🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب من ذكر عن عبد الله بن مسعود أنه كان مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے ذکر کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن (جنوں کی رات) میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9930 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9930
سنن ابن ماجہ: 385
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9930
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثَنَا عَمِّي ، ثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي أَبُو عُمَيْسٍ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ قَالَ: لِيَقُمْ مَعِي رَجُلٌ مِنْكُمْ، وَلَا يَقُومَنَّ مَعِي رَجُلٌ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْغِشِّ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ، فَقُمْتُ مَعَهُ وَأَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ، وَلَا أَحْسَبُهَا إِلَّا مَاءً، فَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِأَعْلَى مَكَّةَ رَأَيْتُ أَسْوِدَةً مُجْتَمِعَةً، قَالَ: فَخَطَّ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطًّا، ثُمَّ قَالَ: " قُمْ هَاهُنَا حَتَّى آتِيَكَ "، فَقُمْتُ، وَمَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ إِلَيْهِمْ ] ، فَرَأَيْتُهُمْ يَثُورُونَ إِلَيْهِ، قَالَ: فَسَمَرَ رَسُولُ اللهِ لَيْلًا طَوِيلًا حَتَّى جَاءَنِي مَعَ الْفَجْرِ، فَقَالَ: " مَا زِلْتَ قَائِمًا يَا ابْنَ مَسْعُودٍ بَعْدُ؟ " فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوَلَمْ تَقُلْ لِي قُمْ حَتَّى آتِيَكَ؟ ثُمَّ قَالَ لِي: " هَلْ مَعَكَ مِنْ وَضُوءٍ؟ " قُلْتُ: نَعَمْ، فَفَتَحْتُ الْإِدَاوَةَ، فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاللهِ لَقَدْ أَخَذْتُ وَمَا أَحْسَبُهَا إِلَّا مَاءً، فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ، وَمَاءٌ طَهُورٌ "، ثُمَّ تَوَضَّأَ مِنْهَا، فَلَمَّا قَامَ يُصَلِّي جَاءَ شَخْصَانِ مِنْهُمْ، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نُحِبُّ أَنْ تَؤُمَّنَا فِي صَلَاتِنَا، قَالَ: فَصَفَّهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لَهُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " هَؤُلَاءِ جِنُّ نَصِيبِينَ، وَقَدْ سَأَلُونِي الزَّادَ، فَزَوَّدْتُهُمُ الرَّجْعَةَ، مَا وَجَدُوا مِنْ رَوْثٍ وَجَدُوهُ شَعِيرًا، وَمَا وَجَدُوا مِنْ عَظْمٍ وَجَدُوهُ كَاسِيًا "، فَعِنْدَ ذَلِكَ نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَطَابَ بِالرَّوْثِ وَبِالْعَظْمِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ کے ساتھ تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ایک آدمی میرے ساتھ کھڑا ہو، اور جس کے دل میں ذرہ برابر بھی دھوکا ہو وہ میرے ساتھ ہرگز کھڑا نہ ہو۔“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور برتن لے لیا، میں سمجھتا تھا کہ اس میں پانی ہے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ جب مکہ کے بالائی حصے میں پہنچے تو میں نے کچھ سیاہ ہجوم دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایک خط کھینچا اور فرمایا: ”یہاں کھڑے رہو یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آؤں۔“ میں کھڑا ہو گیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف چلے گئے، میں نے دیکھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف امڈ پڑے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ایک طویل حصے تک ان سے گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ فجر کے وقت میرے پاس آئے اور فرمایا: ”اے ابن مسعود! اب تک کھڑے ہی ہو؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے نہیں فرمایا تھا کہ کھڑے رہو یہاں تک کہ میں آؤں؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے پاس وضو کے لیے کچھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ میں نے برتن کھولا تو اس میں نبیذ نکلا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں نے اسے پانی ہی سمجھ کر لیا تھا، مگر یہ تو نبیذ نکلا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاکیزہ کھجور، اور پاک کرنے والا پانی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو ان میں سے دو اشخاص آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری نماز میں ہماری امامت فرمائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے پیچھے صف میں کھڑا کیا، پھر ہمیں نماز پڑھائی۔ جب فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کون تھے؟ فرمایا: ”یہ نصیبین کے جن تھے، انہوں نے مجھ سے زادِ راہ مانگا تو میں نے انہیں یہ زادِ راہ دیا کہ جو ہڈی بھی انہیں ملے وہ اسے گوشت سے بھری ہوئی پائیں گے، اور جو گوبر انہیں ملے وہ اسے جَو پائیں گے۔“ اسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوبر اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9930]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 65، حدیث 9966»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 385
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةَ الْجِنِّ:" مَعَكَ مَاءٌ"؟ قَالَ: لَا، إِلَّا نَبِيذًا فِي سَطِيحَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ، وَمَاءٌ طَهُورٌ صُبَّ عَلَيَّ"، قَالَ: فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ بِهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے «لیلۃالجن» میں فرمایا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے“؟ انہوں نے کہا: نہیں، چھاگل (مشک) میں نبیذ کے سوا کچھ نہیں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پاک کھجور اور پاک پانی ہے، میرے اوپر ڈالو“، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے انڈیلا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 385]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنوں والی رات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہارے پاس پانی ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ لیکن مشکیزے میں نبیذ موجود ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ، وَمَاءٌ طَهُورٌ» ”پاک کھجور ہے اور پاک کرنے والا پانی ہے، مجھ پر ڈالو۔“ میں نے (نبیذ کو) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں پر انڈیلا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ وضو کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 385]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5416، ومصباح الزجاجة: 158) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں ”حنش ابن لہیعہ“ دونوں ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: ”نبیذ“ وہ پانی ہے جس میں کھجور ڈال کر رات بھر بھگو یا جائے، جس کی وجہ سے پانی قدرے میٹھا ہو جائے، اور اس کا رنگ بھی بدل جائے، وہ نبیذ کہلاتا ہے۔ '' «لیلۃ الجن» : وہ رات ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کو ہدایت کے لئے مکہ سے باہر تشریف لے گئے تھے، اور ان سے ملاقات کی، اور ان کو دعوت اسلام دی، اور وہ مشرف بہ اسلام ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنوں کے پاس جانا چھ مرتبہ ثابت ہے، پہلی بار کا واقعہ مکہ میں پیش آیا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نہیں تھے جیسا کہ صحیح مسلم اور سنن ترمذی کے اندر سورۃ احقاف کی تفسیر میں مذکور ہے، دوسری مرتبہ کا واقعہ مکہ ہی میں جبل حجون پر پیش آیا، تیسرا واقعہ اعلی مکہ میں پیش آیا، جب کہ چوتھا مدینہ میں بقیع غرقد کا ہے، ان تینوں راتوں میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، پانچواں واقعہ مدنی زندگی میں مدینہ سے باہر پیش آیا، اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ تھے، چھٹا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی سفر کا ہے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بلال بن حارث رضی اللہ عنہ تھے (ملاحظہ ہو: الکوکب الدری شرح الترمذی)۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال الدار قطني: ’’ تفردبه ابن لھيعة وھو ضعيف الحديث ‘‘ (76/1) يعني أنه حدث به بعد اختلاطه
والحديث ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 391

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں