🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
424. محمود بن عمرو، عن أسماء
محمود بن عمرو کی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20839 (کل: 100 مقامات، 24 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20839، 7858، 19741
صحیح بخاری: 450
صحیح مسلم: 1189، 1190، 1696، 7470، 7471
سنن ترمذی: 318
سنن نسائی: 1797
سنن ابن ماجہ: 735، 736، 738
سنن دارمی: 1430
معجم صغیر للطبرانی : 166، 172، 174
مشکوۃ المصابیح: 697، 1159
مسند احمد: 126، 376، 434، 506، 2157، 26775
مسند الشهاب: 479، 480
صحیح ابن خزیمہ: 1291، 1292
اللؤلؤ والمرجان: 309، 1879
مصنف ابن ابی شیبہ: 3186، 3187، 3188، 3189، 3190، 3191، 6111، 6112، 20711
الفتح الربانی: 1317، 1318، 1322، 2032، 4857
صحیح ابن حبان: 1608، 1609، 1610، 1611، 4628
الجامع الكامل: 3052، 3053، 3054، 3056، 7778، 12434، 12886، 12887
السنن الكبرى للبيهقي: 4289، 4290، 4292، 11931، 18571
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1935، 1937، 1938، 1939، 1941، 1942، 1943، 1944، 1946
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5736، 6128، 6129، 6130
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 351، 352، 353
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 253، 2534، 4018، 4298، 7135، 7137
المعجم الاوسط: 1857، 3259، 4641، 6167، 6586، 7005، 7114
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 321، 937، 938، 940، 942، 1543، 4298
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11931
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرٍو، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللهِ الْخَوْلَانِيَّ يَذْكُرُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ قَدْ أَكْثَرْتُمْ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗٢٧٦⦘ يَقُولُ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا"، قَالَ بُكَيْرٌ: أَحْسِبُهُ قَالَ:" يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللهِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعِيدٍ وَغَيْرِهِ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
عبید اللہ خولانی رحمہ اللہ نے ذکر کیا کہ انہوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے لوگوں کی باتوں کے وقت سنا جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد بنا رہے تھے کہ تم نے (باتیں) زیادہ کی ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی“—بکیر راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی رضا کی خاطر—اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوقف/حدیث: 11931]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18571
حَدَّثَنَا الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ رَحِمَهُ اللهُ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ أَبِي وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَا: أنبأ اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُرَاقَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ أَظَلَّ رَأْسَ غَازٍ أَظَلَّهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا حَتَّى يَسْتَقِلَّ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ حَتَّى يَمُوتَ أَوْ يَرْجِعَ، وَمَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُذْكَرُ فِيهِ اسْمُ اللهِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ"..
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”جس نے غزوہ کرنے والے کو سایہ مہیا کیا تو کل قیامت کے دن اللہ اس کے لیے سائے کا بندوبست فرمائیں گے اور جس شخص نے غزوہ کرنے والے کو اتنا ساز و سامان مہیا کیا کہ وہ (جہاد کے لیے) مستغنی ہو جائے تو اسے مجاہد کے برابر ثواب ملے گا، یہاں تک کہ وہ شہید ہو جائے یا واپس پلٹ آئے اور جس شخص نے اللہ کے ذکر کی غرض سے مسجد بنوائی اللہ جنت میں اس کا گھر بنا دیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18571]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1935
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُتَكَلَّمٌ فِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اس سے زیادہ بڑا گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1937
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر مسجد بناتا ہے خواہ وہ قطاۃ پرندے کے (اپنے انڈے کے لئے کھودے جانے والے) گڑھے جتنی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2158»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1938
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا قَدْرَ مَفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص قطاة پرندے کے (اپنے انڈے کے لئے) کھودے جانے والے گڑھے جتنی مسجد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1939
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ"، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خواہ وہ قطاۃ پرندے کے گڑھے جتنی ہو“ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1939]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1941
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" قُلْتُ: وَهَذِهِ الْمَسَاجِدُ الَّتِي فِي طَرِيقِ مَكَّةَ؟ قَالَ:" وَتِلْكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعَّفَهُ الْعَقِيلِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔ میں نے دریافت کیا: یہ جو مکہ کے راستے میں مساجد آتی ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی (اس کے حکم میں شامل ہوں گی)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبدالرحمن ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1941]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1942
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا لَا يُرِيدُ بِهِ رِيَاءً وَلَا سُمْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے، اور اس کا ارادہ اس کے ذریعے ریاکاری یا دکھاوا نہ ہو، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے یحیی القطان نے اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1942]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6582»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1943
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1943]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1944
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَاتِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1944]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں