الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. عبد الجبار بن أبي حازم عن أبيه
عبدالجبار بن ابی حازم کی اپنے والد سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5853 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5853
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3927
حدیث نمبر: 5853
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلصَّحَابَةِ، وَلِمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، قَالَ: قُلْتُ: فَمَا قَوْلُهُ: وَلِمَنْ رَأَى؟ قَالَ: " مَنْ رَأَى مَنْ رَآهُمْ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! صحابہ کو بخش دے، اور اس کو بھی جس نے میرے دیکھنے والے کو دیکھا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ”اور اس کو بھی جس نے دیکھا“ کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا: ”جس نے ان کے دیکھنے والے کو دیکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5853]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 166، حدیث 5874»
حدیث نمبر: 3927
«طوبى لمن رآني ولمن رأى من رآني ولمن رأى من رأى من رآني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس کے لیے خوشخبری ہو جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3927]
”اس کے لیے خوشخبری ہو جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [عبد بن حميد] عن أبي سعيد [ابن عساكر] عن واثلة. الصحيحة 1254.»
قال الشيخ الألباني: صحيح