🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 107 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 107
مشکوۃ المصابیح: 5354
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11075
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3723
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5852
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: مَا شَيَّبَكَ؟ قَالَ: «شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ» .
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کس چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا (یعنی آپ کے بال سفید کر دیے)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے سورہ ﴿ہود﴾، ﴿الواقعہ﴾، ﴿عم يتساءلون﴾ اور ﴿إذا الشمس كورت﴾ نے بوڑھا کر دیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3297، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1110، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 102»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5354
5354 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ شِبْتَ، قَالَ:"شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَ الْوَاقِعَةُ وَ الْمُرْسَلَاتُ وَ عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ  . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَذُكِرَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ:"لَا يَلِجُ فِي النَّارِ"فِي (كِتَابِ الْجِهَادِ) .
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو بوڑھے ہو گئے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سورۂ ہود، واقعہ، مرسلات، ﴿عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ﴾ [سورة النبأ: 1] اور سورۂ تکویر ( ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ﴾) نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔“ ترمذی، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”جہنم میں داخل نہیں ہو گا۔“ باب الجھاد میں ذکر کی گئی ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5354]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3297)
٭ أبو إسحاق عنعن و للحديث شواھد ضعيفة و روي الطبراني في الکبير (17/ 286. 287 ح 790) بسند حسن عن عقبة بن عامر رضي الله عنه أن رجلاً قال: يا رسول الله! شبت؟ قال: ((شيتني ھود وأخوا تھا .)) و ھو يغني عنه .
حديث أبي ھريرة: لا يلج النار، تقدم (3828)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11075
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا: الْوَاقِعَةُ وَالْحَاقَّةُ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَامٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت ہود اور اس جیسی دوسری سورتوں سورت واقعہ سورت حاقہ اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5804)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5804»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3723
«شيبتني هود والواقعة والمرسلات وعم يتساءلون وإذا الشمس كورت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سورۃ ہود، الواقعہ، المرسلات، عم یتساءلون اور اذا الشمس کورت نے میرے بال سفید کر دیے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الشين./حدیث: 3723]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت ك] عن ابن عباس [ك] عن أبي بكر [ابن مردويه] عن سعد. المصدر السابق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5852
قَالَ يُونُسُ: ثَنَا الطَّيَالِسِيُّ ، وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زْيَدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ) قَالَ: كِلْتَاهُمَا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْحَجَّاجُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا فَقَالَ: ثَنَا خَاقَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَهْتَمِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ) ... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ، سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ صُهْبَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ... فَذَكَرَهُ مَوْقُوفًا.
قُلْتُ: مَدَارُ هَذِهِ الْأَسَانِيدِ عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي سُورَةِ " هُودٍ" مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ "أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا شَيَّبَكَ؟ قَالَ: شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَالْوَاقِعَةُ وَالْمُرْسَلَاتُ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿ثُلَّةٌ مِنَ الأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الآخِرِينَ﴾ ”اگلوں میں سے ایک بڑی جماعت اور پچھلوں میں سے تھوڑے لوگ“ کے بارے میں مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ”یہ دونوں گروہ اسی امت (امتِ محمدیہ) میں سے ہیں۔“ اور اسی حدیث کو حجاج نے حماد بن سلمہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا ہے۔ امام مسدد نے اسے مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے روایت کیا ہے، چنانچہ انہوں نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمانِ الٰہی ﴿ثُلَّةٌ مِنَ الأَوَّلِينَ﴾ کے متعلق یہی بات ارشاد فرمائی، جبکہ ایک دوسری سند سے انہوں نے اسے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے اپنے قول (موقوف) کے طور پر ذکر کیا ہے۔ ان تمام اسانید کا مدار علی بن زید پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، لیکن اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے جسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ نیز سورہ ہود کی تفسیر میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کس چیز نے آپ کے بال سفید کر دیے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے سورہ ہود، واقعہ، مرسلات، عم يتساءلون اور إذا الشمس کورت نے بوڑھا کر دیا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5852]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار هذه الأسانيد على علي بن زيد وهو ضعيف، لكن له شاهد من حديث أبي هريرة، رواه أحمد بن حنبل في مسنده»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10091، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11073»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں