🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9975 (کل: 39 مقامات، 15 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9975، 11680، 12406
صحیح بخاری: 2464، 4620
صحیح مسلم: 5131
سنن ترمذی: 3050، 3051، 3052
سنن دارمی: 2126
مسند احمد: 2088، 2452، 2691، 2774، 8620، 13376
اللؤلؤ والمرجان: 1293
سنن دارقطنی: 3344
الفتح الربانی: 8504، 8586
صحیح ابن حبان: 5350، 5351
المستدرک علی الصحیحین: 7405، 7411
الجامع الكامل: 7451، 7453، 12283، 12284، 12286
السنن الكبرى للبيهقي: 17327، 17328، 17516، 17543
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8075، 8077، 10985
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1719، 3362، 3462
31 تا 39
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17543
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ فُلَيْحٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ فُلَيْحٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ الشُّرَّابَ، كَانُوا يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي بِالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَالْعِصِيِّ، قَالَ: وَكَانُوا فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَكْثَرَ مِنْهُمْ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَوْ فَرَضْنَا لَهُمْ هَذَا، فَتَوَخَّى نَحْوًا مِمَّا كَانُوا يُضْرَبُونَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَجْلِدُهُمْ أَرْبَعِينَ حَتَّى تُوُفِّيَ، ثُمَّ كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ بَعْدِهِمْ فَجَلَدَهُمْ كَذَلِكَ أَرْبَعِينَ، حَتَّى أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ وَقَدْ شَرِبَ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُجْلَدَ، فَقَالَ: لِمَ تَجْلِدُنِي؟ بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللهِ، قَالَ: وَفِي أِيِّ كِتَابِ اللهِ تَجِدُ أَنْ لَا أَجْلِدَكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: ٩٣] الْآيَةَ، شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا وَأُحُدًا وَالْخَنْدَقَ وَالْمَشَاهِدَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَلَا تَرُدُّونَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ نَزَلَتْ عُذْرًا لِلْمَاضِينَ، وَحُجَّةً عَلَى الْبَاقِينَ، فَعُذْرُ الْمَاضِينَ؛ لِأَنَّهُمْ لَقُوا اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ عَلَيْهِمُ الْخَمْرُ، وَحُجَّةً عَلَى الْبَاقِينَ؛ لِأَنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ} [المائدة: ٩٠] الْآيَةَ، فَإِنْ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا فَإِنَّ اللهَ قَدْ نَهَى أَنْ تُشْرَبَ الْخَمْرُ، قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَمَاذَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: نَرَى أَنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذَى، وَإِذَا هَذَى افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ جَلْدَةً، فَأَمَرَ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شرابیوں کو عہدِ رسالت میں ہاتھوں، جوتیوں اور لاٹھیوں سے مارا جاتا تھا۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شراب نوشی زیادہ ہوئی تو انہوں نے 40 کوڑے مقرر کر دیے۔ پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی اسی پر کاربند رہے یہاں تک کہ اولین مہاجرین میں سے ایک شخص رضی اللہ عنہ نے شراب پی، جب اسے حد لگانے کا حکم دیا تو وہ کہنے لگا: مجھے حد کیوں لگا رہے ہو؟ میرے اور آپ کے درمیان کتاب اللہ ہے۔ پوچھا: یہ کون سی کتاب میں ہے کہ میں تجھے حد نہ لگاؤں؟ کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ [سورة المائدة: 93] ”ان لوگوں پر جو ایمان لانے کے بعد نیک عمل کیے، کوئی گناہ نہیں اس میں جو وہ کھاتے ہیں۔“ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر، احد، خندق میں شامل ہوا ہوں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کہا: کوئی نہیں ہے جو اسے جواب دے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ آیت تو پہلوں کے لیے نازل ہوئی ہے کہ حرمتِ خمر سے پہلے جو وہ کر چکے ہیں، ان پر اس کا گناہ نہیں اور باقیوں کے لیے تو حجت ہے کہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ﴾ [سورة المائدة: 90] ، تو اگر تو اہل ایمان سے ہے، نیک عمل کرتا ہے تو پھر اللہ سے ڈرنا چاہیے، احسان کرنا چاہیے اور اللہ نے شراب سے منع کیا ہے۔ تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے پوچھا: تمہاری کیا رائے ہے؟ تو سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر شراب پیے گا تو نشہ ہوگا، پھر بہکے گا اور پھر تہمت بھی لگائے گا، لہٰذا اس کی سزا 80 کوڑے ہے، تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے 80 کوڑے مارنے کا حکم دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17543]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8075
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَهُمْ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، وَيَأْكُلُونَ الْمَيْسِرَ، فَسَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُمَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ النَّاسُ: مَا حَرَّمَ عَلَيْنَا إِنَّمَا قَالَ: (فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ) وَكَانُوا يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمٌ مِنَ الْأَيَّامِ صَلَّى رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أَمَّ أَصْحَابَهُ فِي الْمَغْرِبِ خَلَّطَ فِي قِرَاءَتِهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهَا آيَةً أَغْلَظَ مِنْهَا: (يَا أَيُّهَا الْذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ) وَكَانَ النَّاسُ يَشْرَبُونَ حَتَّى يَأْتِيَ أَحَدُهُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ مُفِيقٌ.
ثُمَّ نَزَلَتْ آيَةٌ أَغْلَظُ مِنْهَا: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ) قَالُوا: انْتَهَيْنَا رَبَّنَا. فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَاسٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ مَاتُوا عَلَى فُرُشِهِمْ، كَانُوا يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، وَيَأْكُلُونَ الْمَيْسِرَ، وَقَدْ جَعَلَهُ اللَّهُ رِجْسًا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ لَتَرَكُوهَا كَمَا تَرَكْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو وَهْبٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ. وَأَبُو نَجِيحٍ: ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ. وَسَرِيجٌ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: شراب کی حرمت کا حکم تین مرتبہ میں نازل ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ شراب پیا کرتے تھے اور جوا کھیلتے تھے۔ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان دونوں چیزوں کے بارے میں دریافت کیا، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے شراب اور جوئے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، تم فرما دو! ان دونوں میں بڑا گناہ ہے، اور لوگوں کے لئے فائدہ بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو لوگوں نے یہ کہا: اس میں ہم پر حرام قرار نہیں دیا گیا صرف یہ کہا: ہے ”ان دونوں میں بڑا گناہ ہے“۔ پھر لوگ شراب پیتے رہے یہاں تک کہ ایک مرتبہ ایک دن مہاجرین سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اپنے ساتھیوں کو مغرب کی نماز پڑھائی قرآت کرتے ہوئے وہ غلطی کر گئے اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں ایک آیت نازل کی جس میں زیادہ سخت حکم تھا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم نماز کے قریب نہ جاؤ جب تم نشے کی حالت میں ہو جب تک تم یہ جان نہیں لیتے کہ تم کیا کہہ رہے ہو“۔ اس کے بعد بھی لوگ شراب پیتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت آتا تھا جب اس کا نشہ ختم ہو چکا ہوتا تھا پھر وہ آیت نازل ہوئی جو اس سے زیادہ سخت حکم والی آیت تھی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! بے شک شراب اور جوا اور بت اور پانسے گندگی ہیں اور شیطان کے عمل کا حصہ ہیں، تو تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ“۔ تو لوگوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! ہم باز آ گئے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کچھ لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہو چکے ہیں یا اپنے بچھونوں پر مرے ہیں وہ لوگ شراب پیا کرتے تھے اور جوا کھیلا کرتے تھے، اور اللہ تعالیٰ نے اسے ناپاک اور شیطان کے عمل کا حصہ قرار دیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ ایمان لائے، اور انہوں نے نیک اعمال کیے، تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اس چیز کے بارے میں جو انہوں نے پہلے کھائی تھی جبکہ انہوں نے پرہیز گاری اختیار کی ہو، وہ ایمان لائے ہوں اور نیک اعمال کیے ہوں“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ ان پر حرام قرار دیے گئے ہوتے، تو وہ لوگ بھی اسے ترک کر دیتے جس طرح تم نے ترک کیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے غلام ابووہب پر کسی نے جرح نہیں کی ہے، اور کسی نے اس کی توثیق نہیں کی ابونجیح نامی راوی کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے سریج نامی راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8075]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8406، وأخرجه فتح الباري برقم: 4344، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1804، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 351، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3720»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8077
وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أُدِيرُ الْكَأْسَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ، وَأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَسُهَيْلِ بْنِ بَيْضَاءَ، وَأَبِي دُجَانَةَ حَتَّى مَالَتْ رُءُوسُهُمْ إِذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَمَا دَخَلَ عَلَيْنَا دَاخِلٌ وَلَا خَرَجَ مِنَّا خَارِجٌ، فَأَهْرَقْنَا الشَّرَابَ، وَكَسَرْنَا الْقِلَالَ، وَتَوَضَّأَ بَعْضُنَا، وَاغْتَسَلَ بَعْضُنَا، وَأَصَبْنَا مِنْ طِيبِ أُمِّ سُلَيْمٍ، ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ" حَتَّى بَلَغَ:" فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا مَنْزِلَةُ مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْرَبُهَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
فَقَالَ رَجُلٌ لِقَتَادَةَ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ أَنِسٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. وَقَالَ رَجُلٌ لِأَنَسٍ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. أَوْ حَدَّثَنِي مَنْ لَا يَكْذِبُنِي وَاللَّهِ مَا كُنَّا نَكْذِبُ وَلَا نَدْرِي مَا الْكَذِبُ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ کو شراب پلا رہا تھا ان حضرات کے سر ادھر ادھر مائل ہو رہے تھے اسی دوران ہم نے ایک اعلان کرنے والے کو یہ اعلان کرتے ہوئے سنا خبردار شراب حرام قرار دیدی گئی ہے، تو نہ کوئی شخص باہر سے اندر آیا اور نہ ہی ہم میں سے کوئی شخص باہر نکلا ہم نے شراب کو بہا دیا گھڑے کو توڑ دیا ہم میں سے کسی نے وضو کیا کسی نے غسل کیا پھر ہم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس موجود خوشبو لگائی پھر ہم نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کی طرف گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے: ”اے ایمان والو! بے شک شراب اور جوا اور بت اور پانسہ نجس ہیں اور شیطان کے عمل کا حصہ ہیں، تو تم اس سے اجتناب کرو تاکہ تم فلاح پا لو“۔ یہ آیت آپ نے یہاں تک پڑھی: ”تو کیا تم باز آنے والے ہو“۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کا مقام کیا ہو گا، جو ایسی حالت میں مر گیا کہ وہ شراب پیا کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ”جو لوگ ایمان لائے، اور انہوں نے نیک اعمال کیے، تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اس حوالے سے جو انہوں نے کھایا ہو“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں، تو ایک صاحب نے قتادہ سے کہا: کیا آپ نے خود سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ایک شخص نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے اس شخص نے یہ بات بیان کی ہے جس نے جھوٹ نہیں بولا اللہ کی قسم! ہم جھوٹ نہیں بولا: کرتے تھے اور ہمیں یہ پتہ بھی نہیں تھا کہ جھوٹ کیا ہوتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث صحیح میں بھی مذکور ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8077]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2922)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2089، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1471، 8887، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10985
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فِي قَبِيلَتَيْنِ مِنْ قَبَائِلِ الْأَنْصَارِ شَرِبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلُوا، عَبَثَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ، فَلَمَّا صَحَوْا جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى الْأَثَرَ بِوَجْهِهِ وَبِرَأْسِهِ وَبِلِحْيَتِهِ يَقُولُ: فَعَلَ هَذَا أَخِي فُلَانٌ، وَاللَّهِ لَوْ كَانَ بِي رَؤُوفًا رَحِيمًا مَا فَعَلَ هَذَا بِي. وَقَالَ: كَانُوا إِخْوَةً لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ضَغَائِنُ، فَوَقَعَتْ فِي قُلُوبِهِمُ الضَّغَائِنُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ.
فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ: هِيَ رِجْسٌ، وَهِيَ فِي بَطْنِ فُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَفُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى -: (لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا) - الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ نَحْوُ هَذَا فِي تَحْرِيمِ الْخَمْرِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: شراب کی حرمت کا حکم انصار کے قبائل میں سے دو قبیلوں کے بارے میں نازل ہوا انہوں نے شراب پی جب وہ نشے میں دھت ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ فضول حرکتیں کرنے لگے جب انہیں ہوش آیا، تو ایک شخص نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر اور سر پر اور داڑھی پر نشان موجود ہیں تو اس نے کہا: میرے فلاں بھائی نے ایسا کیا ہے اللہ کی قسم! اگر وہ میرے بارے میں مہربان اور رحم کرنے والا ہوتا تو وہ میرے ساتھ ایسا نہ کرتا۔ راوی کہتے ہیں: وہ آپس میں بھائی بھائی تھے ان کے دلوں میں کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن پھر ان کے دلوں میں اختلافات آ گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر شیطان کے عمل سے تعلق رکھنے والی ناپاک چیزیں ہیں تو تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم کامیابی حاصل کرو کیونکہ شیطان یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے حوالے سے تمہارے درمیان عداوت اور دشمنی پیدا کر دے اور تمہیں اللہ کے ذکر اور نماز سے روک دے، تو کیا تم (شراب اور جوئے وغیرہ سے) باز آنے والے ہو“۔ تو کچھ لوگوں نے یہ کہا: یہ تو نا پاک چیز ہے، اور یہ فلاں شخص کے پیٹ میں بھی موجود تھی جو غزوہ بدر کے دن شہید ہو گیا تھا اور فلاں شخص کے پیٹ میں بھی موجود تھی، جو غزوہ احد کے دن شہید ہو گیا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان پر اس حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا جو وہ پہلے کھا چکے ہوں۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے مشروبات سے متعلق باب میں اس نوعیت کی حدیث شراب کی حرمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10985]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12459)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7301، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12459، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 370، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11403»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11680
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ الَّذِينَ مَاتُوا وَيَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَنَزَلَتْ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا. الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو شراب پیتے ہوئے فوت ہو گئے؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اس میں کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے کھایا پیا“ [سورۃ المائدہ: 93] آخر آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11680]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 278، حدیث 11730»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 370، 42، 41، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7312، 7318، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11086، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3052، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17421، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2119، 2491، 2735، 2819، والبزار فى «مسنده» برقم: 4770، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12459»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12406
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ كُلْثُومِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فِي قَبِيلَتَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ شَرِبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلُوا، عَبَثَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ، فَلَمَّا صَحَوْا جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى الْأَثَرَ بِوَجْهِهِ وَبِرَأْسِهِ وَبِلِحْيَتِهِ، يَقُولُ: فَعَلَ بِي هَذَا أَخِي فُلَانٌ، فَوَاللهِ لَوْ كَانَ بِي رَءُوفًا رَحِيمًا مَا فَعَلَ هَذَا بِي. قَالَ: وَكَانُوا أُخْوَةً لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ضَغَائِنُ، فَوَقَعَتْ فِي قُلُوبِهِمُ الضَّغَائِنُ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَعَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ، فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ: هِيَ رِجْسٌ، وَهِيَ فِي بَطْنِ فُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَفُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا الْآيَةَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: شراب کی حرمت انصار کے دو قبیلوں میں نازل ہوئی۔ انہوں نے شراب پی، یہاں تک کہ جب وہ نشے میں مدہوش ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے۔ جب انہیں ہوش آیا تو آدمی اپنے چہرے، سر اور داڑھی پر (زخموں کے) نشان دیکھتا اور کہتا: یہ میرے فلاں بھائی نے میرے ساتھ کیا ہے، حالانکہ اللہ کی قسم اگر وہ مجھ پر شفیق اور رحم کرنے والا ہوتا تو ایسا نہ کرتا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: وہ آپس میں بھائی بھائی تھے، ان کے دلوں میں کوئی کدورت نہیں تھی، لیکن (اس واقعے سے) ان کے دلوں میں کدورتیں پیدا ہو گئیں۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بےشک شراب، جوا، بت اور فال کے تیر سب گندے شیطانی کام ہیں، ان سے بچو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے، تو کیا تم باز آنے والے ہو؟“ [المائدة: 91] ۔ پھر تکلف کرنے والے کچھ لوگوں نے کہا: یہ تو گندگی ہے، حالانکہ یہ (پہلے سے) فلاں کے پیٹ میں ہے جو بدر کے دن قتل ہوا، اور فلاں کے پیٹ میں ہے جو احد کے دن قتل ہوا۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان پر اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جو وہ کھا چکے“ [المائدة: 93] پوری آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12406]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 56، حدیث 12459»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 370، 42، 41، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7312، 7318، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11086، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3052، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17421، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2119، 2491، 2735، 2819، والبزار فى «مسنده» برقم: 4770، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11730»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1719
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: مَاتَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَلَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُهَا، قَالَ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم: وَكَيْفَ بِأَصْحَابِنَا الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يَشْرَبُونَهَا؟ فَنَزَلَتْ" {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقُوا وَآمَنُوا} [المائدة: 93]
"،
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں کا انتقال اس حال میں ہوا کہ وہ شراب نوشی کرتے تھے، پھر جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ نے عرض کیا کہ ”ہمارے ان ساتھیوں کا کیا حکم ہوگا جو اس حال میں فوت ہوئے کہ وہ شراب پیتے تھے؟“ تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقُوا وَآمَنُوا﴾ ”ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، اس چیز پر کوئی گناہ نہیں ہے جو انہوں نے (حرمت سے قبل) کھایا پیا، بشرطیکہ وہ تقویٰ اختیار کریں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3051، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5350، 5351، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1713»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3362
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" كُنْتُ سَاقِي الْقَوْمِ يَوْمَ حُرِّمَتْ فِي بَيْتِ أَبِي طَلْحَةَ، وَمَا شَرَابُهُمْ إِلَّا الْفَضِيخُ: الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ، فَإِذَا مُنَادٍ يُنَادِي: أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ" قَالَ: «فَجَرَتْ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ» فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: اخْرُجْ فَأَرِقْهَا. قَالَ:" فَأَهْرَقْتُهَا. فَقَالُوا - أَوْ قَالَ بَعْضُهُمْ -: قُتِلَ فُلَانٌ، وَقُتِلَ فُلَانٌ وَهِيَ فِي بُطُونِهِمْ - فَلَا أَدْرِي هُوَ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ -" قَالَ:" فَأَنْزَلَ اللَّهُ {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: 93] الْآيَةُ"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس دن شراب حرام ہوئی اس دن میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں لوگوں کو (مشروب) پلا رہا تھا، اور ان کا مشروب صرف فضیخ تھا یعنی کچی اور خشک کھجوروں کا مشروب، اچانک ایک منادی کرنے والا پکار رہا تھا: آگاہ ہو جاؤ! شراب حرام کر دی گئی ہے۔“ انہوں نے بیان کیا: ”پھر وہ (شراب) مدینہ کی گلیوں میں بہنے لگی۔“ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”باہر جاؤ اور اسے بہا دو۔“ انہوں نے بیان کیا: ”چنانچہ میں نے اسے بہا دیا۔ پھر لوگوں نے یا ان میں سے بعض نے کہا: فلاں شخص قتل ہو گیا اور فلاں شخص قتل ہو گیا حالانکہ وہ (شراب) ان کے پیٹوں میں تھی۔“ (راوی کہتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ یہ بات سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کا حصہ ہے یا نہیں۔) انہوں نے بیان کیا: ”تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ (جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، ان پر اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے پہلے کھا پی لیا) [المائدة: 93] ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3362]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2332، 6826، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 3662، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5541، 5542، 5543، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3673، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12458، 12477، 12561، 12862، 12963، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2089، وأخرجه فتح الباري برقم: 5260، 5262، 5299، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16970، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7281، 8887، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8077، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6481، 6665، 6867، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3329، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3349»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3462
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كُنْتُ سَاقِي الْقَوْمِ فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ يَوْمَ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَكَانَ شَرَابُهُمْ يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخَ: الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ - فِيهِمْ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنَادَى مُنَادٍ فَقَالَ لِي: اخْرُجْ فَانْظُرْ. فَخَرَجْتُ فَإِذَا مُنَادٍ يُنَادِي: «إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَ» قَالَ: فَإِذَا هِيَ قَدْ جَرَتْ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ أَبَا طَلْحَةَ قَالَ: فَاخْرُجْ فَأَهْرِقْهَا، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: لَقَدْ قُتِلَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ، وَهِيَ فِي بُطُونِهِمْ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: 93] الْآيَةُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”جس دن شراب حرام کی گئی، میں سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں لوگوں کو شراب پلا رہا تھا اور اس وقت ان کی شراب 'فضیخ' یعنی ادھ کچی اور پکی کھجوروں کا ملغوبہ تھی، وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت موجود تھی کہ اچانک ایک پکارنے والے نے آواز دی، تو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”باہر جا کر دیکھو (کہ کیا پکارا جا رہا ہے؟)“۔ میں نے باہر نکل کر دیکھا تو ایک منادی یہ اعلان کر رہا تھا: ”خبردار! بے شک شراب حرام کر دی گئی ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (یہ سنتے ہی) شراب مدینہ کی گلیوں میں بہنے لگی۔ میں نے واپس آ کر سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو بتایا تو انہوں نے حکم دیا: ”باہر نکلو اور اسے بہا دو“۔ اس موقع پر بعض لوگوں نے کہا: ”فلاں اور فلاں تو (جنگوں میں) شہید ہو گئے جبکہ شراب ان کے پیٹوں میں تھی (اب ان کا کیا ہوگا؟)“، تو اس پر اللہ سبحانہ و تعالی نے یہ آیتِ کریمہ نازل فرمائی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان پر ان چیزوں کا کوئی گناہ نہیں جو وہ (حرمت سے پہلے) کھا پی چکے ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3462]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3361، 3362)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2332، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 3662، 1980، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5541، 5542، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3673، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12458، 12477، 12561، 12862، 12963، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2089، وأخرجه فتح الباري برقم: 5260، 5262، 5299، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16970، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7281، 8887، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8077، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6761، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3449»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں