الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 376 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 376
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11841
حدیث نمبر: 376
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعٌ لَنْ يَجِدَ رَجُلٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِهِنَّ: أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ بَعَثَنِي بِالْحَقِّ، وَأَنَّهُ مَيِّتٌ وَمَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ، وَيُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلِّهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار باتیں ایسی ہیں کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک ایمان کی حلاوت و چاشنی نہیں پا سکتا جب تک وہ ان پر کامل ایمان نہ لے آئے: اس بات کا اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں جسے اس نے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، اور یہ کہ انسان کو موت آنی ہے اور مرنے کے بعد اسے دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جانا ہے، اور یہ کہ وہ تقدیر کے تمام تر خیر و شر کے فیصلوں پر مکمل ایمان رکھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 376]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا اللفظ والسياق: قد مضى الكلام عليه (برقم 352)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 41/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 371»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا اللفظ والسياق: قد مضى الكلام عليه (برقم 352)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 41/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 371»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11841
وَعَنِ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ إِصْبَعَهُ فِي فِيهِ ثُمَّ يَقُولُ: وَاللَّهِ لَا يَجِدُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے منہ میں انگلی ڈال کر اسے تر کیا اور پھر ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! انسان، ایمان کا ذائقہ اس وقت تک نہیں پا سکتا، جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا اور یہ بات جان نہیں لیتا کہ ایک دن وہ مر جائے گا اور پھر مرنے کے بعد اُسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث نامی راوی ضعیف ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11841]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث نامی راوی ضعیف ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8789 و 8788)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8756
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ: لَنْ يَجِدَ رَجُلٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ، وَأَنَّهُ مَبْعُوثٌ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”آدمی ایمان کا ذائقہ ہرگز نہیں پائے گا جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہ لائے، اور یہ نہ جان لے کہ وہ مرے گا اور دوبارہ اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8756]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 157، حدیث 8788»
حدیث نمبر: 8757
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ طَرَفَ إِصْبَعِهِ فِي فِيهِ، ثُمَّ يَقُولُ: وَاللهِ لَا يَطْعَمُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ ".
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی انگلی کا سرا اپنے منہ میں تر کرتے، پھر فرماتے: ”اللہ کی قسم! بندہ ایمان کا ذائقہ ہرگز نہیں چکھے گا جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہ لائے، اور یہ نہ جان لے کہ وہ مرے گا پھر موت کے بعد دوبارہ اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8757]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 157، حدیث 8789»