الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
173. بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَمَا جَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ
سفر میں نماز قصر کرنے اور دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 737 (کل: 30 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 1229
مشکوۃ المصابیح: 1342
الفتح الربانی: 2375
سنن سعید بن منصور: 3686
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 12
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2940
1 تا 10
حدیث نمبر: 737
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ شَبِيبٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَكْعَتَيْنِ.. رَكْعَتَيْنِ، إِلَّا الْمَغْرِبَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سوار بن شبیب نے ان سے سفر کے دوران نماز کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(سفر میں نماز) دو رکعتیں، دو رکعتیں ہیں، سوائے مغرب کی نماز کے (کہ وہ سفر میں بھی اپنی اصل حالت یعنی تین رکعت پر ہی برقرار رہے گی)۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابوداؤد الطیالسی نے اپنی مسند میں کی ہے اور اس کی سند جید ہے، جبکہ سفر میں چار رکعت والی نمازوں کو قصر کر کے دو رکعت پڑھنے کی اصل صحیح بخاری و صحیح مسلم کی روایات سے بھی ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 737]
اس حدیث کی تخریج امام ابوداؤد الطیالسی نے اپنی مسند میں کی ہے اور اس کی سند جید ہے، جبکہ سفر میں چار رکعت والی نمازوں کو قصر کر کے دو رکعت پڑھنے کی اصل صحیح بخاری و صحیح مسلم کی روایات سے بھی ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 551، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1193، 1194، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5501، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2190، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2061، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 737»
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ. ح وحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَهَذَا لَفْظُهُ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِي عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، وَيَقُولُ:" يَا أَهْلَ الْبَلَدِ، صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ کیا اور فتح مکہ میں آپ کے ساتھ موجود رہا، آپ نے مکہ میں اٹھارہ شب قیام فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے اور فرماتے: ”اے مکہ والو! تم چار پڑھو، کیونکہ ہم تو مسافر ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1229]
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوے کیے ہیں اور فتح مکہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں اٹھارہ راتیں ٹھہرے، ان دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے اور فرماتے: ”اے اہل شہر! تم چار رکعتیں پڑھو، ہم لوگ مسافر ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 274 (الجمعة 39) (545)، (تحفة الأشراف: 10862)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/430، 431، 432، 440) (ضعیف)» (اس کے راوی ”علی بن زید بن جدعان“ ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: اس قسم کی ضعیف حدیثوں سے قصر کی مدت کی تحدید درست نہیں کیونکہ ان میں اس طرح کا چنداں اشارہ بھی نہیں ملتا کہ اللہ کے رسول اگر مزید ٹھہرنے کا ارادہ کرتے تو نماز پوری پڑھتے اس بات کے لئے واضح ثبوت غزوہ تبوک کا وہ سفر ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس دن تک قیام کیا اور برابر قصر کرتے رہے، اور غزوہ حنین میں چالیس روز تک قصر فرماتے رہے، نیز غازی کی مثال ایسے مسافر کی ہے جس کو اپنے سفر یا قیام کے بارے میں کوئی واضح بات نہ معلوم ہو۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (545)
علي بن زيد بن جدعان ضعيف مشهور
ولأصل الحديث شواهد كثيرة جدًا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 52
إسناده ضعيف
ترمذي (545)
علي بن زيد بن جدعان ضعيف مشهور
ولأصل الحديث شواهد كثيرة جدًا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 52
حدیث نمبر: 1342
1342 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، يَقُولُ:"يَا أَهْلَ الْبَلَدِ! صَلُّوا أَرْبَعًا، فَإِنَّا سَفْرٌ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں غزوات میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک رہا اور فتح مکہ کے موقع پر بھی میں آپ کے ساتھ موجود تھا، آپ نے مکہ میں اٹھارہ روز قیام فرمایا، آپ دو رکعتیں پڑھ کر فرماتے: ”اہل مکہ! تم چار رکعتیں پڑھو، کیونکہ ہم تو مسافر ہیں۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1342]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (1229)
٭ علي بن زيد بن جدعان ضعيف و لأصل الحديث شواھد کثيرة.»
٭ علي بن زيد بن جدعان ضعيف و لأصل الحديث شواھد کثيرة.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 19865
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ , أَنَّ فَتًى سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَعَدَلَ إِلَى مَجْلِسِ الْعُوقَةِ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا الْفَتَى سَأَلَنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَاحْفَظُوا عَنِّي: " مَا سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَفَرًا إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ، وَإِنَّهُ أَقَامَ بِمَكَّةَ زَمَانَ الْفَتْحِ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً يُصَلِّي بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَدَّثَنَاه يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ , وَزَادَ فِيهِ إِلَّا الْمَغْرِبَ , ثُمَّ يَقُولُ: يَا أَهْلَ مَكَّةَ، قُومُوا فَصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ، فَإِنَّا سَفْرٌ، ثُمَّ غَزَا حُنَيْنًا , وَالطَّائِفَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى جِعِرَّانَةَ، فَاعْتَمَرَ مِنْهَا فِي ذِي الْقَعْدَةِ" , ثُمَّ غَزَوْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ وَحَجَجْتُ وَاعْتَمَرْتُ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ , فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ قَالَ يُونُسُ: إِلَّا الْمَغْرِبَ , وَمَعَ عُثْمَانَ صَدْرًَا من إِمَارَتِهِ، فصلَّى ركعتين قَالَ يُونُسُ: إِلَّا الْمَغْرِبَ ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى بَعْدَ ذَلِكَ أَرْبَعًا.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ایک نوجوان نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سفر کے متعلق پوچھا تو وہ مجلس عوقہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ یہ نوجوان مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سفر کے متعلق پوچھ رہا ہے، لہذا تم بھی اسے اچھی طرح محفوظ کرلو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی کوئی سفر کیا ہے تو واپسی تک دو دو رکعتیں ہی پڑھی ہیں اور مکہ مکرمہ میں فتح مکہ کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھارہ دن تک رہے لیکن لوگوں کو دو دو رکعتیں ہی پڑھاتے رہے۔ گزشتہ حدیث یونس بن محمد کی سند سے اس اضافے کے ساتھ منقول ہے کہ البتہ مغرب میں قصر نہیں فرماتے تھے، پھر فرما دیتے کہ اہل مکہ! تم لوگ کھڑے ہو کر اگلی دو رکعتیں خود ہی پڑھ لو کیونکہ ہم لوگ مسافر ہیں۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم غروہ حنین اور طائف کے لئے تشریف لے گئے تب بھی دو دو رکعتیں پڑھتے رہے، پھر جعرانہ گئے اور ماہ ذیقعدہ میں وہاں سے عمرہ کا احرام باندھا (تب بھی ایسا ہی کیا) پھر میں نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ غزوات، حج اور عمرے کے سفر میں شرکت کی، انہوں نے بھی دو دو رکعتیں پڑھیں، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی، انہوں نے بھی دو دو رکعتیں پڑھیں، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی ان کے ابتدائی دور خلافت میں ایسے ہی نماز پڑھی، بعد میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ چار رکعتیں پڑھنے لگے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19865]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، ولبعضه شواهد، على بن زيد ضعيف
حدیث نمبر: 19871
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ أخبرنا، عن أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ، بمَجَلَسْنَا فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى مِنَ الْقَوْمِ، فَسَأَلَهُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَزْوِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَجَاءَ فَوَقَفَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا سَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوهُ أَوْ كَمَا قَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَحَجَجْتُ مَعَهُ، فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، وَيَقُولُ لِأَهْلِ الْبَلَدِ:" صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا سَفْرٌ" , وَاعْتَمَرْتُ مَعَهُ ثَلَاثَ عُمَرٍ، فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ , وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا حَجَّاتٍ، فَلَمْ يُصَلِّيَا إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَا إِلَى الْمَدِينَةِ.
ابونضرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمران رضی اللہ عنہ ہماری مجلس سے گذرے تو ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سفر کے متعلق پوچھا تو وہ ہماری مجلس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ یہ نوجوان مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سفر کے متعلق پوچھ رہا ہے، لہذا تم بھی اسے اچھی طرح محفوظ کرلو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی کوئی سفر کیا ہے تو واپسی تک دو دو رکعتیں ہی پڑھی ہیں، حج کے موقع پر بھی واپسی تک اور مکہ مکرمہ میں فتح مکہ کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھارہ دن تک رہے لیکن لوگوں کو دو دو رکعتیں ہی پڑھاتے رہے، پھر فرما دیتے کہ اہل مکہ! تم لوگ کھڑے ہو کر اگلی دو رکعتیں خود ہی پڑھ لو کیونکہ ہم لوگ مسافر ہیں، میں نے ان کے ساتھ تین مرتبہ عمرہ بھی کیا ہے، اس میں بھی انہوں نے دو دو رکعتیں پڑھیں، اور میں نے حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی کئی حج کئے ہیں، وہ بھی مدینہ واپسی تک دو دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19871]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف من أجل على ابن زيد، ولبعضه شواهد
حدیث نمبر: 19878
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ , قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَتْحَ، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَقُولُ لِأَهْلِ الْبَلَدِ: " صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا سَفْرٌ" .
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مکہ مکرمہ میں فتح کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھارہ دن تک رہے، میں بھی ان کے ساتھ تھا لیکن لوگوں کو دو دو رکعتیں ہی پڑھاتے رہے اور اہل شہر سے فرما دیتے کہ تم اپنی نماز مکمل کرلو کیونکہ ہم مسافر ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19878]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: صلوا أربعا فإنا سفر ، وهذا إسناد ضعيف من أجل على بن زيد
حدیث نمبر: 305
نا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْمُقْرِئُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ أَحْمَدُ: أَخْبَرَنَا , وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ ، نا دَاوُدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " فَرْضُ صَلاةِ السَّفَرِ وَالْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ، زِيدَ فِي صَلاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ، وَتُرِكَتْ صَلاةُ الْفَجْرِ لِطُولِ الْقِرَاءَةِ، وَصَلاةُ الْمَغْرِبِ لأَنَّهَا وِتْرُ النَّهَارِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَمْ يُسْنِدْهُ أَحَدٌ أَعْلَمُهُ غَيْرُ مَحْبُوبِ بْنِ الْحَسَنِ، رَوَاهُ أَصْحَابُ دَاوُدَ، فَقَالُوا: عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، خَلا مَحْبُوبِ بْنِ الْحَسَنِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ (ابتدائے اسلام میں) سفر اور حضر کی نماز دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منوّرہ میں مقیم ہو گئے تو حضر کی نماز میں دو دو رکعت زیادہ کر دی گئیں اور نماز فجر کی لمبی قراءت کی وجہ سے (پہلی حالت پر) اور نماز مغرب کو دن کے وتر ہونے کی وجہ سے (پہلی حالت ہی) پر چھوڑ دیا گیا۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ میرے علم کے مطابق اسے محبوب بن حسن کے سوا کسی راوی نے مسند بیان نہیں کیا۔ اس روایت کو داؤد کے شاگردوں نے بیان کرتے ہوئے «عن الشعبي عن عائشه» کہا ہے (یعنی اٗنہوں نے شعبی کے استاد مسروق کو ذکر نہیں کیا) جبکہ محبوب بن حسن نے (مسروق کا نام لیکر) سند کو متصل بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 305]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 350، 1090، 3935، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 685، ومالك فى (الموطأ) برقم: 486، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 303، 305، 944، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2736، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 452، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1198، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1550، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26607»
حدیث نمبر: 944
نَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ ، قَالَ أَحْمَدُ أَخْبَرَنَا، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" فَرْضُ صَلاةِ السَّفَرِ وَالْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ زِيدَ فِي صَلاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ، وَتُرِكَتْ صَلاةُ الْفَجْرِ بِطُولِ الْقِرَاءَةِ، وَصَلاةُ الْمَغْرِبِ لأَنَّهَا وِتْرُ النَّهَارِ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (ابتدائے اسلام میں) سفر اور حضر میں دو دو رکعتیں نماز فرض ہوئی تھی، پھر جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ میں اقامت اختیار کی تو حضر کی نماز میں دو دو رکعتوں کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ نماز فجر کو لمبی قرا ت کی وجہ سے دو رکعتیں ہی رہنے دیا گیا اور نماز مغرب کو (تین رکعتیں رکھا گیا) کیونکہ وہ دن کے وتر ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الفريضة فى السفر/حدیث: 944]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 350، 1090، 3935، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 685، ومالك فى (الموطأ) برقم: 486، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 303، 305، 944، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2736، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 452، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1198، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1550، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26607»
حدیث نمبر: Q944
بِأَنَّ اللَّفْظَةَ الَّتِي ذَكَرْتُهَا فِي خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ لَفْظٌ عَامٌّ مُرَادُهُ خَاصٌّ، أَرَادَ أَنْ فَرَضَ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ خَلَا الْمَغْرِبِ
کیونکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت کے الفاظ عام ہیں اور ان سے مراد خاص ہے، آپ کا مطلب یہ تھا کہ سفر میں مغرب کے سوا بقیہ نمازیں دو رکعت فرض ہیں [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الفريضة فى السفر/حدیث: Q944]
ترقیم عوامۃ: 3880 ترقیم الشثری: -- 3898
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن علية ، عن علي بن زيد ، عن ابي نضرة ، عن عمران بن حصين ، قال: اقمت مع النبي صلى الله عليه وسلم عام الفتح بمكة فاقام ثمان عشرة ليلة لا يصلي إلا ركعتين ثم يقول لاهل البلد: " صلوا اربعا فإنا قوم سفر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ك].
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١٩٨٧٨)، وأبو داود (١٢٢٩)، والترمذي (٥٤٥)، وابن خزيمة (١٦٤٣)، والشافعي في السنن (١٢)، والطيالسي (٨٤٠)، والبزار (٣٦٠٨)، والدولابي ٢/ ٧، والطبراني ١٨/ ٥١٥، وابن المنذر في الأوسط (٢٢٤٣)، والطحاوي ١/ ٤١٧، والبيهقي ٣/ ١٥٧.
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ فتح مکہ والے سال مکہ میں قیام پذیر رہا، آپ نے اٹھارہ راتیں وہاں قیام فرمایا۔ اس دوران آپ دو رکعات نماز پڑھاتے اور پھر سلام پھیرکر مکہ والوں سے کہتے تھے کہ اپنی چار رکعات پوری کرلو ہم مسافر لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3898]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: ضعيف لأن الحديث من رواية علي بن زيد بن جدعان وهو ضعيف . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1643، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5470، 5555، 5568، 5583، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20181، 20182، 20195، 20188، 20278، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 879، 898، والبزار فى «مسنده» برقم: 3608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8393، 8414، 14525، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2402، والطبراني فى «الكبير» برقم: 514، 513، 515، 516، 517، ترقيم محمد عوامة: 3880»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1643، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5470، 5555، 5568، 5583، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20181، 20182، 20195، 20188، 20278، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 879، 898، والبزار فى «مسنده» برقم: 3608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8393، 8414، 14525، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2402، والطبراني فى «الكبير» برقم: 514، 513، 515، 516، 517، ترقيم محمد عوامة: 3880»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف