🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. عنبسة بن أبي سفيان، عن أم حبيبة
سیدنا عنبسہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کی سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19765 (کل: 41 مقامات، 19 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 19765
سنن ترمذی: 414، 435، 445، 473
سنن نسائی: 1795، 1796، 1812
سنن ابن ماجہ: 1140، 1142، 1373، 1380
بلوغ المرام: 312
معجم صغیر للطبرانی : 249
مشکوۃ المصابیح: 1173، 1174، 1257، 1316
مسند احمد: 10462، 19709، 26219
مصنف ابن ابی شیبہ: 6110، 6114، 6116، 6117
الفتح الربانی: 2033، 2034
صحیح ابن حبان: 2420
المستدرک علی الصحیحین: 1188
الجامع الكامل: 2421
السنن الكبرى للبيهقي: 4638، 4906
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3388
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6183
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4525، 4948
المعجم الاوسط: 5243، 6200، 9436
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1758، 5383
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4638
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ (ح) قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ثنا قَتَادَةُ، ثنا زُرَارَةُ بْنُ أَوَفَى، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْوِتْرِ، فَقَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَعْلَمِ أَهْلِ الْأَرْضِ بِوِتْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَنْ؟ قَالَ: عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَأْتِهَا فَسَلْهَا، ثُمَّ أَعْلِمْنِي مَا تَرُدُّ عَلَيْكَ قَالَ: فَانْطَلَقْتُ إِلَيْهَا فَأَتَيْتُ عَلَى حَكِيمِ بْنِ أَفْلَحَ فَاسْتَصْحَبْتُهُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى عَائِشَةَ، فَاسْتَأْذَنَّا فَدَخَلْنَا، فَقَالَتْ:" مَنْ هَذَا؟" قَالَ: حَكِيمُ بْنُ أَفْلَحَ، فَقَالَتْ:" مَنْ هَذَا مَعَكَ؟" قُلْتُ: سَعْدُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَتْ:" وَمَنْ هِشَامٌ؟" قُلْتُ: ابْنُ عَامِرٍ، قَالَتْ:" نِعْمَ الْمَرْءُ كَانَ عَامِرٌ، أُصِيبَ يَوْمَ أُحُدٍ" قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنْبِئِينِي عَنْ خُلُقِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" أَلَسْتَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَتْ:" فَإِنَّ خُلُقَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ الْقُرْآنَ" قَالَ: فَهَمَمْتُ أَنْ أَقُومَ فَبَدَا لِي، فَقُلْتُ:" أَنْبِئِينِي عَنْ قِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ" قَالَتْ:" أَلَسْتَ تَقْرَأُ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَتْ:" فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى افْتَرَضَ الْقِيَامَ فِي أَوَّلِ هَذِهِ السُّورَةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ حَوْلًا حَتَّى انْتَفَخَتْ أَقْدَامُهُمْ، ⦗٧٠٤⦘ وَأَمْسَكَ اللهُ خَاتِمَتَهَا اثْنَيْ عَشَرَ شَهْرًا فِي السَّمَاءِ، ثُمَّ أَنْزَلَ اللهُ التَّخْفِيفَ فِي آخِرِ هَذِهِ السُّورَةِ، فَصَارَ قِيَامُ اللَّيْلِ تَطَوُّعًا بَعْدَ فَرِيضَةٍ" قَالَ: فَهَمَمْتُ أَنْ أَقُومَ فَبَدَا لِي وِتْرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَنْبِئِينِي عَنْ وِتْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ:" كُنَّا نُعِدُّ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِوَاكَهُ وَطَهُورَهُ فَيَبْعَثُهُ اللهُ مَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَيَتَسَوَّكُ وَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُصَلِّي تِسْعَ رَكَعَاتٍ لَا يَجْلِسُ فِيهِنَّ إِلَّا عِنْدَ الثَّامِنَةِ فَيَدْعُو رَبَّهُ وَيُصَلِّي عَلَى نَبِيِّهِ، ثُمَّ يَنْهَضُ وَلَا يُسَلِّمُ، ثُمَّ يُصَلِّي التَّاسِعَةَ فَيَقْعُدُ، ثُمَّ يَحْمَدُ رَبَّهُ وَيُصَلِّي عَلَى نَبِيِّهِ وَيَدَعُو، ثُمَّ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَةً يُسْمِعُنَا، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ وَهُوَ قَاعِدٌ، فَتِلْكَ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يَا بُنِيَّ، فَلَمَّا أَسَنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخَذَ اللَّحْمَ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ، يَا بُنِيَّ، وَكَانَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى صَلَاةً أَحَبَّ أَنْ يُدَاوِمَ عَلَيْهَا، وَكَانَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَلَبَهُ قِيَامُ اللَّيْلِ صَلَّى مِنَ النَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً، وَلَا أَعْلَمُ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ الْقُرْآنَ كُلَّهُ فِي لَيْلَةٍ، وَلَا قَامَ لَيْلَةً حَتَّى الصَّبَّاحِ، وَلَا صَامَ شَهْرًا قَطُّ كَامِلًا غَيْرَ رَمَضَانَ" فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِحَدِيثِهَا، فَقَالَ: صَدَقْتَ وَكَانَ أَوَّلَ أَمْرِ سَعْدٍ، قَالَ ابْنُ بِشْرٍ: يَعْنِي أَوَّلُ أَمْرِهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَةً، ثُمَّ ارْتَحَلَ إِلَى الْمَدِينَةِ يَبِيعُ عَقَارًا لَهُ بِهَا وَيَجْعَلُهُ فِي السِّلَاحِ وَالْكُرَاعِ، ثُمَّ يُجَاهِدُ الرُّومَ حَتَّى يَمُوتَ فَبَلَغَ رَهْطًا مِنْ قَوْمِهِ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ رَهْطًا مِنْهُمْ سِتَّةً أَرَادُوا وَذَلِكَ فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ، لَفْظُ حَدِيثِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سعد بن ہشام کہتے ہیں: میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور وتر کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: ”کیا میں تجھے بتاؤں کہ تمام لوگوں سے بڑھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے متعلق کون جانتا ہے؟“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: کون؟ فرمایا: ”عائشہ رضی اللہ عنہا، ان کے پاس جاؤ اور سوال کرو، جو جواب دیں مجھے بھی بتانا۔“ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف چلا اور راستے سے حکیم بن افلح کو ساتھ لے لیا۔ ہم عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، اجازت لے کر داخل ہوئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: ”یہ کون؟“ میں نے کہا: حکیم بن افلح۔ پھر عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: ”آپ کے ساتھ کون؟“ میں نے کہا: سعد بن ہشام۔ کہنے لگیں: ”ہشام کون؟“ میں نے کہا: ابن عامر۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: ”عامر اچھا آدمی تھا، احد کے دن زخمی کیا گیا۔“ میں نے کہا: ام المؤمنین! آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں خبر دیں، فرمانے لگیں: ”کیا تو نے قرآن نہیں پڑھا؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق قرآن ہی تو تھا۔“
سعد بن ہشام کہتے ہیں: میں نے اٹھنے کا ارادہ کیا، پھر مجھے (ایک اور سوال) سوجھا۔ میں نے کہا: اے مومنوں کی ماں! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کے بارے میں خبر دیں۔ فرمانے لگیں: ”کیا تو نے پڑھا نہیں: ﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ﴾ [سورة المزمل: 1] اے کپڑا اوڑھنے والے!“ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ فرمایا: ”اس سورہ کی ابتدا میں اللہ نے رات کا قیام فرض قرار دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم ایک سال تک اتنا قیام کرتے کہ ان کے پاؤں سوج جاتے۔ اللہ نے اس حکم کو آسمانوں میں بارہ مہینے روکے رکھا، پھر اس سورہ کے آخر میں تخفیف نازل فرمائی، قیام اللیل نفل ہوگیا۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اٹھنے کا ارادہ کیا تو مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وتر یاد آ گیا۔ میں نے کہا: اے مومنوں کی ماں! مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے بارے میں بتاؤ۔ فرمانے لگیں: ”ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسواک اور وضو کا پانی رکھتے، پھر اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کا جتنا حصہ بیدار کرنا چاہتے کردیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک اور وضو کرتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نو رکعات پڑھتے، صرف آٹھویں رکعت پر بیٹھتے، اپنے رب سے دعا کرتے اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے، پھر کھڑے ہوجاتے اور سلام نہیں پھیرتے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نویں رکعت پڑھتے اور بیٹھ جاتے، پھر اللہ کی حمد بیان کرتے اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے اور دعا کرتے، پھر سلام پھیرتے جو ہمیں سناتے۔ سلام پھیرنے کے بعد بیٹھ کر دو رکعات پڑھتے تھے، یہ گیارہ رکعات ہیں۔ اے بیٹے! جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر بڑھ گئی اور بدن بھاری ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات رکعات وتر پڑھیں اور سلام پھیرنے کے بعد دو رکعات پڑھیں۔ اے بیٹے! نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی نماز پڑھتے اور پسند فرماتے تھے کہ اس پر ہمیشگی کی جائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام اللیل اگر کسی وجہ سے رہ جاتا تو دن کو بارہ رکعات پڑھا کرتے تھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات میں مکمل قرآن کی تلاوت کی ہو، پوری رات کا قیام کیا ہو، یا رمضان کے علاوہ کسی مہینہ کے کامل روزے رکھے ہوں۔“ راوی کہتے ہیں پھر میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان کو خبر دی تو وہ کہنے لگے: ”وہ سچ فرماتی ہیں۔“ اور سعد کا ابتدائی معاملہ یہ تھا، ابن بشر کہتے ہیں: یعنی ان کا ابتدائی معاملہ یہ تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور مدینہ کی طرف کوچ کیا تاکہ وہاں اپنی جائیداد بیچ کر ہتھیار اور گھوڑے خریدیں، پھر مرتے دم تک رومیوں سے جہاد کریں۔ پھر ان کی ملاقات اپنی قوم کے کچھ لوگوں سے ہوئی تو انہوں نے انہیں بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ان میں سے چھ آدمیوں نے یہی ارادہ کیا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4638]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 746»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4906
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أنبأ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ فَقُلْتُ: يَا عَمِّ، أَقْبِسْنِي خَيْرًا، فَقَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي، فَقَالَ:" إِنْ صَلَّيْتَ الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ تُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا أَرْبَعًا كُتَبْتَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا سِتًّا كُتَبْتَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا ثَمَانِيًا كُتَبْتَ مِنَ الْفَائِزِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا عَشْرًا لَمْ يُكْتَبْ لَكَ ذَلِكَ الْيَوْمَ ذَنْبٌ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللهُ لَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ". وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَقَدْ ذَكَرْنَاهُ فِي كِتَابِ الْجَامِعِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملا اور عرض کیا: اے چچا! مجھے علمی استفادے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا جیسے آپ نے مجھ سے سوال کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاشت کی دو رکعات پڑھو گے تو غافلوں میں سے نہ لکھے جاؤ گے اور اگر چار رکعات ادا کرو گے تو محسنین میں سے لکھ دیے جاؤ گے اور اگر تم چھ رکعات پڑھو گے تو قیام کرنے والوں میں لکھ دیے جاؤ گے اور اگر اور آٹھ رکعات پڑھو گے تو کامیاب ہونے والوں میں لکھ دیے جاؤ گے اور اگر تم دس رکعات پڑھو گے تو اس دن تمہارا کوئی گناہ نہ لکھا جائے گا، اگر تم نے بارہ رکعات پڑھیں تو اللہ تمہارا گھر جنت میں بنا دے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4906]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابن حبان في المجروحين 1/243»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3388
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْفَرِيضَةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: لَمْ يُتَابَعْ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص روزانہ فرض نماز کے علاوہ بارہ رکعات (سنتیں) ادا کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور کبیر میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: اس حدیث میں ہارون بن اسحاق کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3388]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند الكوفيين حديث ابى موسى الاشعرى 19288 البحر الزخار مسند البزار اول حديث ابي موسيٰ حديث 2737 المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الهاء من اسمه الهيثم 9613، أخرجه مسند أحمد برقم: 19210، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1635/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6183
«من ثابر على اثنتي عشرة ركعة من السنة بنى الله له بيتا في الجنة: أربع ركعات قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب وركعتين بعد العشاء وركعتين قبل الفجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص سنتوں کی بارہ رکعتوں کی پابندی کرے، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے: ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد دو، مغرب کے بعد دو، عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6183]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت ن هـ] عن عائشة. صحيح الترغيب 579.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4525
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏مَنْ ثَابَرَ عَلَى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ السُّنَّةِ، سِوَى الْفَرِيضَةِ، بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ: أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ» ‏‏‏‏.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے فرائض کے علاوہ بارہ رکعت سنتوں پر مداومت و پابندی کی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر فرما دے گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں ظہر کے بعد، دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4525]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا ألتمام»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 414، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1794، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1140، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1141، وأخرجه شرح السنة برقم: 866، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4508»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4948
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِيدِ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ صَلَّى بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ عِشْرِينَ رَكْعَةً، بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں بیس رکعات (نفل) ادا کیں، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر فرما دے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4948]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: موضوع»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1373، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1195، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 823، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4927»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5243
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْمَكْتُوبَةِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ: رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ I " وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ - وَفُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ -: عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دن میں فرض نمازوں کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے: دو رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں ظہر کے بعد، دو رکعتیں عصر سے پہلے، دو رکعتیں مغرب کے بعد، دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سہیل عن ابیہ عن ابی ہریرہ کی سند سے محمد بن سلیمان اصبہانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے سفیان ثوری نے ابو اسحاق سے، اور فلیح بن سلیمان نے سہیل سے، انہوں نے ابو اسحاق سے، انہوں نے مسیب بن رافع سے، انہوں نے عنبسہ بن ابی سفیان سے، انہوں نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5243]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: هذا خطأ فيه ابن الأصبهاني حيث قال عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة وكان هذا الطريق أسهل عليه إنما روي هذا سهيل عن أبي إسحاق عن عنبسة بن أبي سفيان عن أم حبيبة «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 464» »
«قال ابن عدي: ضعف محمد بن سليمان هذا وقال إنه مضطرب الحديث «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 2، ص 138» »
«قال أبو حاتم الرازي: هذا خطأ رواه سهيل عن أبي إسحاق عن المسيب بن رافع عن عمرو بن أوس عن عنبسة عن أم حبيبة عن النبي صلى الله عليه وسلم «علل الحديث، ج 2، ص 165» »
«قال أبو حاتم الرازي: هذا عندي خطأ لأن حماد بن سلمة روى عن عاصم عن أبي صالح عن أم حبيبة عن النبي صلى الله عليه وسلم والحديث بأم حبيبة أشبه ويدخلون بين أبي صالح وأم حبيبة رجلا «علل الحديث، ج 2، ص 322» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 1810 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1482، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1142، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10608، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2653، والبزار فى «مسنده» برقم: 9085، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6032، 6035، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6200»

الحكم على الحديث:
معلول، والحديث بأم حبيبة أشبه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6200
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، قَالَ: نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ نَافِعٍ الْهُذَلِيُّ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً إِلَّا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
I " لَمْ يَرْوِ الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا مُعْتَمِرُ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان شخص دن اور رات میں بارہ رکعتیں (سنت) پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی سے معتمر بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن موسیٰ حرشی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6200]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 1810 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1482، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1142، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10608، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2653، والبزار فى «مسنده» برقم: 9085، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6032، 6035، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5243»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9436
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هَارُونَ أَبِي إِسْحَاقَ الْكُوفِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَبِي مُوسَى - يَرْفَعُهُ - قَالَ: مَنْ صَلَّى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا هَارُونُ أَبُو إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بارہ رکعتیں (سنتِ مؤکدہ) پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو بردہ سے ہارون ابو اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حماد بن زید منفرد ہیں، اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9436]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 20023، والبزار فى «مسنده» برقم: 3197 / 2، 3197 / 1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1758
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ قَالَ لِأَبِي ذَرٍّ: "يَا عَمِّ، اقْبِسْنِي خَيْرًا. قَالَ: نَعَمْ يَا ابْنَ أَخِي قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، إِنَّكَ إِذَا صَلَّيْتَ الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ تُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا أَرْبَعًا كُتِبْتَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا سِتًّا لَمْ يَتْبَعْكَ ذَنْبٌ، وَإِنْ صَلَّيْتَهَا عَشْرًا (...) وَإِنْ صَلَّيْتَهَا ثِنْتَيْ عَشْرَةَ بُنِيَ لَكَ بِهَا بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَتَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي الْعِلْمِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”اے چچا جان! مجھے کسی خیر و بھلائی کی تعلیم دیجیے“، انہوں نے جواب دیا: ”ہاں اے میرے بھتیجے! مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”اے ابو ذر! یقیناً جب تم چاشت کی دو رکعتیں ادا کرو گے تو تم غافلوں میں شمار نہیں کیے جاؤ گے، اور اگر تم یہ چار رکعتیں پڑھو گے تو تمہارا نام محسنین (نیکوکاروں) میں لکھ دیا جائے گا، اور اگر تم چھ رکعتیں پڑھو گے تو کوئی گناہ تمہارا پیچھا نہیں کرے گا، اور اگر تم دس رکعتیں پڑھو گے (...) اور اگر تم بارہ رکعتیں ادا کرو گے تو تمہارے لیے ان کے عوض جنت میں ایک گھر تعمیر کر دیا جائے گا““۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور یہ پہلے کتاب العلم میں اپنی پوری طوالت کے ساتھ گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1758]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى: هارون بن معروف عن ابن وهب عن عمر بن محمد عن أبي رافع عن عبد الله بن عمرو (المطالب 654)؛ وعند البيهقي: إسماعيل بن رافع عن إسماعيل بن عبيد الله عن ابن عمر – فبينهما واسطة. إسماعيل بن رافع: ضعيف الحفظ (التقريب)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي رافع إسماعيل بن رافع، وفيه انقطاع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں