🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1021. بَابُ فَضْلِ الذِّكْرِ
ذکرِ الٰہی کی فضیلت و منقبت کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3393 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3393
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16749
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3393
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ : وَسَمِعْتُ حَرِيزَ بْنَ عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَحْرِيَّةَ ، عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ ذِكْرِ اللهِ تَعَالَى. قَالُوا: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ: لَا، وَلَوْ ضَرَبَ بِسَيْفِهِ، قَالَ اللهُ: وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ.
قُلْتُ: رَوَى أَحْمَدُ مِنْ هَذِهِ الْقِطْعَةِ الْأَخِيرَةِ بِإِسْنَادٍ غَيْرِ هَذَا مُنْقَطِعٍ.
وَأَصْلُهُ فِي التِّرْمِذِيِّ وَغَيْرِهِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کسی انسان نے اللہ تعالیٰ کے ذکر سے بڑھ کر کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو اسے اللہ عزوجل کے عذاب سے زیادہ نجات دلانے والا ہو۔“ لوگوں نے دریافت کیا: ”کیا اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا بھی (ذکر کے برابر) نہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں۔ (جہاد بھی اس کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتا) اگرچہ وہ غازی (میدانِ جنگ میں) اپنی تلوار سے دشمن پر وار ہی کیوں نہ کر رہا ہو، کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے خود فرمایا ہے: ﴿وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ﴾ [سورة العنكبوت: 45] ۔“
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ امام احمد نے اس حدیث کا آخری ٹکڑا اس کے علاوہ ایک اور سند سے روایت کیا ہے جو کہ منقطع ہے، اور اس حدیث کی اصل امام ترمذی اور دیگر ائمہ کے ہاں موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3393]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: رَوَى أَحْمَدُ مِنْ هَذِهِ الْقِطْعَةِ الْأَخِيرَةِ بِإِسْنَادٍ غَيْرِ هَذَا مُنْقَطِعٍ .» ‏‏‏‏
«0»

الحكم على الحديث:
روى أحمد من هذه القطعة الأخيرة بإسناد غير هذا منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16749
وَعَنْ جَابِرٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى". قِيلَ: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا أَنْ يَضْرِبَ بِسَيْفِهِ حَتَّى يَنْقَطِعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”آدمی کوئی ایسا عمل نہیں کرتا، جو اُسے عذاب سے، اللہ کے ذکر سے زیادہ نجات دینے والا ہو، عرض کی گئی: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں، البتہ اس صورت کا معاملہ مختلف ہے کہ آدمی اپنی تلوار کے ذریعے ضرب لگاتا رہے، یہاں تک کہ وہ (تلوار) ٹوٹ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور حجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (209)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں