الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
376. صفية بنت شيبة بن عثمان الحجبية، عن أسماء
صفیہ بنت شیبہ بن عثمان حجبیہ کی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20728 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20728
مسند احمد: 24803
حدیث نمبر: 20728
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ ، عَنْ مَنْصُورِ ابْنِ صَفِيَّةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي زَوَّجْتُ ابْنَتِي، وَإِنَّهَا مَرِضَتْ وَتَمَرَّطَ رَأْسُهَا، وَإِنَّ زَوْجَهَا قَدِ اخْتَلَفَ إِلَيَّ، أَفَأَصِلُ شَعَرَهَا؟ فَسَبَّ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیٹی کی شادی کی، وہ بیمار ہو گئی اور اس کے بال جھڑ گئے، اور اس کا شوہر بار بار میرے پاس آ رہا ہے، تو کیا میں اس کے بال جوڑ دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی کو برا بھلا کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20728]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 131، حدیث 357»
حدیث نمبر: 24803
حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْهَا، فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنَتِي عَرُوسٌ مَرِضَتْ، فَتَمَرَّقَ شَعَرُهَا، أَفَأَصِلُ فِيهِ؟ فَقَالَتْ:" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ" , أَوْ قَالَتْ: الْوَاصِلَةَ.
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ایک عورت ان کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میری بیٹی کی نئی نئی شادی ہوئی ہے، یہ بیمار ہوگئی ہے اور اس کے سر کے بال جھڑ رہے ہیں، کیا میں اس کے سر پر دوسرے بال لگوا سکتی ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بال لگانے والی اور لگوانے والی دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24803]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك