الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي أيوب
عطاء بن یزید لیثی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3949 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 3949
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَفَعَهُ قَالَ: الْوِتْرُ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ بِثَلَاثٍ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيُوتِرْ بِوَاحِدَةٍ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - راوی نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مرفوع کیا ہے - کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر واجب ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھ سکے وہ پڑھے، جو پانچ نہ پڑھ سکے وہ تین پڑھے، جو تین نہ پڑھ سکے وہ ایک پڑھے، اور جو ایک بھی نہ پڑھ سکے وہ اشارے سے پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3949]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 147، حدیث 3964»
حدیث نمبر: 3947
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُوتِرْ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر حق ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھنا چاہے پڑھے، جو تین رکعت پڑھنا چاہے پڑھے، اور جو ایک رکعت پڑھنا چاہے پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3947]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 147، حدیث 3962»