🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1384 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1384
الفتح الربانی: 5449، 8666
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16847، 16848
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 760
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1384
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏اسْتَكْثِرُوا مِنَ الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ» ‏‏‏‏. قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏الْمِلَّةُ» ‏‏‏‏. قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏التَّهْلِيلُ، وَالتَّكْبِيرُ، وَالتَّسْبِيحُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باقی رہنے والی نیکیوں کا ذخیرہ کثرت سے جمع کیا کرو۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ملت (دین کی بنیاد) ہیں۔“ دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ (ملت) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ «التَّهْلِيلُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں کہنا“، «التَّكْبِيرُ» ”اللہ کی بڑائی بیان کرنا“، «التَّسْبِيحُ» ”اللہ کی پاکیزگی بیان کرنا“، «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں کہنا“ اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی مدد کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت کہنا“ ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1384]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11316، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1932، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 840، وأخرجه شرح السنة برقم: 1282، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6143/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1379»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5449
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَدِيثٍ لَهُ أَلَا وَإِنَّ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ هُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ
۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ یہ اذکار باقیات صالحات ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5449]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18353 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18543»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8666
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا وَإِنَّ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ هُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ
۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! یہ چار کلمات باقی رہنے والی نیکیاں ہیں: سُبْحَانَ اللّٰہِ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اور اللّٰہُ اَکْبَرُ۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة إبراهيم إلى سورة الشعراء/حدیث: 8666]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18353 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18543»
وضاحت: فوائد: … درج ذیل آیات سے درج بالا آیت کا مفہوم سمجھنا آسان ہے: ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاضْرِبْ لَہُمْ مَّثَلَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا کَمَاء ٍ اَنْزَلْنٰہُ مِنَ السَّمَاء ِ فَاخْتَلَطَ بِہٖنَبَاتُالْاَرْضِفَاَصْبَحَہَشِیْمًا تَذْرُوْہُ الرِّیٰحُ وَکَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْء ٍ مُّقْتَدِرًا۔ اَلْمَالُ وَالْبَنُوْنَ زِیْنَۃُ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَالْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّکَ ثَوَابًا وَّخَیْرٌ اَمَلًا۔} (سورۂ: ۴۵، ۴۶)
اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، انہیں حیات دنیا کی حقیقت اس مثال سے سمجھاؤ کہ آج ہم نے آسمان سے پانی برسا دیا تو زمین کی پود خوب گھنی ہو گئی، اور کل وہی نباتات بھس بن کر رہ گئی جسے ہوائیں اڑائے لیے پھرتی ہیں۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ یہ مال اور یہ اولاد محض دنیویزندگی کی ایک ہنگامی آرائش ہے۔ اصل میں تو باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے رب کے نزدیک نتیجے کے لحاظ سے بہتر ہیں اور انہی سے اچھی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔
دنیا اپنے زوال، فنا، خاتمے اور بردباری کے لحاظ سے آسمانی بارش کی طرح ہے، جو زمین کے دانوں وغیرہ سے ملتی ہے اور ہزارہا پودے لہلہانے لگتے ہیں، تروتازگی اور زندگی کے آثار ہر چیز سے ظاہر ہونے لگتے ہیں، لیکن کچھ دنوں کے گزرتے ہی وہ سوکھ ساکھ کر چورا چورا ہو جاتے ہیں، اور ہوائیں انہیں دائیں بائیں اڑائے پھرتی ہیں۔ باقی رہنے والی چیزیں نیکیاں ہی ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16847
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِجُلَسَائِهِ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ". قَالُوا: بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَضَرَ عَدُوٌّ؟ قَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ، قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مُقَدِّمَاتٌ، وَهُنَّ مُنْجِيَاتٌ، وَهُنَّ مُعَقِّبَاتٌ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَالضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد سے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا دشمن آ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو! تم لوگ «سبحان الله» اور «الْحَمْدُ الله» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھو! کیونکہ یہ آگے کرنے والی چیزیں ہیں، اور یہ نجات دینے والی چیزیں ہیں، اور یہ معقبات ہیں، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الضعفاء“ اور کتاب ”الثقات“ دونوں میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16847]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16848
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ عَدُوٍّ حَضَرَ؟ فَقَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ. قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُسْتَقْدِمَاتٍ، وَمُنْجِيَاتٍ، وَمُجَنِّبَاتٍ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ فِي الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دَاوُدَ بْنِ بِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دشمن آ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو! تم لوگ۔ ”سُبْحَانَ اللهِ“ - اور الْحَمْدُ الله“”“”اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور «اللَّهُ أَكْبَر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بالله» پڑھو! کیونکہ یہ کلمات جب قیامت کے دن آئیں گے، تو یہ آگے آگے ہوں گے، نجات دلانے والے ہوں گے، الگ کرنے والے ہوں گے، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم صغیر میں اُن کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ داؤد بن بلال کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (407)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، أَبَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَّهُ سَمِعَ الْحَارِثَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَقُولُ: "جَلَسَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَوْمًا وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ، فَدَعَا بِمَاءٍ - أَظُنُّهُ سَيَكُونُ مُدًّ - فَتَوَضَّأَ؛ ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ: مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى صَلَاةَ الظُّهْرِ؛ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ صَلَاةِ الصُّبْحِ، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ؛ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ صَلَاةِ الظُّهْرِ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ؛ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ؛ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ، ثُمَّ لَعَلُّهُ يَبِيتُ يَتَمَرَّغُ لَيْلَتَهُ، ثُمَّ إِنْ قَامَ فَصَلَّى الصُّبْحَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ وَهُنَّ الْحَسَنَاتُ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ. قَالُوا: هَذِهِ الْحَسَنَاتُ، فَمَا الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتُ؟ قَالَ: هِيَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ".
قُلْتُ: لَيْسَ هُوَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْكُتُبِ السِّتَّةِ بِهَذَا السِّيَاقِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ فِي بَابِ فَضْلِ الْوُضُوءِ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دن سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے اور ہم بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اتنے میں مؤذن ان کے پاس حاضر ہوا، تو انہوں نے پانی منگوایا—میرا خیال ہے کہ وہ ایک مد (تقریباً آدھ کلو) کے برابر ہوگا—اور وضو کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور پھر ارشاد فرمایا: ”جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر کھڑے ہو کر ظہر کی نماز ادا کی تو اس کے ان گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے جو اس نماز اور فجر کی نماز کے درمیان ہوئے ہوں، پھر اس نے عصر کی نماز پڑھی تو اس کے ان گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے جو اس نماز اور ظہر کی نماز کے درمیان ہوئے ہوں، پھر اس نے مغرب کی نماز پڑھی تو اس کے ان گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے جو اس نماز اور عصر کی نماز کے درمیان ہوئے ہوں، پھر اس نے عشاء کی نماز پڑھی تو اس کے ان گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے جو اس نماز اور مغرب کی نماز کے درمیان ہوئے ہوں، پھر شاید وہ اپنی رات بستر پر کروٹیں بدلتے ہوئے (آرام میں) گزارے، پھر اگر اس نے بیدار ہو کر فجر کی نماز پڑھ لی تو اس کے ان گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے جو اس نماز اور عشاء کی نماز کے درمیان ہوئے ہوں، اور یہی وہ ﴿الْحَسَنَاتُ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ﴾ ”نیکیاں ہیں جو برائیوں کو مٹا دیتی ہیں“ ہیں۔“ لوگوں نے عرض کیا: یہ تو نیکیاں ہوئیں، تو پھر ”باقیات صالحات“ (باقی رہنے والی نیکیاں) کیا ہیں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ ہر عیب سے پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی ہمت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے“ ہیں۔“
میں کہتا ہوں: یہ حدیث اس سیاق کے ساتھ کتبِ ستہ میں سے کسی میں نہیں ہے، اور یہ اپنی اسانید کے ساتھ کتاب الطہارۃ کے باب فضل الوضوء میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصلاة/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 515، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1649، 16850، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 323»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ ورجاله معروفون، وله شواهد صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں