الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. زيد بن ثابت، عن خزيمة
زید بن ثابت کی سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3697 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 3697
صحیح بخاری: 4783
حدیث نمبر: 3697
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ : لَمَّا كَتَبْنَا الْمَصَاحِفَ فَقَدْتُ آيَةً كُنْتُ أَسْمَعُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهَا عِنْدَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلا. قَالَ: وَكَانَ خُزَيْمَةُ يُدْعَى ذُو الشَّهَادَتَيْنِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم نے مصاحف لکھے تو مجھے ایک ایسی آیت نہ ملی جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کرتا تھا، پھر مجھے وہ آیت سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملی: ”مومنوں میں سے کچھ مرد ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے گئے اپنے عہد کو سچ کر دکھایا، تو ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی انتظار میں ہے، اور انہوں نے ذرا بھی تبدیلی نہیں کی“ [سورۃ الاحزاب: 23] ۔ راوی کہتے ہیں: ”اور خزیمہ رضی اللہ عنہ کو ذوالشہادتین کہا جاتا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3697]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 82، حدیث 3712»
حدیث نمبر: 4783
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نُرَى هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أَنَسِ بْنِ النَّضْرِ: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ سورة الأحزاب آية 23".
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمارے خیال میں یہ آیت انس بن نضر کے بارے میں نازل ہوئی تھی «من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه» کہ ”اہل ایمان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس میں وہ سچے اترے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4783]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میرے خیال کے مطابق درج ذیل آیت حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی تھی: ﴿اہل ایمان میں سے کچھ مرد ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا...﴾ [سورة الأحزاب: 23] ۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4783]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة