🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 352 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 352
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11841
المعجم الکبیر للطبرانی: 8757
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِأَرْبَعٍ: بِالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَيُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ چار چیزوں پر ایمان نہ لائے: مرنے کے بعد اٹھنے پر، اور وہ تقدیر پر ایمان لائے۔
(وضاحت: یہ حدیث یہاں مختصر ہے، صرف مرنے کے بعد دورہ زندہ ہونے اور تقدیر کا ذکر ہے، جبکہ دیگر شواھد میں (تخریج ملاحظہ کریں) باقی تفصیل موجود ہے) [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا اللفظ والسياق»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2145، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 81، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1115، وأخرجه مسند البزار برقم: 904، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 99، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 178، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 441، 442، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 347»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11841
وَعَنِ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ إِصْبَعَهُ فِي فِيهِ ثُمَّ يَقُولُ: وَاللَّهِ لَا يَجِدُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے منہ میں انگلی ڈال کر اسے تر کیا اور پھر ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! انسان، ایمان کا ذائقہ اس وقت تک نہیں پا سکتا، جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا اور یہ بات جان نہیں لیتا کہ ایک دن وہ مر جائے گا اور پھر مرنے کے بعد اُسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث نامی راوی ضعیف ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8789 و 8788)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8757
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ طَرَفَ إِصْبَعِهِ فِي فِيهِ، ثُمَّ يَقُولُ: وَاللهِ لَا يَطْعَمُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ ".
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی انگلی کا سرا اپنے منہ میں تر کرتے، پھر فرماتے: ”اللہ کی قسم! بندہ ایمان کا ذائقہ ہرگز نہیں چکھے گا جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہ لائے، اور یہ نہ جان لے کہ وہ مرے گا پھر موت کے بعد دوبارہ اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8757]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 157، حدیث 8789»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں