الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1823 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1823
صحیح بخاری: 6904
صحیح مسلم: 4389
الفتح الربانی: 6605
حدیث نمبر: 1823
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ قَتَلَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى، وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا زَوْجٌ وَوَلَدٌ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دِيَةَ الْمَقْتُولِ عَلَى عَاقِلَةِ الْقَاتِلَةِ، وَبَرَّأَ زَوْجَهَا وَوَلَدَهَا، قَالَ: فَقَالَ عَاقِلَةُ الْمَقْتُولِ: مِيرَاثُهَا لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا، مِيرَاثُهَا لِزَوْجِهَا وَوَلَدِهَا، قَالَ: وَكَانَتْ حُبْلَى، فَقَالَتْ عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ: إِنَّهَا كَانَتْ حُبْلَى، وَأَلْقَتْ جَنِينًا، قَالَ: فَخَافَ عَاقِلَةُ الْقَاتِلَةِ أَنْ يُضَمِّنَهُمْ، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، لَا شَرِبَ، وَلَا أَكَلَ، وَلَا صَاحَ، فَاسْتَهَلَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَسَجْعُ الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَضَى فِي الْجَنِينِ غُرَّةً: عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو قتل کر دیا، ان دونوں میں سے ہر ایک کے شوہر اور بچے بھی تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عاقلہ (عصبہ رشتہ داروں) پر واجب قرار دی اور اس کے شوہر اور بچوں کو اس کی ادائیگی سے بری کر دیا، شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مقتولہ کے عاقلہ نے مطالبہ کیا کہ اس کی میراث ہمیں ملنی چاہیے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس کی میراث اس کے شوہر اور اس کی اولاد کے لیے ہے“، راوی کہتے ہیں کہ وہ مقتولہ حاملہ تھی، تو مقتولہ کے عصبہ نے کہا کہ وہ حاملہ تھی اور (اس ضرب کی وجہ سے) اس کا جنین بھی ساقط ہو گیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ اس پر قاتلہ کے عاقلہ کو اندیشہ ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جنین کا تاوان بھی ان پر لازم نہ کر دیں، چنانچہ انہوں نے (بطورِ حجت) عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس (بچے) نے نہ کچھ کھایا، نہ پیا، نہ وہ چیخا اور نہ ہی ولادت کے وقت کوئی آواز نکالی (تو اس کا جرمانہ کیسا؟)، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا جاہلیت والی قافیہ بندی (سجع) ہے؟“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جنین کے بدلے میں ایک غلام یا لونڈی بطورِ غرہ (جرمانہ) دینے کا فیصلہ صادر فرمایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1823]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4575، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10786، 10787، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3407/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3086، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1817»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4575، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10786، 10787، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3407/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3086، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1817»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6904
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى، فَطَرَحَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی۔ (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ اور ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں نے ایک دوسری کو (پتھر سے) مارا جس سے ایک کے پیٹ کا بچہ (جنین) گر گیا پھر اس (سلسلہ) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الديات/حدیث: 6904]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا تو اس کا بچہ گرا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ”ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الديات/حدیث: 6904]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1681 ترقیم شاملہ: -- 4389
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى فَطَرَحَتْ جَنِينَهَا فَقَضَى فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ".
امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ (قبیلہ) ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو (پتھر) مارا اور اس کے پیٹ کے بچے کا اسقاط کر دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ایک غلام، مرد یا عورت (بطور تاوان) دینے کا فیصلہ فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4389]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہذیل کی دو عورتیں آپس میں لڑ پڑیں اور ایک نے دوسری کو مارا، جس سے اس کے پیٹ کا بچہ مردہ پیدا ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ”ایک غلام یا لونڈی دینے“ کا فیصلہ دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4389]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1681
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6605
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ بَنِي هُذَيْلٍ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى فَأَلْقَتْ جَنِينًا فَقَضَى فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا اور اس کا جنین گرا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جنین کی دیت کے طور پر ایک لونڈی یا غلام کا فیصلہ کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الدية/حدیث: 6605]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5759، 6904، ومسلم: 1681، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7217 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7216»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5759