🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1248. بَابُ فَضْلِ قريش
قریش کی فضیلت و برتری کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 4128 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4128، 4129
مسند احمد: 25249
مسند الشهاب: 1488
الجامع الكامل: 10456
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16445، 16449
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4128
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا طَلْحَةُ، هُوَ ابْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.. فَذَكَرَ حَدِيثًا. وَفِيهِ: وَلَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِالَّذِي لَهَا عِنْدَ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَهَا نَكَالًا، فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثَنَا طَلْحَةُ بِهَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طویل حدیث بیان فرمائی جس میں یہ الفاظ بھی تھے: ”اور اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش (اپنے فضائل سن کر) فخر و غرور کی وجہ سے اترانے لگیں گے، تو میں انہیں اس اجر و مرتبے کی ضرور خبر دے دیتا جو اللہ عزوجل کے ہاں ان کے لیے مقدر ہے؛ «اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَهَا نَكَالًا، فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا» ”اے اللہ! تو نے ان کے ابتدائی لوگوں کو (کفر کی بنا پر) عبرت ناک سزا کا مزہ چکھایا ہے، اب ان کے بعد میں آنے والوں کو (اسلام کی بدولت) اپنی نعمت و عطا کا ذائقہ نصیب فرما۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند کے ساتھ اسی طرح اس روایت کو نقل کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4128]
تخریج الحدیث: «قال البزار: وهذا الحديث لا نعلمه يروى عن ابن عباس إلا من وجهين أحدهما رواه طلحة بن عمرو عن عطاء عن ابن عباس فذكرنا حديث طلحة لضعف طلحة وذكرناه عن عبد الله بن عثمان عن سعيد عن ابن عباس إذ كان هذا الإسناد أصح وأولى أن يذكر وقد روي عن النبي صلى الله عليه وسلم من غير وجه بألفاظ مختلفة فذكرنا كل حديث منها في موضعه بلفظه (مسند البزار، ج 11، ص 296)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16444، 16445، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5052»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25249
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے تو فرمایا اگر قریش کے فخر و غرور میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ کے یہاں ان کا کیا مقام و مرتبہ ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25249]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1488
1488 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، أبنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام و اکرام سے نواز دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الاعرابي: 282»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں قریش کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی دعا کا ذکر ہے کہ قریش کے پہلے لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی وجہ سے بدر و احزاب میں شکست و تباہی کا مزہ چکھ چکے ہیں اور اسی طرح یہ لوگ خشک سالی قحط وغیرہ کی آفات میں بھی مبتلا رہے لہٰذا اب جبکہ ان کے بعد والے اسلام کی نعمت سے مالا مال ہو چکے ہیں تو تو انہیں انعام واکرام سے نواز دے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10456
10456- عن عائشة: أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليها فقال: لولا أن تبطر قريش لأخبرتها بما لها عندالله عز وجل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (25249) عن أبي النضر (هو هاشم بن القاسم)، حدثنا إسحاق بن سعيد، عن أبيه (هو سعيد بن عمرو بن سعيد الأموي)، عن عائشة قالت: فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16445
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ جَاءَ مِنْ بَدْرٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَهَلْ لَقِينَا إِلَّا عَجَائِزَ كَالْجُزُرِ الْمُعَقَّلَةِ فَنَحَرْنَاهَا؟ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَأَيْتُهُ كَأَنَّهُ تَفَقَّأَ فِيهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ أَخِي، لَا تَقُلْ ذَلِكَ، أُولَئِكَ الْمَلَأُ الْأَكْبَرُ مِنْ قُرَيْشٍ، أَمَا لَوْ رَأَيْتَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ بِمَكَّةَ هِبَتَهُمْ". فَوَاللَّهِ، لَأَتَيْتُ مَكَّةَ فَرَأَيْتُهُمْ قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ فِي مَجَالِسِهِمْ، فَمَا قَدَرْتُ عَلَى أَنَّ أُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ مِنْ هَيْبَتِهِمْ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ رَأَيْتَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ لَهِبْتَهُمْ".
قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعَاشِرَ النَّاسِ، أَحِبُّوا قُرَيْشًا ; فَإِنَّهُ مَنْ أَحَبَّ قُرَيْشًا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَ قُرَيْشًا فَقَدْ أَبْغَضَنِي، إِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيَّ قَوْمِي ; فَلَا أَتَعَجَّلُ لَهُمْ نِقْمَةً، وَلَا أَسْتَكْثِرُ لَهُمْ نِعْمَةً. اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا، أَلَا إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى عَلِمَ مَا فِي قَلْبِي مِنْ حُبِّي لِقَوْمِي فَسَرَّنِي فِيهِمْ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ فَجَعَلَ الذِّكْرَ، وَالشَّرَفَ لِقَوْمِي، فِي كِتَابِهِ فَقَالَ: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي: قَوْمِي، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ الصِّدِّيقَ [مِنْ قَوْمِي] ، وَالشَّهِيدَ مِنْ قَوْمِي، وَالْأَئِمَّةَ مِنْ قَوْمِي، إِنِ اللَّهَ قَلَبَ الْعِبَادَ ظَهْرًا لِبَطْنٍ، فَكَانَ خَيْرَ الْعَرَبِ قُرَيْشٌ، وَهِيَ الشَّجَرَةُ الْمُبَارَكَةُ الَّتِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي كِتَابِهِ: مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ قُرَيْشٌا (أَصْلُهَا ثَابِتٌ) يَقُولُ: أَصْلُهَا كَرَمٌ (وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ) يَقُولُ: الشَّرَفُ الَّذِي شَرَّفَهُمُ اللَّهُ بِهِ بِالْإِسْلَامِ الَّذِي هَدَاهُمْ لَهُ، وَجَعَلَهُمْ أَهْلَهُ. ثُمَّ أَنْزَلُ فِيهِمْ سُورَةً مِنْ كِتَابِهِ مُحْكَمَةً: لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ".
قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُكِرَتْ عِنْدَهُ قُرَيْشٌ بِخَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَرَّهُ، حَتَّى يَتَبَيَّنَ السُّرُورُ فِي وَجْهِهِ، وَكَانَ يَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ:" وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنٌ السَّلُولِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ بدر سے تشریف لائے تھے، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: ہمارا سامنا بوڑھی عورتوں سے ہوا، جو بندھے ہوئے اونٹوں کی مانند تھیں، تو ہم نے انہیں ذبح کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی رنگت تبدیل ہو گئی، یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آپ کے اوپر انار کا رس انڈیل دیا گیا ہو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم اس طرح نہ کہو، وہ قریش سے تعلق رکھنے والے بڑے لوگ تھے، اگر تم مکہ میں انہیں ان کی محفلوں میں دیکھ لیتے، تو تم ان سے ہیبت زدہ ہو جاتے، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں مکہ آیا، میں نے ان لوگوں کو مسجد حرام کے پاس اپنی محفلوں میں بیٹھا ہوا دیکھا، تو مجھے یہ بھی قدرت حاصل نہیں ہو سکی کہ میں انہیں سلام کرتا اور اس کی وجہ ان لوگوں کی ہیبت تھی، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آیا:
”اگر تم انہیں ان کی مخصوص محفلوں میں دیکھتے، تو ان سے ہیبت زدہ ہو جاتے۔“
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے لوگوں کے گروہ! تم قریش سے محبت رکھو، کیونکہ جو شخص قریش سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا اور جو قریش سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض رکھے گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے نزدیک میری قوم کو محبوب کر دیا ہے، تو میں ان سے انتقام لینے میں جلدی نہیں کروں گا، اور ان کے لئے کسی نعمت کو زیادہ نہیں سمجھتا، اے اللہ! تو نے قریش کے ابتدائی حصے کو سزا کا ذائقہ چکھایا تھا، تو ان کے آخری حصے کو عطیات کا ذائقہ چکھا دے، خبردار! اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ میرے دل میں کیا ہے؟ جو میرے دل میں اپنی قوم کے لئے محبت ہے، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان لوگوں کے بارے میں خوش کیا اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور عنقریب تم لوگوں سے حساب لیا جائے گا۔“
تو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نصیحت اور شرف، میری قوم کے لئے مخصوص کیا اور ارشاد فرمایا:
”اور تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ! اور اپنے پر ان کے لئے جھکا کے رکھو، جو مومنین تمہاری پیروی کرتے ہیں۔“
اس سے مراد بھی، میری قوم کے لوگ ہیں، تو ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے صدیق کو میری قوم میں سے بنایا ہے، شہید کو میری قوم میں سے بنایا ہے، حکمرانوں کو میری قوم میں سے بنایا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دل اُلٹ پلٹ کر دیکھے، تو عربوں میں سب سے بہتر قریش تھے اور یہی وہ مبارک درخت ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا ہے:
”اس کی مثال ایک پاکیزہ کلمے کی طرح ہے، جو پاکیزہ درخت کی مانند ہوتا ہے، جس کی جڑ مضبوط ہوتی ہے اور اس کی شاخ آسمان میں ہوتی ہے۔“
اس سے مراد قریش ہیں، اس کی اصل مضبوط ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد ان کی اصل کا معزز ہونا ہے اور اس کی جڑ آسمان میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، وہ شرف ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کے حوالے سے دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی اور انہیں اہل اسلام میں بنا دیا۔
پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک پوری سورت نازل کی ہے: (ارشاد باری تعالی ہے:)
”قریش کو رغبت دی سردی اور گرمی کے (تجارتی) سفر کی رغبت ان کو دی، تو انہیں چاہیے کہ اس گھر کے پروردگار کی عبادت کریں جو (ان کے) بھوک کے عالم میں انہیں کھانے کے لیے دیتا ہے، اور خوف سے انہیں محفوظ رکھتا ہے۔“
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب بھی آپ کے سامنے قریش کا ذکر بھلائی کے حوالے سے کیا جاتا، تو اس بات پر آپ خوش ہوتے تھے، یہاں تک کہ خوشی کے آثار آپ کے چہرے سے ظاہر ہوتے تھے، آپ یہ آیت تلاوت کیا کرتے تھے:
”اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور تم سے عنقریب حساب لیا جائے گا۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین سلولی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16445]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/17)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16449
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش متکبر ہو جائیں گے، تو میں اُنہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُن کی کیا قدر و منزلت ہے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16449]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (158/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24721»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4129
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيِّ أَوِ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَارُودِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَسُبُّوا قُرَيْشًا، فَإِنَّ عِلْمَ عَالِمِهَا يَمْلَأُ الْأَرْضَ عِلْمًا، اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا عِقَابًا أَوْ وَبَالًا، فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قریش کو گالی مت دو اور نہ ہی انہیں برا بھلا کہو، کیونکہ ان کے ایک عالم کا علم روئے زمین کو علم و فضل سے بھر دے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارگاہِ الٰہی میں التجا کی: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا عِقَابًا أَوْ وَبَالًا، فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا» یعنی ”اے اللہ! تو نے قریش کے ابتدائی لوگوں کو (ان کی سرکشی پر) عبرت ناک عذاب یا وبال کا مزہ چکھایا ہے، پس اب ان کے بعد والے لوگوں کو اپنی عطا و بخشش اور انعام و اکرام سے نواز دے۔“
اس حدیث کو امام ابوداؤد طیالسی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں نضر بن حمید اور ابوالجارود کے ضعف کی وجہ سے یہ روایت سندی اعتبار سے کلام سے خالی نہیں ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4129]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16444، 16445، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5052»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں