🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1358. بَابُ جَوَازِ تَرْكِ النَّهْيِ عَنْ المنكر لِمَنْ لَا يطيق
طاقت نہ رکھنے والے کے لیے برائی سے روکنا ترک کرنے کے جواز کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 4478 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4478
سنن ترمذی: 2254
سنن ابن ماجہ: 4016
مشکوۃ المصابیح: 2503
مسند احمد: 23444
مسند الشهاب: 867
الفتح الربانی: 6480
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4478
بَابُ جَوَازِ تَرْكِ النَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ لِمَنْ لَا يُطِيقُ
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، قَالَ: قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّ الْحَجَّاجَ قَدْ أَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حَتَّى قَرُبْنَا مِنَ الْعَصْرِ، فَقُمْ إِلَيْهِ، وَأْمُرْهُ بِتَقْوَى اللهِ تَعَالَى، قَالَ الْحَسَنُ : إِذًا يَقْتُلَنِي، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَلَيْسَ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: كَانُوا لا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ، الْآيَةَ، قَالَ الْحَسَنُ : حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيْسَ لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ، قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّهَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: يَتَكَلَّفُ مِنَ الْبَلَاءِ مَا لَا يُطِيقُ.
رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا الْخَلِيلَ، وَهُوَ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى فِي قِصَّةٍ طَوِيلَةٍ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ الْقُرْدُوسِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَ بِحَدِيثَيْنِ: أَحَدُهُمَا: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَالثَّانِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ هُنَا الْمَتْنَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: ”اے ابوسعید! حجاج بن یوسف نے جمعہ کی نماز میں اس قدر تاخیر کر دی ہے کہ ہم عصر کے وقت کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں، لہٰذا آپ اس کے سامنے کھڑے ہوں اور اسے اللہ تعالیٰ کے تقویٰ اور خوف کا حکم دیں۔“ امام حسن بصری رحمہ اللہ نے جواب دیا: ”ایسی صورت میں تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔“ اس شخص نے (دلیل دیتے ہوئے) عرض کیا: ”کیا اللہ عزوجل نے یہ نہیں فرمایا: ﴿كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾ [سورة المائدة: 79] ”وہ ایک دوسرے کو ان برے کاموں سے نہیں روکتے تھے جو وہ کرتے تھے، یقیناً وہ بہت ہی برا کام تھا جو وہ کیا کرتے تھے“۔“ امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی مومن کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلت میں ڈالے۔“ صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ خود کو کس طرح ذلیل کرتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایسی آزمائش یا مصیبت اپنے سر لے لیتا ہے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔“
اس روایت کے راوی ثقہ ہیں سوائے خلیل بن زکریا کے، اور یہی روایت امام ابو یعلیٰ کے ہاں ایک طویل قصے کی صورت میں معلی بن زیاد القردوسی کے واسطے سے حسن بصری سے مروی ہے، جس میں انہوں نے دو احادیث بیان کیں: پہلی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور دوسری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مذکورہ بالا ارشادِ گرامی کا ذکر کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: رواته ثقات إلا الخليل (المطالب العالية، ج 18، ص 323)»
«0»

الحكم على الحديث:
رواته ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2254
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدَبٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ "، قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ: " يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
حذیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے نفس کو ذلیل کرے“، صحابہ نے عرض کیا: اپنے نفس کو کیسے ذلیل کرے گا؟ آپ نے فرمایا: ”اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دو چار کرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2254]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الفتن 21 (4016) (تحفة الأشراف: 3305)، و مسند احمد (5/405) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4016)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن ماجه (4016)
علي بن زيد بن جدعان: ضعيف
وللحديث شاهد ضعيف عند الطبراني في الكبير (408/12 409 ح 13507)
انوار الصحيفة ص 248

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4016
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ جُنْدُبٍ , عَنْ حُذَيْفَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ" , قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُهُ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے آپ کو رسوا و ذلیل کرے“، لوگوں نے عرض کیا: اپنے آپ کو کیسے رسوا و ذلیل کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی مصیبت کا سامنا کرے گا، جس کی اس میں طاقت نہ ہو گی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4016]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے مناسب نہیں کہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اپنے آپ کو کیسے ذلیل کر سکتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی آزمائش میں پڑ جائے جس میں پورا اترنے کی طاقت نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4016]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الفتن 67 (2254)، (تحفة الأشراف: 3305)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/405) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں علی بن زید جدعان ضعیف راوی ہیں، لیکن طبرانی میں ابن عمر رضی اللہ عنہا کے شاہد سے تقویت پاکر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 613)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2254)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 519

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2503
2503 - وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ) . قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ (يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي (شُعَبِ الْإِيمَانِ) . وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کسی مومن کی شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ایسے مصائب کو (دعا یا اعمال کے ذریعے) دعوت دیتا ہے جن کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔“ ترمذی، ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے، اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی وابن ماجہ والبیہقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2503]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2254) و ابن ماجه (4016) رواه البيھقي في شعب الإيمان (10823)
٭ علي بن زيد بن جدعان ضعيف و الحسن البصري مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23444
حَدَّثَنَا عَمْرُو بنُ عَاصِمٍ ، عَنْ حَمَّادِ بنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بنِ زَيْدٍ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُب ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، عَنِ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَنْبغِي لِمُسْلِمٍ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ"، قِيلَ: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی مسلمان کے لئے اپنے آپ کو ذلیل کرنا جائز نہیں ہے کسی نے پوچھا کہ اپنے آپ کو ذلیل سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے آپ کو ایسی آزمائشوں کے لئے پیش کرے جن کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23444]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف من أجل على بن زيد، وقد خولف، والحسن البصري مدلس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 867
867 - نا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْفَارِسِيُّ، لَفْظًا فِي كِتَابِهِ نا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَاذَانَ، بِقِرَاءَتِي عَلَيْهِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ، نا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، نا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ: «أَنْ يَتَعَرَّضَ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ»
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے شایان شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کر سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ خود کو ایسی تکلیفوں کے لیے پیش کرے جن کے برداشت کی طاقت نہ رکھتا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2254، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4016، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23926، والبزار فى «مسنده» برقم: 2790»
علی بن زید ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6480
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْبَغِي لِمُسْلِمٍ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ قِيلَ وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ قَالَ يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ
۔ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کے لائق نہیں کہ وہ خود اپنے نفس کو ذلت میں ڈال دے۔ کسی نے کہا: وہ اپنے نفس کو کیسے ذلت میں ڈالتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسی بلاؤں اور آزمائشوں کے درپے ہو جاتا ہے، جن کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6480]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف من اجل علي بن زيد بن جدعان۔ أخرجه الترمذي: 2254، وابن ماجه: 4016، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23444 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23837»
وضاحت: فوائد: … مسلمان کو ہمیشہ عافیت کا سوال کرنا چاہیے اور اپنے آپ کو روحانی اور جسمانی آزمائشوں اور ہلاکت گاہوں سے بچانا چاہیے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف من اجل علي بن زيد بن جدعان۔ أخرجه الترمذي: 2254
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں