🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
240. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الصَّدَقَةِ وَفَضْلِهَا
صدقہ و خیرات کی ترغیب دلانے اور اس کی فضیلت کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 958 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 958
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18309
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 958
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلَّا وَمُنَادٍ يُنَادِي مِنَ السَّمَاءِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ كُلَّ مُنْفِقٍ خَلَفًا، وَكُلَّ مُمْسِكٍ تَلَفًا، يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ، هَلُمَّ أَقْبِلْ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی کوئی صبح نہیں ہوتی مگر آسمان سے ایک پکارنے والا یہ ندا دیتا ہے: «اللَّهُمَّ أَعْطِ كُلَّ مُنْفِقٍ خَلَفًا، وَكُلَّ مُمْسِكٍ تَلَفًا» یعنی ”اے اللہ! ہر (راہِ خدا میں) خرچ کرنے والے کو نعم البدل عطا فرما، اور ہر (مال) روک کر رکھنے والے کو بربادی و نقصان دے“، (نیز وہ کہتا ہے:) اے خیر کے طلبگار! آگے بڑھ اور متوجہ ہو، اور اے شر کے چاہنے والے! اب رک جا اور باز آ جا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 958]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8722، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18309، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3381»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18309
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلَّا وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا. وَمَلَكَانِ مُوَكَّلَانِ بِالصُّورِ، يَنْتَظِرَانِ مَتَى يُؤْمَرَانِ فَيَنْفُخَانِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ، هَلُمَّ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ، أَقْصِرْ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: وَيْلٌ لِلرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَوَيْلٌ لِلنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی صبح ہوتی ہے تو دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: ہر عیب سے پاک ہے وہ بادشاہ جو قدوس ہے اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے (مال کو) ضائع کر دے اور دو فرشتے صور پر تعینات ہیں، وہ دونوں اس بات کے منتظر ہیں کہ کب انہیں حکم ہوتا ہے تو وہ پھونک مار دیں اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: اے بھلائی کے طلبگار! آگے آ جاؤ، اے برائی کے طلبگار! باز آ جاؤ، اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: مردوں کے لیے عورتوں کے حوالے سے بربادی ہے اور عورتوں کے لئے مردوں کے حوالے سے بربادی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب خراسانی ہے جو انتہائی ضعیف ہے، یحیی بن یحیی نے کہا: ہے: یہ مستقیم الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18309]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3424)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8722، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 958، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں