " أَشْهَدُ عِنْدَ اللهِ لَا يَمُوتُ عَبْدٌ شَهِدَ شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ صِدْقًا مِنْ قَلْبِهِ ثُمَّ يُسَدِّدُ إِلَّا سُلِكَ بِهِ فِي الْجَنَّةِ، وَلَقَدْ وَعَدَنِي رَبِّي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا تَدْخُلُوا حَتَّى تَتَبَوَّءُوا أَنْتُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَذَرَارِيِّكُمْ مَسَاكِنَ فِي الْجَنَّةِ ". وَقَالَ: " إِذَا مَضَى نِصْفُ اللَّيْلِ أَوْ ثُلُثُ اللَّيْلِ يَنْزِلُ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: لَا أَسْأَلُ عَنْ عِبَادِي غَيْرِي، مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي أَغْفِرُ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي أَسْتَجِيبُ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي أُعْطِيهِ؟ حَتَّى يَنْفَجِرَ الصُّبْحُ.
سیدنا رفاعہ جہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے یہاں تک کہ جب ہم کدید کے مقام پر پہنچے تو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے گھر والوں کی طرف جانے کی اجازت مانگنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اجازت دیتے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس درخت کی وہ شاخ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہے، تمہیں دوسری شاخ سے زیادہ ناپسند کیوں ہے؟“ اس کے بعد لوگوں میں سے کوئی ایسا نظر نہ آیا جو رو نہ رہا ہو، تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! جو شخص اس کے بعد بھی آپ سے اجازت مانگے وہ بےوقوف ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”میں اللہ کے حضور گواہی دیتا ہوں کہ کوئی بندہ اس حالت میں فوت نہیں ہوتا کہ اس نے دل سے سچائی کے ساتھ گواہی دی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، پھر وہ اس پر قائم رہے، مگر اسے جنت کے راستے پر چلایا جائے گا، اور مجھ سے میرے رب نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگوں کو جنت میں بغیر حساب اور بغیر عذاب کے داخل کرے گا، اور مجھے امید ہے کہ تم اس میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ تم اور تمہاری بیویوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں، جنت میں مکانات پا لو۔“
اور فرمایا: ”جب آدھی رات یا ایک تہائی رات گزر جاتی ہے تو اللہ عزوجل آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے، تو فرماتا ہے: میں اپنے بندوں کے بارے میں اپنے سوا کسی سے نہیں پوچھتا، ہے کوئی جو مجھ سے بخشش مانگے تو میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی جو مجھے پکارے تو میں اس کی پکار سنوں؟ ہے کوئی جو مجھ سے مانگے تو میں اسے دوں؟ یہاں تک کہ صبح روشن ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4543]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 51، حدیث 4558»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 212، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10236، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1367، 2091، 2090، 4285، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16466، 16467، 16468، 16469، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1387، 1388، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12624، 32399، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4557، 4556، 4559، 4560»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2860
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، حَدَّثَنَا مَيْسَرَةُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، قَالَا: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مَنْ لَقِيَ اللهَ تَعَالَى وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا، دَخَلَ الْجَنَّةَ فَقَامَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ يُخْلِصُ بِهَا؟ أَلَا يَخْلِطُ مَعَهَا غَيْرَهَا؟ بَيِّنْ لَنَا حَتَّى نَعْرِفَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حِرْصًا عَلَى الدُّنْيَا، وَجَمْعًا لَهَا مِنْ غَيْرِ حِلِّهَا، وَرِضًا بِهَا، وَأَقْوَامٌ يَقُولُونَ أَقَاوِيلَ الْأَحْبَارِ، وَيَعْمَلُونَ عَمَلَ الْفُجَّارِ، فَمَنْ لَقِيَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَلَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ هَذِهِ الْخِصَالِ، يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی جس میں یہ الفاظ بھی تھے: ”اے لوگو! بے شک جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ وہ اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے رہا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا“، اس پر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اس کلمہ میں اخلاص کس طرح پیدا ہوتا ہے؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ساتھ کسی اور چیز کی آمیزش نہ کی جائے؟ آپ ہمارے لیے اس کی وضاحت فرما دیں تاکہ ہم اسے پہچان لیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اخلاص یہ ہے کہ) دنیا کی حرص نہ ہو، اسے غیر حلال ذرائع سے جمع نہ کیا جائے، اسی پر راضی و مگن نہ ہو جایا جائے، اور ان لوگوں جیسا نہ بنا جائے جو باتیں تو علماء اور بزرگوں جیسی کرتے ہیں مگر ان کے عمل بدکاروں والے ہوتے ہیں، پس جو شخص اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے کہ اس میں ان (بری) خصلتوں میں سے کوئی اثر موجود نہ ہو اور وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہتا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا“۔
اسے امام حارث نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، یہ روایت موضوع یعنی من گھڑت ہے کیونکہ اس کے راوی میسرہ بن عبد ربہ اور داؤد بن المحبر کذاب اور حدیثیں گھڑنے والے ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3228
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمُعَاذٍ : اعْلَمْ أَنَّهُ مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ صِدْقًا مِنْ قَلْبِهِ، دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”یہ جان لو کہ جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اپنے دل کے سچے یقین کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3228]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الطيالسي (رقم 40)، وأبو نعيم في "الحلية" (3/ 173)، وغيرهما، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3217»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 86
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ، قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْكَدِيدِ - أَوْ قَالَ: بِقُدَيْدٍ - جَعَلَ رِجَالٌ مِنَّا يَسْتَأْذِنُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ فَيَأْذَنُ لَهُمْ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ: مَا بَالُ شِقِّ الشَّجَرَةِ الَّتِي تَلِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْغَضُ إِلَيْكُمْ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ، فَلَمْ يُرَ عِنْدَ ذَلِكَ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا بَاكِيًا، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الَّذِي يَسْتَأْذِنُ بَعْدَ هَذَا لَسَفِيهٌ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ خَيْرًا وَقَالَ: أَشْهَدُ عِنْدَ اللَّهِ أَلَّا يَمُوتَ عَبْدٌ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ ثُمَ يُسَدِّدُ إِلَّا سَلَكَ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ: وَقَدْ وَعَدَنِي رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَلَّا يَدْخُلُوا حَتَّى تَتَبَوَّءُوا أَنْتُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَذُرِّيَّاتِكُمْ مَسَاكِنَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ... فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "أَشْهَدُ عِبَادَ اللَّهِ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَلَفَ قَالَ: لَا، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا مِنْ عَبْدِ يُؤْمِنُ ثُمَ يُسَدِّدُ إِلَّا سُلِكَ بِهِ فِي الْجَنَّةِ "، وَزَادَهُ فِي آخِرِهِ: ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ نِصْفُهُ أَوْ ثُلُثَاهُ قَالَ: لَا يَسْأَلْ عِبَادِي غَيْرِي، مَنْ يَدْعُنِي أَسْتَجِبْ لَهُ، مَنْ يَسْأَلْنِي أُعْطِهِ، مَنْ يَسْتَغْفِرْنِي أَغْفِرْ لَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ الْأَوْزَاعِيِّ بِهِ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا هِشَامٌ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، ثَنَا... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ طَرِيقِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا رفاعہ بن عرابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، یہاں تک کہ جب ہم مقامِ کدید یا (راوی کے شک کے مطابق) قدید پہنچے، تو ہم میں سے کچھ لوگ اپنے گھر والوں کے پاس جانے کی اجازت طلب کرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اجازت دینے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور کلمہِ خیر ارشاد فرمایا، پھر فرمایا: ”تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ درخت کا وہ پہلو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہے وہ تمہارے نزدیک دوسرے پہلو کی نسبت زیادہ ناپسندیدہ ہو گیا ہے؟“ اس وقت مجمع میں کوئی ایسا شخص نہ تھا جو رو نہ رہا ہو۔ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کے بعد جو شخص بھی اجازت طلب کرے گا وہ یقیناً نادان اور بے وقوف ہوگا۔“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور کلمہِ خیر ارشاد فرمایا اور فرمایا: ”میں اللہ کے حضور گواہی دیتا ہوں کہ جو بھی بندہ اس بات کی گواہی دیتے ہوئے فوت ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، وہ اپنے دل سے اس میں سچا ہو اور پھر سیدھی راہ پر قائم رہے، تو وہ ضرور جنت کے راستے پر چلے گا۔“ نیز فرمایا: ”میرے رب تبارک و تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو بغیر کسی حساب اور عذاب کے جنت میں داخل فرمائے گا، اور مجھے یقیناً یہ امید ہے کہ وہ (ستر ہزار) اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ تم اور تمہاری ازواج اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے، وہ جنت کے گھروں میں اپنے ٹھکانے نہ بنا لیں۔“
امام ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے اسے محمد بن مصعب رحمہ اللہ عن الاوزاعی رحمہ اللہ کی سند سے روایت کیا ہے جس میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! میں گواہی دیتا ہوں“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قسم اٹھاتے تو فرماتے: «لَا، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”نہیں، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، کوئی بھی بندہ ایسا نہیں جو ایمان لائے اور پھر سیدھی راہ پر قائم رہے مگر اسے جنت کے راستے پر ڈال دیا جائے گا۔“ اور اس روایت کے آخر میں یہ اضافہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ جب رات کا نصف یا دو تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو وہ فرماتا ہے: میرے بندے میرے سوا کسی سے سوال نہ کریں، جو مجھ سے دعا کرے گا میں اس کی دعا قبول کروں گا، جو مجھ سے مانگے گا میں اسے عطا کروں گا اور جو مجھ سے بخشش چاہے گا میں اسے بخش دوں گا، یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جائے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: امام ابنِ ماجہ رحمہ اللہ نے اس کا کچھ حصہ امام ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ’الیوم واللیلۃ‘ میں اسی طریق سے امام اوزاعی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے۔
نیز انہوں نے اسے ہشام الدستوائی رحمہ اللہ اور اوزاعی رحمہ اللہ کے دیگر طرق سے بھی بیان کیا ہے۔
اور امام احمد رحمہ اللہ نے اسے شیبان رحمہ اللہ عن یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ کی سند سے بھی نقل کیا ہے۔
نیز امام ابنِ حبان رحمہ اللہ نے اپنی ’صحیح‘ میں ولید بن مسلم رحمہ اللہ کے طریق سے اسے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «(86/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 15782، 15785، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 29، 18700»
«(86/2) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1367، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15782، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1481، وأخرجه فتح الباري برقم: 1094، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4556، 4557، 4558، 4559، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18700»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح؛ وقد أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں