الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3260 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3260
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9544
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5638
المعجم الاوسط: 399
حدیث نمبر: 3260
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا مِنْ عَبْدٍ - وَلَهُ عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ - يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا إِلَّا الشَّهِيدُ، فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ، لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الْكَرَامَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں بھلائی اور اجر پانے والا کوئی بھی ایسا بندہ نہیں ہے جو (وفات کے بعد) دنیا میں واپس آنے کو پسند کرتا ہو، سوائے شہید کے؛ وہ یہ تمنا کرتا ہے کہ وہ دنیا میں لوٹ جائے اور دس مرتبہ پھر (اللہ کی راہ میں) قتل کیا جائے، کیونکہ وہ اس مرتبۂ شہادت اور اعزاز و اکرام کی فضیلت کا مشاہدہ کر لیتا ہے (جو اللہ کی طرف سے اسے عطا کیا جاتا ہے)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3260]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2879)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2642، 2662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1877، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1643، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3160، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11592، 11864، 12147، 12360، 13099، 13216، 13514، 13552، 13619، 13669، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2409، وأخرجه فتح الباري برقم: 2662، وأخرجه مسند البزار برقم: 2726، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2452، وأخرجه شرح السنة برقم: 2628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3246»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9544
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَهِيَ مِنَ اللَّهِ عَلَى خَيْرٍ تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَلَهَا نَعِيمُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا إِلَّا الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى لِمَا يَرَى مِنْ ثَوَابِ اللَّهِ لَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" لِمَا يَرَى مِنْ ثَوَابِ اللَّهِ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ فِي هَذَا الْمَعْنَى وَغَيْرِهِ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی جان مر جاتی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھلائی نصیب ہوتی ہے وہ (جان) یہ پسند نہیں کرتی کہ تمہاری طرف واپس آ جائے اگرچہ اسے دنیا اور تمام تر نعمتیں مل جائیں البتہ اللہ کی راہ میں قتل ہونے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ شخص یہ پسند کرتا ہے کہ (دنیا کی طرف) واپس آئے اور اسے دوبارہ قتل کر دیا جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے جو ثواب عطا کیا ہوتا ہے اسے دیکھ کر (وہ یہ آرزو کرتا ہے)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خود کو ملنے والے ثواب کو دیکھ کر (یہ آرزو کرتا ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم بن علاء شامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس مضمون کے بارے میں کچھ احادیث کتاب الجنائز اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9544]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 3159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22242، وأخرجه مسند البزار برقم: 2726، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5638
«ما على الأرض من نفس تموت ولها عند الله خير تحب أن ترجع إليكم ولها الدنيا إلا القتيل في سبيل الله فإنه يحب أن يرجع فيقتل مرة أخرى لما يرى من ثواب الله له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”زمین پر کوئی جان ایسی نہیں مرتی جس کے لیے اللہ کے پاس بھلائی ہو اور وہ یہ پسند کرے کہ وہ تمہاری طرف واپس آئے، خواہ اسے پوری دنیا دے دی جائے، سوائے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے کے، وہ اللہ کے پاس اپنے لیے موجود ثواب دیکھ کر یہ پسند کرے گا کہ وہ واپس آئے اور دوبارہ قتل ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5638]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن] عن عبادة بن الصامت. الصحيحة 2228: الدارمي - أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 399
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ قَالَ:
نَا عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَهَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَأَنَّ لَهَا الدُّنْيَا، إِلَّا الشَّهِيدُ، فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى، لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ .

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر ایسی کوئی جان نہیں جو وفات پا جائے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے خیر و بھلائی مقدر ہو اور وہ یہ پسند کرے کہ تمہاری طرف دنیا میں واپس لوٹ آئے اگرچہ اسے پوری دنیا دے دی جائے، سوائے شہید کے، کیونکہ وہ شہادت کی فضیلت و برتری کا مشاہدہ کرنے کے باعث یہ تمنا کرتا ہے کہ وہ دوبارہ دنیا میں جائے اور اسے ایک بار پھر اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔“
اس حدیث کو زید بن واقد رحمہ اللہ سے صرف ہیثم بن حمید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 399]
اس حدیث کو زید بن واقد رحمہ اللہ سے صرف ہیثم بن حمید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 399]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 318، 407، 408، 409، 410، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3159 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4352، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23150، 23190، والبزار فى «مسنده» برقم: 2707، 2706، 2726، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9535»