الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
980. بَابُ التوبة والاستغفار
توبہ اور اللہ تعالیٰ سے بخشش و مغفرت طلب کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3255 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3255
صحیح مسلم: 6953
سنن ابن ماجہ: 4247
الجامع الكامل: 387
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5032
حدیث نمبر: 3255
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَلَّهُ تَعَالَى أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الَّذِي قَدْ أَسْرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ رَجُلٍ أَضَلَّ رَاحِلَتَهُ، فَسَعَى فِي بُغَائِهَا يَمِينًا وَشِمَالًا، حَتَّى أَعْيَى أَوْ أَيِسَ مِنْهَا وَإِذْ قَدْ هَلَكَ نَظَرَ فَوَجَدَهَا فِي مَكَانٍ لَمْ يَكُنْ يَرْجُو أَنْ يَجِدَهَا فِيهِ، فَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الْمُسْرِفِ مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ حِينَ وَجَدَهَا» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے کی توبہ پر، جس نے (گناہوں کے ارتکاب سے) اپنی جان پر حد سے زیادہ زیادتی کی ہو، اس شخص سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جس کی (دورانِ سفر) اپنی سواری گم ہوگئی ہو، پھر وہ اسے تلاش کرنے کی تگ و دو میں دائیں بائیں ہر طرف بھاگا دوڑا ہو یہاں تک کہ وہ تھک کر نڈھال ہو گیا یا اس کے ملنے سے بالکل ناامید ہو گیا، اور جب وہ (شدتِ پیاس و بھوک سے) ہلاکت کے قریب پہنچ گیا تو اچانک اس کی نظر پڑی اور اس نے اپنی سواری کو ایک ایسی جگہ پایا جہاں اسے اس کے ملنے کی قطعاً کوئی امید نہ تھی؛ پس اللہ عزوجل اپنے گناہ گار بندے کی توبہ پر اس شخص کی اس خوشی سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو اسے اپنی سواری کے مل جانے پر ہوئی تھی۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اس کی سند کے تمام رجال ثقہ اور صحیحین کے راوی ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3255]
اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اس کی سند کے تمام رجال ثقہ اور صحیحین کے راوی ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3255]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17498، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11729، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7202»
ترقیم عبدالباقی: 2675 ترقیم شاملہ: -- 6953
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ إِذَا وَجَدَهَا "،
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یقیناً تم میں سے کسی کے توبہ کرنے پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی شخص اپنی گم شدہ سواری (واپس) پا کر خوش ہوتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6953]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی شخص کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جو تمھیں اپنی گم شدہ سواری کے ملنے پر ہوتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6953]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2675
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4247
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا شَبَابَةُ , حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنْ الْأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْهُ بِضَالَّتِهِ , إِذَا وَجَدَهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کی توبہ سے اس سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا کہ تم اپنی گمشدہ چیز پانے سے خوش ہوتے ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4247]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ سے اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا کوئی اپنی گم شدہ سواری پاکر خوش ہوتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4247]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13935)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات 99 (3538) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 387
387. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: للهُ أشدُّ فرحاً بتوبة أحدكم من أحد بضالّته إذا وجدها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في التوبة (2675) عن عبدالله بن مسلمة القعنبيّ، حدثنا المغيرة (يعني ابن عبدالرحمن الحزاميّ)، عن أبي الزّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5032
«لله أفرح بتوبة أحدكم من أحدكم بضالته إذا وجدها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کی توبہ سے تم میں سے اس شخص کی نسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اس کی گم شدہ چیز مل جائے جب وہ اسے پا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5032]
”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کی توبہ سے تم میں سے اس شخص کی نسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اس کی گم شدہ چیز مل جائے جب وہ اسے پا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5032]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن أبي هريرة. م 8/91.»
قال الشيخ الألباني: صحيح