🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1988 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1988
السنن الكبرى للبيهقي: 5693
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ:" صَلَّيْتَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: «فَقُمْ فَارْكَعْ» ،
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص (مسجد میں) داخل ہوا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دورانِ خطبہ) اس سے دریافت فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے عرض کی: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو کھڑے ہو جاؤ اور (دو) رکعتیں ادا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1988]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 930، 931، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 875، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1832، 1833، 1834، والنسائي فى (المجتبى) برقم: 1400، 1409، وفى (الكبرى) برقم: 1716، 1729، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1115، والترمذي فى (جامعه) برقم: 510، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1112، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1676، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14360، 15029، 15133، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1801، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5513، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1983»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5693
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْإِسْفَرَايِينِيُّ أنبا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ أَنَّهُ سَمِعَ عِيَاضَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَجَاءَ إِلَيْهِ الْأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ، فَأَبَى حَتَّى صَلَّى ⦗٢٧٦⦘ الرَّكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا: يَا أَبَا سَعِيدٍ كَادَ هَؤُلَاءِ أَنْ يَقَعُوا بِكَ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: مَا كُنْتُ لِأَدَعَهُمَا لِشَيْءٍ بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَيْتُ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدِ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ؟" قَالَ: لَا قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" ثُمَّ دَخَلَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ؟" قَالَ: لَا قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ".
عیاض بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے اور مروان خطبہ دے رہا تھا۔ انہوں نے دو رکعت نماز پڑھی۔ ان کے پاس شاہی محافظ آیا تاکہ ان کو بٹھا دے، انہوں نے انکار کر دیا یہاں تک کہ دو رکعت پڑھ لیں۔ جب ہم فراغت کے بعد واپس ہوئے تو ہم نے کہا: اے ابو سعید! قریب تھا کہ وہ آپ کو تکلیف دیتے۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: جو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دیکھا اس کو میں کسی چیز کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا؛ میں نے ایک شخص کو بگڑی ہوئی حالت والا دیکھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعت پڑھ لے۔“ پھر یہی شخص دوسرے جمعہ داخل ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے فلاں! کیا تو نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعت نماز پڑھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5693]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الترمذي 511»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں