الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. مناقب خديجة رضي الله عنها
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19319 (کل: 20 مقامات، 10 کتب)
سنن ترمذی: 3876
المستدرک علی الصحیحین: 4914
السنن الكبرى للبيهقي: 14797
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4096
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2047
المعجم الاوسط: 3551
فضائل صحابہ: 1592
1 تا 10
حدیث نمبر: 19319
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ اللَّيْثِ أَبُو صَالِحٍ الرَّاسِبِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أُمِرْتُ أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں خدیجہ کو جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دوں، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی مشقت۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19319]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 10، حدیث 13»
حدیث نمبر: 3876
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " مَا حَسَدْتُ أَحَدًا مَا حَسَدْتُ خَدِيجَةَ، وَمَا تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بَعْدَ مَا مَاتَتْ، وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَبَشَّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، مِنْ قَصَبٍ قَالَ: إِنَّمَا يَعْنِي بِهِ قَصَبَ اللُّؤْلُؤِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کسی پر اتنا رشک نہیں کیا جتنا ام المؤمنین خدیجہ رضی الله عنہا پر کیا، حالانکہ مجھ سے تو آپ نے نکاح اس وقت کیا تھا جب وہ انتقال کر چکی تھیں، اور اس رشک کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنت میں موتی کے ایک ایسے گھر کی بشارت دی تھی جس میں نہ شور و شغف ہو اور نہ تکلیف و ایذا کی کوئی بات۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- «من قصبٍ» سے مراد موتی کے بانس ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3876]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- «من قصبٍ» سے مراد موتی کے بانس ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3876]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 17142) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح انظر ما قبله (3875)
حدیث نمبر: 4914
أخبرني عبد الله بن محمد بن زياد حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا أبو عَمّار، حدثنا الفضل بن موسى حدثنا هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: ما حَسَدتُ امرأةً ما حَسدتُ، خديجة، وما تَزوَّجني إلَّا بعدما ماتت، وذلك أنَّ رسولَ الله ﷺ بَشّرها ببيتٍ في الجنة من قَصَب، لا صَخَبَ فيه ولا نَصَب (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4854 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4854 - على شرط البخاري ومسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی خدیجہ پر کی، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ان کی وفات کے بعد نکاح کیا تھا، اور یہ اس وجہ سے تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دی تھی جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی مشقت۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4914]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4914]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح محمد بن إسحاق: هو ابن خُزَيمة، وأبو عمار: هو الحُسين بن حُريث.» [ترقيم الرساله 4914] [ترقيم الشركة 4882] [ترقيم العلميه 4854]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح محمد بن إسحاق: هو ابن خُزَيمة
حدیث نمبر: 14797
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، نا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ ⦗٥٠٢⦘ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا مِمَّا كُنْتُ أَسْمَعُ مِنْ ذِكْرِهِ لَهَا مَا تَزَوَّجَنِي إِلَّا بَعْدَ مَوْتِهَا بِثَلَاثِ سِنِينَ وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا نَصَبَ فِيهِ وَلَا صَخَبَ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جتنی غیرت میں نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کھائی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی کے متعلق نہ کھائی تھی، کیونکہ میں نے ان کا تذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ سنا تھا۔ ان کی وفات کے تین سال بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی اور اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ ”انہیں جنت میں موتی کے ایک گھر کی خوشخبری دو، جس میں نہ شور ہو گا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14797]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15275
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَا: بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ. قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں کھوکھلے موتی سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری دی تھی جس میں کوئی شور شرابہ اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ زہری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15275]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1768)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15276
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ رِئَابٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِخَدِيجَةَ: إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَتَانِي، فَقَالَ: بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن رئاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے یہ کہا: کہ آپ خدیجہ کو کھوکھلے موتی سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سنا دیں جس میں کوئی شور شرابہ اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15276]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15276]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11818)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1768»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15277
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ مَعَ خَدِيجَةَ، إِذْ أَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَقْرِئْ خَدِيجَةَ السَّلَامَ، وَبَشِّرْهَا فِي الْجَنَّةِ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا أَذًى فِيهِ وَلَا نَصَبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو سلام کہہ دیں، اور جنت میں موجود ایک گھر کی خوشخبری سنا دیں جو کھوکھلے موتی سے بنا ہوا ہو گا اس میں کوئی تکلیف اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15277]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15277]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11818، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 297»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16177
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ عَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ: هَلْ تَنْفَعُهُ نُبُوَّتُكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَخْرَجْتُهُ مِنْ غَمَرَاتِ جَهَنَّمَ إِلَى ضَحْضَاحٍ مِنْهَا".
وَسُئِلَ عَنْ خَدِيجَةَ - لِأَنَّهَا مَاتَتْ قَبْلَ الْفَرَائِضِ وَأَحْكَامِ الْقُرْآنِ - فَقَالَ:" أَبْصَرْتُهَا عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، فِي بَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ".
وَسُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، فَقَالَ:" أَبْصَرْتُهُ فِي بُطْنَانِ الْجَنَّةِ عَلَيْهِ سُنْدُسٌ".
وَسُئِلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، فَقَالَ:" يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهَذَا مِمَّا مُدِحَ مِنْ حَدِيثِ مُجَالِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے چچا جناب ابوطالب کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیا آپ کی نبوت انہیں فائدہ پہنچائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! میں نے انہیں جہنم کے نچلے حصے سے نکال کے اس کے اوپری حصے تک پہنچا دیا ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیونکہ وہ فرائض اور قرآن کے احکام نازل ہونے سے پہلے انتقال کر گئی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اسے جنت کی نہر کے کنارے موجود، موتی سے بنے ہوئے گھر میں دیکھا ہے، جس میں کوئی شور و شغب اور کوئی پریشانی نہیں ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے فرمایا: میں نے اسے جنت کے درمیان میں دیکھا ہے اور اس کے جسم پر سندس کا لباس تھا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر زندہ کیا جائے گا، جو اُمت میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے، جس کی حدیث کی تعریف کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16177]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2047)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4096، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6779، 6915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1755
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ رِيَابٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِخَدِيجَةَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي، فَقَالَ: بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ.
سیدنا جابر بن ریاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”جبریل میرے پاس آئے اور کہا: خدیجہ کو موتیوں سے بنے ایک گھر کی خوشخبری سنا دیجیے جس میں نہ کوئی شور ہوگا اور نہ کوئی تھکاوٹ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1755]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 188، حدیث 1768»
حدیث نمبر: 11768
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ مُسْلِمٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ بْنُ عَمارٍ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُجَالِسُ مَعَ خَدِيجَةَ ، إِذْ أَتَاهُ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَقْرِئْ خَدِيجَةَ مِنِّي السَّلَامَ، وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا أَذًى فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية ونسخة الظاهرية (1) : (عثمان) والمثبت من نسخة أحمد الثالث.
في طبعة مكتبة ابن تيمية ونسخة الظاهرية (1) : (عثمان) والمثبت من نسخة أحمد الثالث.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ جبریل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور کہا: اے محمد! خدیجہ کو میری طرف سے سلام کہیے، اور انہیں جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دیجیے جو موتی کا بنا ہوا ہے، جس میں نہ کوئی تکلیف ہے اور نہ کوئی مشقت۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11768]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 306، حدیث 11818»