الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2577 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2577
سنن نسائی: 5362
مسند احمد: 6326
حدیث نمبر: 2577
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي إِنْسَانٌ إِنَّمَا مَعِيشَتِي مِنْ صَنْعَةِ يَدِي، وَإِنِّي أَصْنَعُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فَإِنَّ اللهَ يُعَذِّبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا أَبَدًا، قَالَ: فَرَبَا لَهَا الرَّجُلُ رَبْوَةً شَدِيدَةً، وَاصْفَرَّ وَجْهُهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَيْحَكَ إِنْ أَبَيْتَ إِلَّا أَنْ تَصْنَعَ، فَعَلَيْكَ بِهَذَا الشَّجَرِ، وَكُلِّ شَيْءٍ لَيْسَ فِيهِ رُوحٌ.
سعید بن ابی الحسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا کہ اتنے میں ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں ایک ایسا انسان ہوں جس کا ذریعہ معاش میرے ہاتھ کی دستکاری ہے اور میں یہ تصویریں بناتا ہوں، تو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے کوئی تصویر بنائی، یقیناً اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اس میں روح پھونک دے، حالانکہ وہ اس میں کبھی بھی روح نہیں پھونک سکے گا“، راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر وہ شخص سخت گھبرا گیا اور خوف کے مارے اس کا چہرہ زرد پڑ گیا، تو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے (اس کی حالت دیکھ کر) فرمایا: ”تیرا بھلا ہو! اگر تو نے تصویر سازی کرنی ہی ہے تو ان درختوں کی تصاویر بنا لیا کر اور ہر اس چیز کی جس میں روح نہ ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2577]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2112، 6635، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1751، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5358، 5359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5024، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3384، وأخرجه فتح الباري برقم: 2112، 5618، 6635، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19491، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11637، 11831، 11855، 11923، 11960، 12772، 12900، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3726، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6939، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2570»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2112، 6635، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1751، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5358، 5359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5024، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3384، وأخرجه فتح الباري برقم: 2112، 5618، 6635، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19491، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11637، 11831، 11855، 11923، 11960، 12772، 12900، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3726، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6939، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2570»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5362
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، قیامت کے روز اسے حکم ہو گا کہ وہ اس میں روح ڈالے اور وہ اس میں روح نہیں ڈال سکے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5362]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس آدمی نے (کسی ذی روح کی) تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن مجبور کیا جائے گا کہ اس میں روح پھونکے، جو وہ پھونک نہیں سکے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5362]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/التعبیر45(7042) (تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 14252)، مسند احمد (2/504) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 6326
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ فِيهَا تَمَاثِيلُ طَيْرٍ وَوَحْشٍ، فَقُلْتُ: أَلَيْسَ يُكْرَهُ هَذَا؟ قَالَ: لَا، إِنَّمَا يُكْرَهُ مَا نُصِبَ نَصْبًا، حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عُذِّبَ"، وَقَالَ حَفْصٌ مَرَّةً:" كُلِّفَ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ".
لیث رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سالم رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت وہ ایک تکیے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے جس پر کچھ پرندوں اور وحشی جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی تھیں میں نے عرض کیا کہ کیا یہ مکروہ نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں ناپسندیدہ وہ تصویریں ہیں جنہیں نصب کیا گیا ہو اور ان کے متعلق میرے والد صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے کہ جو شخص تصویر سازی کرتا ہے اسے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا راوی حفص نے ایک مرتبہ یوں کہا تھا کہ اسے اس میں روح پھونکنے کا مکلف بنایا جائے گا لیکن وہ اس میں روح پھونک نہیں سکے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6326]
الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح، وإسناده ضعيف لضعف ليث