الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. أبو خالد الدالاني، عن عون بن أبي جحيفة
ابوخالد دالانی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18473 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18473
مسند احمد: 2175
حدیث نمبر: 18473
حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَنَدِيُّ ، ثَنَا أَبُو حُمَةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، أَخْبَرَهُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَتَوَضَّأَ مِنْ تَوْرِ حِجَارَةٍ، فَخَرَجَ بِلَالٌ بِفَضْلِهِ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ مِنْ وَرَاءِ الْحَرْبَةِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابطح میں نماز پڑھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چمڑے کے ایک خیمے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھر کے ایک برتن سے وضو کیا، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر نکلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر پڑھائی جبکہ آدمی، عورت اور گدھا نیزے کے پیچھے سے گزر رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18473]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 103، حدیث 253»
حدیث نمبر: 2175
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ يَعْنِي ابْنَ أَبَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ , يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ :" رُكِزَتْ الْعَنَزَةُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ، فَصَلَّى إِلَيْهَا، وَالْحِمَارُ يَمُرُّ مِنْ وَرَاءِ الْعَنَزَةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میدان عرفات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک نیزہ گاڑ دیا گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سامنے رکھ کر نماز پڑھائی، جبکہ اس نیزے کے ورے گدھے بھی گزر رہے تھے (کیونکہ وہ نیزہ بطور سترہ کے استعمال کیا جا رہا تھا). [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2175]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي