🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
197. المغيرة بن شبيل بن عوف عن جرير
مغیرہ بن شبیل بن عوف کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 2469 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 2469، 17370
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7110
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2469
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللهِ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُبَيْلٍ .
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام بھاگ جائے تو اس سے اللہ کی ذمہ داری ختم ہو گئی۔“ - اور اس روایت میں مغیرہ بن شبیل کا ذکر نہیں ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2469]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 352، حدیث 2482»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 68، 69، 70، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 941، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4060 / 1، 4063 / 1، 4064 / 2، 4061 / 2، 4062 / 3، 4065 / 3، 4066 / 4، 4067 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3498، 3501، 3502، 3499، 3500، 3503، 3504، 3505، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4360، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16976، 16977، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19462، 19518، 19533، 19546، 19547، 19549، 19550، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 708، والحميدي فى «مسنده» برقم: 825، 826، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33531، 33532، 33529، 33530، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2331، 2332، 2344، 2345، 2349، 2359، 2360، 2357، 2366، 2481، والطبراني فى «الصغير» برقم: 826، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5841، 5876»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7110
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَشْرِ كَلِمَاتٍ قَالَ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُتِلْتَ وَحُرِّقْتَ. وَلَا تَعُقَنَّ وَالِدَيْكَ، وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ أَهْلِكَ وَمَالِكَ. وَلَا تَتْرُكَنَّ صَلَاةً مَكْتُوبَةً مُتَعَمِّدًا، فَإِنَّ مَنْ تَرَكَ صَلَاةً مَكْتُوبَةَ مُتَعَمِّدًا، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ. وَلَا تَشْرَبَنَّ خَمْرًا، فَإِنَّهُ رَأَسُ كُلِّ فَاحِشَةٍ. وَإِيَّاكَ وَالْمَعْصِيَةَ، فَإِنَّ بِالْمَعْصِيَةِ حَلَّ سَخْطُ اللَّهِ. وَإِيَّاكَ وَالْفِرَارَ مِنَ الزَّحْفِ، وَإِنْ هَلَكَ النَّاسُ، وَإِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ فَاثْبُتْ. وَأَنْفِقْ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ طَوْلِكَ، وَلَا تَرْفَعْ عَصَاكَ عَنْهُمْ أَدَبًا وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ مُتَّصِلٌ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دس کلمات کی وصیت کی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمہیں قتل کر دیا جائے یا تمہیں جلا دیا جائے، اور تم اپنے ماں باپ کی نافرمانی نہ کرنا، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم اپنے اہل خانہ اور اپنے مال سے نکل جاؤ، اور تم فرض نماز جان بوجھ کر ہرگز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص فرض نماز جان بوجھ کر ترک کر دیتا ہے، اس سے اللہ تعالی کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم شراب ہرگز نہ پینا، کیونکہ یہ ہر برائی کی جڑ ہے اور تم گناہ کے ارتکاب سے بچ کے رہنا، کیونکہ گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نازل ہوتی ہے اور تم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنے سے بچنا، خواہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو رہے ہوں، اگر لوگوں کو موت لاحق ہو جائے، تو تم ثابت قدم رہنا، اور تم اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا اور ان کی تربیت کے حوالے سے ان سے عصا کو نہ اٹھانا اور انہیں اللہ تعالیٰ کا خوف دلاتے رہنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، امام طبرانی کی سند متصل ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد قرشی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7110]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (238)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21570»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17370
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: سَمِعْتُ حُرَيْثَ بْنَ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ ، مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ ".
حریث بن عمرو حضرمی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے معاذ بن جبل! جو نماز چھوڑ دے، اس سے ذمہ داری بری ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17370]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 117، حدیث 234»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22500، والطبراني فى «الكبير» برقم: 156، 233، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7956»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں