🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. شعبة بن الحجاج، عن سماك
شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1885 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 1885
مسند احمد: 9548
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12485، 12486، 12493
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4510
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 449
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7604
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1885
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ.
سماک، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت سے پہلے بہت جھوٹے لوگ ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1885]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 218، حدیث 1898»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9548
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خِلَاسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثِينَ دَجَّالِينَ كَذَّابِينَ، كُلُّهُمْ يَقُولُ: أَنَا نَبِيٌّ، أَنَا نَبِيٌّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت سے پہلے تیس کے قریب دجال و کذاب لوگ آئیں گے جن میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ وہ اللہ کا پیغمبر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9548]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، خ : 3609 ، م : 157 ، وھذا إسناد منقطع ، خلاس لم یسمع من أبي ھریرۃ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12485
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَعِمٍ أَوْ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ - شَكَّ أَبُو الْوَلِيدِ - قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ - وَأَنَا عِنْدَهُ - عَنِ الْمُتْعَةِ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَانِينَ وَلَا مُسَافِحِينَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَكُونَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ الدَّجَّالُ وَكَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِقِصَّةِ الْمُتْعَةِ وَمَا بَعْدَهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ الدَّجَّالُ، وَبَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ". قُلْنَا: مَا آيَتُهُمْ؟ قَالَ:" أَنْ يَأْتُوكُمْ بِسُنَّةٍ لَمْ تَكُونُوا عَلَيْهَا يُغَيِّرُوا بِهَا سُنَّتَكُمْ وَدِينَكُمْ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاجْتَنِبُوهُمْ وَعَادُوهُمْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبدالرحمن بن ابونعم، یہاں ابوولید نامی راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: عبدالرحمن بن ابونعیم اعرجی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے خواتین کے ساتھ متعہ کے بارے میں سوال کیا، میں اس وقت ان کے پاس موجود تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نہ تو ہم زنا کرنے والے تھے اور نہ ہی خفیہ دوستیاں رکھنے والے تھے، پھر انہوں نے بتایا: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب قیامت سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ دجال اور کذاب ہوں گے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام ابویعلیٰ نے متعہ والا حصہ اور اس کے بعد والا حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے بھی
یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”قیامت سے پہلے دجال آئے گا، اور دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ کذاب آئیں گے، ہم نے عرض کی: اس کی نشانی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ وہ تمہارے پاس ایسے طریقے لے کے آئیں گے، جن پر تم پہلے گامزن نہیں تھے اور وہ ان کے ذریعے تمہاری سنت اور تمہارے دین کو تبدیل کر دیں گے، جب تم انہیں دیکھو تو ان سے اجتناب کرنا اور ان سے دشمنی رکھنا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12485]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5694 و 5695)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12486
وَعَنْ أَبِي الْجُلَاسِ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ لِعَبْدِ اللَّهِ السَّبَائِيِّ: وَيْلَكَ، وَاللَّهِ مَا أَفْضَى إِلَيَّ بِشَيْءٍ كَتَمَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا، وَإِنَّكَ لَأَحَدُهُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوجلاس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو عبداللہ سبائی سے یہ کہتے ہوئے سنا ہے: تمہارا ستیاناس ہو! اللہ کی قسم! مجھے بطور خاص کوئی ایسی چیز نہیں دی گئی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں سے کسی سے چھپائی ہو، البتہ میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تیس کذاب آئیں گے۔“ (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا:) اور تم ان میں سے ایک ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12486]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (449)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12493
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةَ كَذَّابِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جَنْدَلِ بْنِ وَالِقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا نعمان بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے کذاب ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جندل بن والق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12493]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الْجُلَاسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ سَبَأٍ السَّبَئِيِّ : وَيْلَكَ! وَاللهِ مَا أَفْضَى إِلَيَّ بِشَيْءٍ كَتَمَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، وَاللهِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ ثَلَاثِينَ، وَإِنَّكَ أَحَدُهُمْ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، بِهَذَا.

وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، بِهِ.
ابو الجلاس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو عبداللہ بن سبأ سبئی کو (تنبیہ کرتے ہوئے) یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تیرا ناس ہو! اللہ کی قسم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ایسی کوئی بات مخصوص نہیں فرمائی تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر لوگوں سے چھپا کر رکھا ہو، اور بخدا! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”قیامت کے برپا ہونے سے پہلے تیس کذاب (پرلے درجے کے جھوٹے فتنہ پرور) ظاہر ہوں گے۔“ اور تو یقیناً انھی میں سے ایک ہے۔“
امام ابو یعلیٰ موصلی نے کہا کہ ہم سے ابوبکر نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی ہے۔
اور ہمیں ابو کریب نے محمد بن حسن اسدی کے واسطے سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4510]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 449
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الْجُلَّاسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ لِعَبْدِ اللهِ السَّبَائِيِّ : وَيْلَكَ، وَاللهِ مَا أَفْضَى إِلَيَّ بِشَيْءٍ كَتَمَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا، وَإِنَّكَ لَأَحَدُهُمْ.
ابو الجلاس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو عبداللہ سبائی سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تیرا ناس ہو! اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایسی کوئی (خفیہ) بات نہیں بتائی جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر لوگوں سے چھپا کر رکھا ہو، البتہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا» ”بے شک قیامت کے قریب تیس بڑے جھوٹے (فتنہ پرداز) ظاہر ہوں گے“ اور یقیناً تو بھی ان میں سے ایک ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 449]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه عبد الله بن أحمد في "السنة" (2/ رقم 1325)، والهروى في "ذم الكلام" (4/ رقم/ 622)، وابن أبى عاصم في "السنة" (2/ رقم 982/ ظلال)، وابن عساكر في "تاريخه" (9/ 29)، والنسائى في "مسند على" كما في "تهذيب الكمال" (33/ 213)، والبخارى في "الكنى" (116)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 444»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7604
وَعَنْ أَبِي الْجُلَاسِ قَالَ: "سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُهُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّبَائِي: وَيْلَكَ وَاللَّهِ مَا أَفْضَى إِلَيَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ كَتَمَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا. وَإِنَّكَ لَأَحَدُهُمْ ".
(رَوَاهُ) أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
ابوالجلاس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو عبداللہ بن سبائی سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تیری ہلاکت ہو! اللہ کی قسم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سامنے کوئی ایسی بات ظاہر نہیں فرمائی جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں سے کسی سے بھی پوشیدہ رکھا ہو، اور بے شک میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”قیامت سے پہلے تیس کذاب (نہایت جھوٹے) ظاہر ہوں گے، اور یقیناً تو بھی انہی میں سے ایک ہے۔““ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور ان کے واسطے سے اسے امام ابویعلی الموصلی نے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7604]

الحكم على الحديث:
موضوع؛ في إسناده وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ الكذاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں