الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3535 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3535
صحیح مسلم: 2719
حدیث نمبر: 3535
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ أَفْطَرَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”(کبھی نفلی) روزے رکھتے رہتے یہاں تک کہ کہا جاتا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھیں گے، اور (کبھی) روزے رکھنا ترک فرما دیتے یہاں تک کہ کہا جاتا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3535]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1090، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 769، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12213، 12421، 12762، 12990، 13061، 13238، 13370، وأخرجه فتح الباري برقم: 1090، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3522»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1090، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 769، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12213، 12421، 12762، 12990، 13061، 13238، 13370، وأخرجه فتح الباري برقم: 1090، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3522»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عبدالباقی: 1156 ترقیم شاملہ: -- 2719
وحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ ، وَهِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ حَمَّادٌ: وَأَظُنُّ أَيُّوبَ قَدْ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْ صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: " كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ صَامَ قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَفْطَرَ قَدْ أَفْطَرَ، قَالَتْ: وَمَا رَأَيْتُهُ صَامَ شَهْرًا كَامِلًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ رَمَضَانَ "،
حماد نے ایوب اور ہشام سے، انہوں نے محمد سے، انہوں نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی۔ حماد نے کہا: میرا خیال ہے، ایوب نے اس حدیث کا عبداللہ بن شقیق سے سماع کیا۔ کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے پر روزے رکھتے جا رہے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کرتے (روزے رکھنا ترک کر دیتے) حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل افطار کر رہے ہیں۔ کہا: جب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ نے کسی پورے مہینے کے روزے رکھے ہوں، اس کے سوا کہ وہ رمضان کا مہینہ ہو۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2719]
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے حتی کہ ہم کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھ رہے ہیں، روزے رکھ رہے ہیں اور روزے چھوڑ دیتے حتی کہ ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے چھوڑ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے چھوڑ رہے ہیں،“ اور انہوں نے بتایا: ”جب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی رمضان کے سوا پورے ماہ کے روزے رکھتے نہیں دیکھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2719]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1156
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة