الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
245. سليمان بن يسار، عن أم سلمة
سلیمان بن یسار کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20218 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20218
سنن ترمذی: 1731
مشکوۃ المصابیح: 4335
مسند احمد: 5173
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8542
حدیث نمبر: 20218
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ بِالنِّسَاءِ؟ قَالَ: " يُرْخِينَ شِبْرًا، قُلْتُ: إِذًا يَنْكَشِفُ عَنْهُنَّ، قَالَ: " فَذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! عورتیں (اپنے کپڑے کس طرح لٹکائیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لیں۔“ میں نے عرض کیا: اس طرح تو ان کے (پاؤں) کھل جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ (تک) لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہ بڑھائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20218]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 384، حدیث 916»
حدیث نمبر: 1731
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ، لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ "، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَكَيْفَ يَصْنَعْنَ النِّسَاءُ بِذُيُولِهِنَّ؟ قَالَ: " يُرْخِينَ شِبْرًا "، فَقَالَتْ: إِذًا تَنْكَشِفُ أَقْدَامُهُنَّ، قَالَ: " فَيُرْخِينَهُ ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ "، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا“، ام سلمہ نے کہا: عورتیں اپنے دامنوں کا کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لیں“، انہوں نے کہا: تب تو ان کے قدم کھل جائیں گے، آپ نے فرمایا: ”ایک ہاتھ لٹکائیں ۱؎ اور اس سے زیادہ نہ لٹکائیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1731]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1731]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف وانظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 7526) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کپڑا لٹکانے کے سلسلہ میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ حکم ہے، مردوں کے لیے آدھی پنڈلی تک لٹکانا زیادہ بہتر ہے، تاہم ٹخنوں تک رکھنے کی اجازت ہے، لیکن ٹخنوں کا کھلا رکھنا بےحد ضروری ہے، اس کے برعکس عورتیں نہ صرف ٹخنے بلکہ پاؤں تک چھپائیں گی، خاص طور پر جب وہ باہر نکلیں تو اس کا خیال رکھیں کہ پاؤں پر کسی غیر محرم کی نظر نہ پڑے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3580 - 3581)
حدیث نمبر: 4335
4335 - وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ، وَالنَّسَائِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَتْ: إِذًا تَنْكَشِفُ أَقْدَامُهُنَّ، قَالَ:"فَيُرْخِينَ ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ".
ترمذی اور نسائی کی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی روایت میں ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: تب تو ان کے پاؤں نظر آئیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک ہاتھ (ازار) لٹکا لیں اور اس سے زیادہ نہیں۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4335]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1731 وقال: حسن صحيح) و النسائي (209/8 ح 5338)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5173
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ذَكَرَتْ النِّسَاءَ، فَقَالَ:" تُرْخِي شِبْرًا"، قَالَتْ: إِذَنْ تَنْكَشِفَ، قَالَ:" فَذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تکبر کی وجہ سے اپنے کپڑے گھسیٹتا ہوا چلتا ہے (کپڑے زمین پر گھستے جاتے ہیں) اللہ قیامت کے دن اس پر نظر رحم نہ فرمائے گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے (سلیمان رحمہ اللہ کے بقول) عرض کیا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو گا؟ (کیونکہ عورتوں کے کپڑے بڑے ہوتے ہیں اور عام طور پر شلوار پائنچوں میں آ رہی ہوتی ہے) فرمایا: ایک بالشت کپڑا نیچے لٹکا لیا کرو، انہوں نے پھر عرض کیا کہ اس طرح تو ہمارے پاؤں نظر آنے لگیں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ (ذراع) لٹکا لیا کرو، اس پر اضافہ نہ کرنا (اتنی مقدارمعاف ہے)۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5173]
الحكم على الحديث:
في الحديث إسنادان : أحدهما عن ابن عمر ، و الثاني عن أم سلمة ، وكلاهما صحيح ، حديث ابن عمر أخرجه مسلم : 2085 .
حدیث نمبر: 8542
عَنْ عُمَرَ قَالَ: ذُكِرَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يُدْلِينَ مِنَ الثِّيَابِ؟ قَالَ:" شِبْرًا" فَقُلْنَ: شِبْرٌ قَلِيلٌ تَخْرُجُ مِنْهُ الْعَوْرَةُ قَالَ:" فَذِرَاعًا" قُلْنَ: تَبْدُو أَقْدَامُهُنَّ قَالَ:" ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَى ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحِوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحِوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں ذکر کیا گیا کہ وہ کتنا دامن لٹکا سکتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بالشت، آن ازواج نے عرض کی: ایک بالشت، تو تھوڑا ہوتا ہے، اس میں پردے والا حصہ، تو نکل آئے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ذراع، انہوں نے عرض کی: اس صورت میں، تو قدم ظاہر ہوں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ذراع اس سے زیادہ نہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8542]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8542]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 176، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9959»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف