🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. حارثة بن مضرب، عن خباب
حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3662 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 3662
سنن ابن ماجہ: 676
معجم صغیر للطبرانی : 1140
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1691، 1697
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 257
المعجم الاوسط: 3541
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6132
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3662
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى (ح) ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فِي الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گرم زمین پر نماز پڑھنے کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت دور نہ فرمائی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3662]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 72، حدیث 3677»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 676
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" شَكَوْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ریت کی گرمی (زمین کی تپش) کی شکایت کی، تو آپ نے اسے نظر انداز کر دیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 676]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زمین کی تپش کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت دور نہ فرمائی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 676]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9545، ومصباح الزجاجة: 254) (صحیح)» ‏‏‏‏ (اس سند میں مالک الطائی غیر معروف ہیں، اور معاویہ بن ہشام صدوق ہیں، وہم کا شکار ہو جاتے ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: اس کا مطلب یہ ہوا کہ زوال (سورج ڈھلنے) کے بعد تھوڑی سی دیر کریں نہ کہ ایک مثل کے بعد پڑھیں، ایک مثل کے بعد تو ظہر کا وقت ہی نہیں رہتا، اور ٹھنڈک سے یہ مراد ہے کہ دوپہر کی دھوپ میں ذرا نرمی آ جائے بالکل ٹھنڈک تو شام تک بھی نہیں ہوتی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1140
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:"شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ، فَلَمْ يَشْكُنَا، وَقَالَ: أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ أَدْنَاهَا الْهَمَّ وَالْفَقْرَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، إِلا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِيُّ، وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، وَلا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَلا يَحْفَظُ بَلْهَطُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گرمی کی شدت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی حل پیش نہیں فرمایا، اور فرمانے لگے: ”یہ کلمہ زیادہ پڑھا کرو: «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللّٰهِ» کیونکہ یہ کلمہ تکلیف کے ننانوے دروازے دور کرتا ہے جس میں سے سب سے چھوٹا دروازہ غم اور فقیری کا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المرضيٰ/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3541، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 438، ضعيف الجامع برقم: 1840
قال الذھبی: الخبر منكر، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 649)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1691
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شِدَّةَ الرَّمْضَاءِ، فَلَمْ يُشْكِنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1691]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار خشف بن مالك، حديث 1693، أخرجه مسند البزار برقم: 1921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1697
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّمْضَاءَ، فَلَمْ يُشْكِنَا وَقَالَ:" أَكْثَرُوا مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ، أَدْنَاهَا الْهَمُّ".
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّلَاةِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَلْهَطُ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوة الا باللہ پڑھو! کیونکہ یہ نقصان کے ننانوے دروازے دور کر دیتا ہے، جن میں سے سب سے کمتر، پریشانی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث، جو گرمی کی شدت میں نماز ادا کرنے کے بارے میں ہے، وہ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”بلہط“ ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1697]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 257
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، ثَنَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ فَلَمْ يُشْكِنَا، وَقَالَ: «‏‏‏‏اسْتَعِينُوا بِلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضَّرَّاءِ أَدْنَاهَا الْهَمُّ» ‏‏‏‏.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (نمازِ ظہر کے وقت) زمین کی تپش اور شدید گرمی کی شکایت کی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری اس شکایت پر (وقت میں تبدیلی کر کے) ہمیں ریلیف فراہم نہیں کیا اور ارشاد فرمایا: ”تم «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی مدد و توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت ہے“ کے ذریعے مدد حاصل کیا کرو، کیونکہ یہ کلمہ تکلیف اور پریشانی کے ننانوے ابواب کو دفع کر دیتا ہے، جن میں سب سے کم تر درجہ غم و فکر ہے“۔
اس حدیث کو امام ابن ابی عمر العدنی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں بلهط بن عباد نامی راوی ضعیف ہے، نیز اس کا ابتدائی حصہ (شکایت والا) صحیح مسلم میں بھی موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «قال العقيلي: أعله ببلهط راويه عن ابن المنكدر وقال مجهول (التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 455)»
«قال الذهبى: الخبر منكر (لسان الميزان، ج 2، ص 363)»
«قال الذهبى: الخبر منكر (البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 653)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3565، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1697، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 797، 6132/5»

الحكم على الحديث:
حديث منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3541
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ: نَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ فَلَمْ يُشْكِنَا، وَقَالَ: I " أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ، أَدْنَاهَا الْهَمُّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، إِلَّا بَلْهَطٌ ، وَلَا عَنْ بَلْهَطٍ ، إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُسْنِدْ بَلْهَطٌ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (دوپہر کی) تپتی ہوئی ریت کی شدت کی شکایت کی، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کا ازالہ نہیں فرمایا (یعنی نماز میں تاخیر کی رخصت نہیں دی) اور فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کثرت سے پڑھا کرو، کیونکہ یہ ضرر و نقصان کے ننانوے دروازوں کو دور کر دیتا ہے، جن میں سب سے ادنیٰ دروازہ غم و فکر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے بلہط کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بلہط سے عبد المجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی عمر منفرد ہیں، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اور بلہط نے اس حدیث کے علاوہ کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3541]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: الخبر منكر «لسان الميزان، ج 2، ص 363؛ البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 653» »
«قال الهيثمي: فيه بلهط ضعفه العقيلي ووثقه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 306» »
«قال العقيلي: أعله ببلهط راويه عن ابن المنكدر وقال مجهول «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 455» »
«قال الطبراني: لم يروه عن ابن المنكدر إلا بلهط بن عباد ولا عن بلهط إلا عبد المجيد بن عبد العزيز تفرد به محمد بن أبي عمر ولا يروى عن جابر إلا بهذا الإسناد ولا أسند بلهط غير هذا الحديث «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 3، ص 269» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 257، والطبراني فى «الصغير» برقم: 438»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6132
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيَوَةُ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مَرَّ بِهِ جِبْرِيلُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ لِجِبْرِيلَ: يَا جِبْرِيلُ، مَنْ هَذَا الَّذِي مَعَكَ؟! قَالَ جِبْرِيلُ: هَذَا مُحَمَّدٌ. فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: يَا مُحَمَّدُ، مُرْ أُمَّتَكَ فَلْيُكْثِرُوا مِنْ غِرَاسِ الْجَنَّةِ؛ فَإِنَّ أَرْضَهَا وَاسِعَةٌ وَتُرْبَتَهَا طَيِّبَةٌ. قَالَ مُحَمَّدٌ لِإِبْرَاهِيمَ: وَمَا غِرَاسُ الْجَنَّةِ؟! فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، أَبَنَا أَبُو صَخْرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَخْبَرَهُ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا حَيْوَةُ ، أَبَنَا أَبُو صَخْرٍ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ: ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا الْمُقْرِئُ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَحَسَّنَهُ.
وَمِمَّا وَرَدَ فِي الْحَوْقَلَةِ مَا رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ فِي مُسْنَدِهِ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ، فَلَمْ يُشْكِنَا وَقَالَ: اسْتَعِينُوا بِلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ أَدْنَاهَا الْهَمُّ".
وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْمَوَاقِيتِ فِي بَابِ وَقْتِ الظُّهْرِ.
وَمِثْلُ حَدِيثِ جَابِرٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَصَحَّحَهُ.
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَلْبَسُهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ هُمُومُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کرائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا جبریل علیہ السلام کے ہمراہ اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے ہوا، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے دریافت کیا: ”اے جبریل! یہ آپ کے ساتھ کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں“، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: ”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی امت کو حکم دیں کہ وہ جنت کے پودے کثرت سے لگائیں، کیونکہ اس کی زمین بہت وسیع اور اس کی مٹی نہایت پاکیزہ ہے“، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”جنت کے پودے کیا ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت“؛ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی، امام احمد بن حنبل، امام طبرانی نے اپنی کتاب ’الدعاء‘ میں اور امام ابن حبان نے اپنی ’صحیح‘ میں روایت کیا ہے، اس روایت کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام ترمذی نے اپنی ’جامع‘ میں نقل کر کے حسن قرار دیا ہے، حوقلہ کے بارے میں وارد روایات میں سے ایک وہ ہے جسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے اپنی مسند میں اور دیگر محدثین نے سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تپتی زمین کی گرمی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کا ازالہ نہ فرمایا اور ارشاد فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کے ذریعے مدد طلب کیا کرو، کیونکہ یہ نقصان کے ننانوے دروازوں کو دور کرتا ہے جن میں سب سے کم تر غم ہے“، یہ روایت اپنی اسانید کے ساتھ کتاب المواقیت کے باب وقت الظہر میں گزر چکی ہے؛ نیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث کی مانند اسے امام حاکم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے، مزید برآں امام طبرانی نے ’کتاب الدعاء‘ میں ہی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بھی نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا فرمائے اسے چاہیے کہ وہ کثرت سے اللہ کی حمد بیان کرے، اور جس کے غم و فکر بڑھ جائیں وہ کثرت سے استغفار کرے، اور جس کے رزق میں تنگی یا تاخیر ہو رہی ہو وہ کثرت سے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی مدد کے بغیر نہ بدی سے پھرنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کی قوت“ کا ورد کرے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6132]
تخریج الحدیث: «(6132/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 23040، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 821»
«(6132/4) أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3565، 6551، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1697، 13626»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / حسنه الترمذي / صححه الحاكم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں