🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2662 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2662
مسند احمد: 25249
مسند الشهاب: 1488
سنن دارقطنی: 1568، 1569
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2662
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ، قَالَ: أَمَا وَاللهِ لَأَخْرُجُ مِنْكِ، وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكِ أَحَبُّ بِلَادِ اللهِ إِلَيَّ وَأَكْرَمُهُ عَلَى اللهِ، وَلَوْلَا أَنَّ أَهْلَكِ أَخْرَجُونِي مَا خَرَجْتُ، يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ إِنْ كُنْتُمْ وُلَاةَ هَذَا الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي، فَلَا تَمْنَعُوا طَائِفًا بِبَيْتِ اللهِ سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ، وَلَوْلَا أَنْ تَطْغَى قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا مَا لَهَا عِنْدَ اللهِ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَهُمْ وَبَالًا، فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خدا کی قسم! میں تجھ سے رخصت ہو رہا ہوں حالانکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ تو اللہ کی زمین کے تمام شہروں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز ہے، اور اگر تیرے باسیوں نے مجھے یہاں سے نکلنے پر مجبور نہ کیا ہوتا تو میں ہرگز نہ نکلتا؛ اے بنو عبد مناف! اگر میرے بعد تم اس معاملے (حرم کی تولیت) کے ذمہ دار بنو، تو بیت اللہ کا طواف کرنے والے کسی بھی شخص کو رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں ہرگز نہ روکنا، اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش سرکشی اختیار کر لیں گے تو میں انہیں ضرور بتا دیتا کہ اللہ کے ہاں ان کے لیے کتنا عظیم اجر ہے، «اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَهُمْ وَبَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا» ”اے اللہ! تو نے ان کے اگلوں کو وبال چکھایا ہے، پس ان کے پچھلوں کو اپنے انعام و عطا سے نواز دے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح خلا محمود بن خداش وهو ثقة .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3908، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2171، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 16، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2654»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح خلا محمود بن خداش وهو ثقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25249
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے تو فرمایا اگر قریش کے فخر و غرور میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ کے یہاں ان کا کیا مقام و مرتبہ ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25249]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1488
1488 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، أبنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام و اکرام سے نواز دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الاعرابي: 282»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں قریش کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی دعا کا ذکر ہے کہ قریش کے پہلے لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی وجہ سے بدر و احزاب میں شکست و تباہی کا مزہ چکھ چکے ہیں اور اسی طرح یہ لوگ خشک سالی قحط وغیرہ کی آفات میں بھی مبتلا رہے لہٰذا اب جبکہ ان کے بعد والے اسلام کی نعمت سے مالا مال ہو چکے ہیں تو تو انہیں انعام واکرام سے نواز دے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1550 ترقیم الرسالہ : -- 1568
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، أَلا لا تَمْنَعُوا أَحَدًا صَلَّى عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے بنو عبد مناف، خبردار! تم کسی بھی شخص کو اس بیت اللہ کے پاس نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1568]
ترقیم العلمیہ: 1550
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1568، 1569»
«قال ابن حجر: وهو معلول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 340)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1551 ترقیم الرسالہ : -- 1569
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، وَأَظُنُّهُ عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبد مناف، تم کسی بھی شخص کو اس بیت اللہ کا طواف کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا جو بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1569]
ترقیم العلمیہ: 1551
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1568، 1569»
«قال ابن حجر: وهو معلول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 340)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں