الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3282 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3282
مسند احمد: 7437
حدیث نمبر: 3282
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ فِي رَمَضَانَ، فَوَاصَلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: لَوْ مُدَّ لِيَ الشَّهْرُ لَوَاصَلْتُ وِصَالًا يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ، إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک میں صومِ وصال (بغیر سحری و افطار مسلسل روزہ) رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی وصال کرنا شروع کر دیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میرے لیے یہ مہینہ مزید دراز کر دیا جاتا تو میں ایسا وصال کرتا کہ غلو کرنے والے اپنی اس حد سے بڑھی ہوئی سختی اور انتہا پسندی کو چھوڑ دیتے، میں تو اس حال میں رہتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور وہی مجھے سیراب کرتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3282]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1860، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1848، 1104، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 778، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13244، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1704، وأخرجه فتح الباري برقم: 667، 1077، 1860، 1865، 6240، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2069، 2070، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3268»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1860، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1848، 1104، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 778، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13244، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1704، وأخرجه فتح الباري برقم: 667، 1077، 1860، 1865، 6240، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2069، 2070، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3268»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7437
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَاصَل رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَهَاهُمْ، وَقَالَ:" إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أَظَلُّ عِنْدَ رَبِّي، فَيُطْعِمُنِي، وَيَسْقِينِي".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک ہی سحری سے مسلسل کئی روزے رکھے لوگوں کو پتہ چلا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے لوگوں کو منع کرتے ہوئے فرمایا اس معاملے میں میں تمہاری طرح نہیں ہوں میں تو اس حال میں رات گذارتا ہوں کہ میرا رب خود ہی مجھے کھلا پلا دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7437]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1966، م: 1103.