الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1101 (کل: 36 مقامات، 16 کتب)
سنن نسائی: 4214
سنن دارمی: 2578
معجم صغیر للطبرانی : 560
مشکوۃ المصابیح: 3726
مسند الشهاب: 1288
اللؤلؤ والمرجان: 1133
الفتح الربانی: 5146
1 تا 10
حدیث نمبر: 1101
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مُغَيْرِبَانِ الشَّمْسِ، حَفِظَهَا مَنْ حَفِظَهَا وَنَسِيَهَا مَنْ نَسِيَهَا، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، أَلَا فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ. أَلَا إِنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً كَغَدْرَتِهِ، وَلَا غَدْرَ أَكْثَرُ مِنْ غَدْرِ أَمِيرِ جَمَاعَةٍ. أَلَا إِنَّ خَيْرَ الرِّجَالِ مَنْ كَانَ بَطِيءَ الْغَضَبِ، سَرِيعَ الْفَيْءِ، وَشَرَّ الرِّجَالِ مَنْ كَانَ سَرِيعَ الْغَضَبِ، بَطِيءَ الْفَيْءِ، فَإِذَا كَانَ سَرِيعَ الْغَضَبِ، سَرِيعَ الْفَيْءِ، فَإِنَّهَا بِهَا، وَإِذَا كَانَ بَطِيءَ الْغَضَبِ، بَطِيءَ الْفَيْءِ، فَإِنَّهَا بِهَا. أَلَا إِنَّ خَيْرَ التُّجَّارِ مَنْ كَانَ حَسَنَ الْقَضَاءِ حَسَنَ الطَّلَبِ، وَشَرَّ التُّجَّارِ مَنْ كَانَ سَيِّئَ الْقَضَاءِ سَيِّئَ الطَّلَبِ، فَإِذَا كَانَ الرَّجُلُ سَيِّئَ الْقَضَاءِ حَسَنَ الطَّلَبِ، فَإِنَّهَا بِهَا، وَإِذَا كَانَ الرَّجُلُ حَسَنَ الْقَضَاءِ سَيِّئَ الطَّلَبِ، فَإِنَّهَا بِهَا. أَلَا إِنَّ الْغَضَبَ جَمْرَةٌ تُوقَدُ فِي جَوْفِ ابْنِ آدَمَ، أَوَلَمْ تَرَوْا إِلَى عَيْنَيْهِ وَانْتِفَاخِ أَوْدَاجِهِ؟ فَمَنْ أَحَسَّ بِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ فَلْيَلْزَقْ بِالْأَرْضِ، وَلَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ مَهَابَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ الْحَقَّ إِذَا عَلِمَهُ. أَلَا إِنَّ أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ» . فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ مُغَيْرِبَانِ الشَّمْسِ قَالَ: «أَلَا إِنَّ قَدْرَ مَا قَضَى مِنَ الدُّنْيَا فِيمَا بَقِيَ مِنْهَا كَقَدْرِ مَا مَضَى مِنْ يَوْمِنَا فِيمَا بَقِيَ» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز کے بعد ایک طویل خطبہ ارشاد فرمایا جو غروبِ آفتاب تک جاری رہا، جس نے اسے یاد رکھا اس نے یاد رکھا اور جو بھول گیا سو بھول گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”حمد و ثنا کے بعد! یقیناً دنیا شیریں اور سرسبز و شاداب ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں اپنا جانشین بنا کر دیکھنے والا ہے کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو، خبردار! دنیا کے فتنوں سے بچو اور عورتوں کے فتنوں سے بچو، آگاہ رہو! ہر عہد شکن کے لیے اس کی غداری کے بقدر ایک جھنڈا ہوگا اور عوامی امیر کی غداری سے بڑھ کر کوئی غداری نہیں، سنو! بہترین آدمی وہ ہے جسے غصہ دیر سے آئے اور جلد ختم ہو جائے، اور بدترین آدمی وہ ہے جسے غصہ جلد آئے اور دیر سے ختم ہو، پس اگر کسی کو غصہ جلد آئے اور جلد ہی ٹھنڈا بھی ہو جائے تو یہ ایک وصف دوسرے کے بدلے میں (برابر) ہے، اور جسے غصہ دیر سے آئے اور ختم بھی دیر سے ہو تو یہ بھی برابر ہے، سنو! بہترین تاجر وہ ہے جو ادائیگی میں بھی اچھا ہو اور اپنے حق کے تقاضے میں بھی بھلا ہو، اور بدترین تاجر وہ ہے جو ادائیگی میں بھی برا ہو اور تقاضا کرنے میں بھی تند خو ہو، پس اگر کوئی ادائیگی میں برا لیکن تقاضا کرنے میں اچھا ہو تو یہ برابر ہے، اور اگر کوئی ادائیگی میں اچھا لیکن تقاضا کرنے میں برا ہو تو یہ بھی برابر ہے، آگاہ رہو! غصہ ابنِ آدم کے جوف میں ایک دہکتا ہوا انگارہ ہے، کیا تم نے غصہ ور کی سرخ آنکھیں اور گردن کی پھولی ہوئی رگیں نہیں دیکھیں؟ لہٰذا جسے ایسی کوئی کیفیت محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ زمین سے چمٹ جائے، اور لوگوں کی ہیبت و رعب تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے نہ روکے جب وہ اسے جانتا ہو، سنو! بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہِ حق کہنا ہے“، پھر جب سورج غروب ہونے کے قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! دنیا کی جتنی مدت گزر چکی ہے اس کے مقابلے میں جو باقی رہ گئی ہے، اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے تمہارے اس دن کے گزرے ہوئے حصے کے مقابلے میں باقی ماندہ وقت کی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1738، 2742، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2174، 2191، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4344، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2873، 4000، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10759، وأخرجه فتح الباري برقم: 878، 880، 3020، 6063، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20720، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8590، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2825، 3340، 3829، 5195، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18223، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7492/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1096»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1738، 2742، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2174، 2191، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4344، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2873، 4000، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10759، وأخرجه فتح الباري برقم: 878، 880، 3020، 6063، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20720، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8590، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2825، 3340، 3829، 5195، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18223، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7492/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1096»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عبدالباقی: 1736 ترقیم شاملہ: -- 4533
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ كِلَاهُمَا، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ "،
محمد بن ابراہیم ابن ابی عدی اور محمد بن جعفر دونوں نے شعبہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے سلیمان (اعمش) سے، انہوں نے ابووائل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی (کا نشان) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4533]
حضرت عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4533]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1736
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1737 ترقیم شاملہ: -- 4536
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا جس سے وہ پہچانا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4536]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے پاس قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، جس سے وہ پہچانا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4536]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1737
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4214
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ".
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ ۱؎ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور وہ یا آپ اپنا پیر رکاب میں رکھے ہوئے تھے، کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم حکمراں کے پاس حق اور سچ کہنا“۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4214]
حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پاؤں مبارک رکاب میں رکھ چکے تھے: کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا۔“ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4214]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 4983)، مسند احمد (4/314، 315) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کا شرف تو حاصل ہے مگر آپ سے خود کوئی حدیث نہیں سنی تھی، آپ کی روایت کسی اور صحابی کے واسطہ سے ہوتی ہے، اور اس صحابی کا نام نہ معلوم ہونے سے حدیث کی صحت میں فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ سارے صحابہ کرام ثقہ ہیں اور سند سے معلوم ثقہ، بالخصوص صحابی کا ساقط ہونا حدیث کی صحت میں موثر نہیں، اس لیے کہ سارے صحابہ ثقہ اور عدول ہیں، اس طرح کی حدیث جس میں حدیث نقل کرنے میں صحابی واسطہ صحابی کا ذکر کئے بغیر حدیث کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر دے، علمائے حدیث کی اصطلاح میں ”مرسل صحابی“ کہتے ہیں، اور ”مرسل صحابی“ مقبول و مستفید ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2578
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر دغا باز کے لئے ایک جھنڈا ہوگا۔ کہا جائے گا: یہ فلاں کی دغا بازی ہے۔ (تاکہ لوگ اس کی دغا بازی کو جان لیں)۔“ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2578]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2584] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3186] ، [مسلم 1736] ، [أحمد 411/1] ، [أبويعلی 1101]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3186] ، [مسلم 1736] ، [أحمد 411/1] ، [أبويعلی 1101]
وضاحت: (تشریح حدیث 2577)
دغابازی، غداری اور دھوکہ دہی یہ سب بری عادتیں ہیں، ان سے خرید و فروخت اور ہر معاملے میں بچنا چاہیے۔
اس طرح کے لوگ قیامت کے دن اپنے اعمال سے صاف پہچانے جائیں گے، دغاباز کے مقعد پر یہ جھنڈا لگایا جائے گا جو انتہائی ذلت و رسوائی کا سبب ہوگا۔
«(أعاذنا اللّٰه منه)» ۔
دغابازی، غداری اور دھوکہ دہی یہ سب بری عادتیں ہیں، ان سے خرید و فروخت اور ہر معاملے میں بچنا چاہیے۔
اس طرح کے لوگ قیامت کے دن اپنے اعمال سے صاف پہچانے جائیں گے، دغاباز کے مقعد پر یہ جھنڈا لگایا جائے گا جو انتہائی ذلت و رسوائی کا سبب ہوگا۔
«(أعاذنا اللّٰه منه)» ۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 560
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ رَوْحٍ الْبَرْدِيجِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَسَارٍ النَّصِيبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلابِيُّ ، حَدَّثَنَا قَرِيبُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الأَصْمَعِيُّ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى:"أَيُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟، فَقَالَ: كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَرِيبِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، إِلا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جمرہ وسطیٰ کے پاس پوچھا گیا: اعمال میں سے کون سا عمل بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات بیان کرنا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجهاد/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4012، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20242، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22588، 22637، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8080، 8081، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1596، 6824، والطبراني فى «الصغير» برقم: 151، فأما حديث أبى سعيد الخدري أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4344، قال الشيخ الألباني: صحيح، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2174، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4011»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3726
3726 - وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روزِ قیامت ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا ہو گا جس کے ذریعے وہ پہچانا جائے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3726]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3186) و مسلم (1737/14)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3900
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دھوکہ باز کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3900]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3186، م: 1736.
حدیث نمبر: 4201
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ . ح قَالَ عَفَّانُ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ:" يُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دھوکہ باز کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا اور بتایا جائے گا کہ یہ فلاں آدمی کی دھوکے بازی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4201]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3186، م: 1736.
حدیث نمبر: 4202
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ:" يُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دھوکہ باز کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا اور بتایا جائے گا کہ یہ فلاں آدمی کی دھوکے بازی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4202]