الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
361. سليك بن عمرو ويقال ابن هدبة الغطفاني
سیدنا سلیک بن عمرو غطفانی رضی اللہ عنہ، انہیں ابن ہدبہ بھی کہا گیا ہے
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 6678 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 6678
سنن ابن ماجہ: 1113
مسند الحمیدی: 758
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 16
حدیث نمبر: 6678
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْفُرَاتِ الْقَزَّازُ ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَخْطُبُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سلیک غطفانی آئے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6678]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 163، حدیث 6708»
حدیث نمبر: 1113
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ:" أَصَلَّيْتَ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، اسی دوران ایک شخص مسجد میں آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی؟“ اس نے کہا: جی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعت پڑھ لو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1113]
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب دو رکعتیں پڑھ لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 250 (511)، سنن النسائی/الجمعة 26 (1409)، (تحفة الأشراف: 4272)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/25)، سنن الدارمی/الصلاة 196 (1593) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ امام خطبہ کے دوران بات کر سکتا ہے، اور مقتدی بھی امام کا جواب دے سکتا ہے، لیکن ازخود مقتدی کا خطبہ کی حالت میں بات کرنا صحیح نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 758
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، جَاءَ وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَامَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، فَجَاءَ إِلَيْهِ الأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ أَتَيْنَاهُ، فَقُلْنَا لَهُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ كَادَ هَؤُلاءِ أَنْ يَفْعَلُوا بِكَ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : مَا كُنْتُ لأَدَعَهُمَا لِشَيْءٍ بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَاءَ رَجُلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ حَثَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَلْقَى النَّاسُ ثِيَابًا، فَأَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ، فَلَمَّا جَاءَتِ الْجُمُعَةُ الأُخْرَى، جَاءَ الرَّجُلُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَلْقَوْا ثِيَابًا، فَأَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ، فَلَمَّا جَاءَتِ الْجُمُعَةُ الأُخْرَى، جَاءَ الرَّجُلُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَلْقَوْا ثِيَابًا، فَطَرَحَ الرَّجُلُ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ، فَصَاحَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" خُذْهُ، فَأَخَذَهُ"، ثُمَّ قَالَ:" انْظُرُوا إِلَى هَذَا، جَاءَ تِلْكَ الْجُمُعَةَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ، فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ، فَأَلْقَوْا ثِيَابًا، فَأَعْطَيْتُهُ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ، فَلَمَّا جَاءَتْ هَذِهِ الْجُمُعَةُ أَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ، فَأَلْقَى أَحَدَ ثَوْبَيْهِ" , قَالَ سُفْيَانُ: يَقُولُ: لا صَدَقَةَ إِلا عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَلا غِنًى بِهَذَا عَنْ ثَوْبِهِ.
عیاض بن عبداللہ بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ تشریف لائے۔ مروان اس وقت جمعہ کے دن کا خطبہ دے رہا تھا۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ دو رکعات ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے سپاہی ان کے پاس آئے تاکہ انہیں زبردستی بٹھا دیں، تو انہوں نے بیٹھنے سے انکار کر دیا اور دو رکعات ادا کیں جب انہوں نے نماز مکمل کی، تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے ان سے کہا: اے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ قریب تھا کہ یہ لوگ آپ سے کوئی ناروا سلوک کرتے، تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بولے: میں نے ان کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جو کچھ دیکھا ہے اس کے بعد میں کسی اور وجہ سے ان دونوں رکعات کو ترک نہیں کروں گا۔ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں، یاد ہے، ایک شخص آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے۔ وہ شخص اس وقت عام سی حالت میں مسجد میں داخل ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم نے نماز ادا کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دو رکعت ادا کر لو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی تو لوگوں نے اپنے کپڑے صدقہ کئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو ان کپڑوں میں سے دو کپڑے عطا کئے۔ جب اگلا جمعہ آیا، تو وہی شخص آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے دو رکعات ادا کر لی ہیں؟ اس نے عرض کی: ”جی نہیں“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دو رکعات ادا کر لو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی، تو لوگوں نے اپنے کپڑے دئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو ان میں سے دو کپڑے دے دئے۔ جب اس سے اگلا جمعہ آیا، تو وہی شخص آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے دو رکعات ادا کر لی ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دو رکعات ادا کر لو“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی۔ لوگوں نے اپنے کپڑے پیش کئے تو اس شخص نے اپنے دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا وہاں رکھ دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں اسے پکارا اور فرمایا: ”تم اسے حاصل کر لو۔“ اس نے اسے لے لیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کو دیکھو۔ یہ اس دن برے حال میں جمعے کے دن آیا تھا۔ میں نے لوگوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی لوگوں نے اپنے کپڑے پیش کئے تو میں نے اس میں سے دو کپڑے اسے دے دئے۔ اب جب یہ اس جمعے آیا ہے، تو میں لوگوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا ہے، تو اس نے دو میں سے ایک کپڑا دے دیا ہے۔“ سفیان یہ کہا کرتے تھے۔ صدقہ وہ ہوتا ہے، جسے کرنے کے بعد بھی آدمی خوشحال رہے۔ اور وہ شخص اگر کپڑا دے دیتا تو پھر اس کے پاس خوشحالی نہیں رہنی تھی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1799، 1830، 2481، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2503، 2505، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1058، 1513، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1407، 2535، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1731، 2328، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1675، والترمذي فى «جامعه» برقم: 511، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1593، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1113، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5775، 5897، 7872، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 11248 برقم: 11367»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 16
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَجْلانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ جَاءَ , وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ يَخْطُبُ , فَقَامَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ , فَجَاءَ إِلَيْهِ الْحَرَسُ لِيُجْلِسُوهُ , فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ , فَلَمَّا قَضَيْنَا الصَّلاةَ أَتَيْنَاهُ , فَقُلْنَا لَهُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ , كَادَ هَؤُلاءِ أَنْ يَقَعُوا بِكَ , فَقَالَ: مَا كُنْتُ لأَدَعَهُمَا لِشَيْءٍ بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ رَجُلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ , فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ , فَقَالَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا , قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" , قَالَ: ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ , فَأَلْقَوْا ثِيَابًا , فَأَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ فِيهَا ثَوْبَيْنِ , فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ الأُخْرَى جَاءَ الرَّجُلُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا , قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" , قَالَ: ثُمَّ حَثَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ , فَطَرَحَ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ , فَصَاحَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:" خُذْهُ" , فَأَخَذَهُ , ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْظُرُوا إِلَى هَذَا! جَاءَ تِلْكَ الْجُمُعَةَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ , فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ , فَطَرَحُوا ثِيَابًا , فَأَعْطَيْتُهُ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ , فَلَمَّا جَاءَتْ هَذِهِ الْجُمُعَةُ أَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ , فَجَاءَ فَأَلْقَى أَحَدَ ثَوْبَيْهِ".
عیاض بن عبد اللہ بن ابی سرح رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا بروز جمعہ مسجد میں آئے مروان بن الحکم رحمہ اللہ خطبہ دے رہے تھے تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ دو رکعت نماز پڑھنے کھڑے ہوئے پہرے دار ان کو بٹھانے آیا کہ گورنر کا خطبہ سنو لیکن سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کیا اور دو رکعت مکمل کیں جب نماز جمعہ ختم ہو گئی ہم سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ہم نے کہا: اے ابو سعید رضی اللہ عنہ یہ تو آپ سے ہاتھا پائی کرنے والے تھے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو یہ دو رکعتیں کسی صورت چھوڑنے والا نہیں تھا جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے ایک آدمی پراگندہ حالت میں مسجد میں آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے پوچھا: کیا تو نے نماز دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھی؟ اس نے کہا: نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ دو رکعت پڑھ پھر بیٹھ، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلائی لوگوں نے کپڑے صدقہ کیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو دو کپڑے اس صدقہ میں سے دیئے پھر اگلے جمعہ وہی آدمی آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا تو نے نماز دو رکعت پڑھ لی؟ اس نے کہا: نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو رکعت پڑھ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ کی خطبہ میں ترغیب دینے لگے تو اسی آدمی نے اپنا ایک کپڑا سب سے پہلے پھینکا یعنی ایک چادر صدقہ کرنے کی غرض سے پھینک دی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو سختی سے کہا: اپنی چادر واپس اٹھاؤ تو اس نے اٹھالی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس آدمی کو دیکھو پچھلے جمعہ کو پراگندہ حالت میں آیا تھا میں نے لوگوں کو کہا: صدقہ کرو لوگوں نے کپڑے صدقہ کیے تھے جس سے میں نے اسے دو کپڑے دیئے تھے اور آج صدقہ کا حکم دیا تو اس نے اپنی ایک چادر واپس صدقہ میں پھینک دی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة في السفر/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد،الزكاة، باب الرجل يخرج من ماله، رقم: 1675 وقال الالبانی حسن مختصرا سنن ترمذی، الجمعة، باب الركعتين اذا جاء الرجل والامام يخطب، رقم: 511 وقال الالبانی حسن صحیح بدون ذكر الصدقة، سنن نسائی، الجمعة، باب حث الامام على الصدقة يوم الجمعة في خطبته، رقم: 1408 وقال الالبانی حسن من غير ذكر الصلاة، سنن ابن ماجة، الصلاة، باب ماجاء فيمن دخل المسجد والامام يخطب، رقم: 1113 مختصراً.»