الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3958 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3958
صحیح ابن حبان: 6910
حدیث نمبر: 3958
حَدَّثَنَا أَبُو بَهْزٍ الصَّقْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِنْتِ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ إِلَى بُسْتَانٍ، فَجَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ: يَا أَنَسُ ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُعْلِمُهُ؟ قَالَ: أَعْلِمْهُ، فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ: يَا أَنَسُ ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أُعْلِمُهُ؟ قَالَ: أَعْلِمْهُ؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُمَرُ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ: يَا أَنَسُ ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ ، وَأَنَّهُ مَقْتُولٌ، قَالَ: فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُثْمَانُ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، وَبِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ ، وَأَنَّكَ مَقْتُولٌ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لِمَهْ؟ وَاللهِ مَا تَغَنَّيْتُ، وَلَا تَمَنَّيْتُ، وَلَا مَسِسْتُ فَرْجِي مُنْذُ بَايَعْتُكَ، قَالَ: هُوَ ذَاكَ يَا عُثْمَانُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ایک باغ میں داخل ہوئے، اتنے میں ایک آنے والا آیا اور اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھولو، اور انہیں جنت کی اور میرے بعد خلافت کی بشارت دے دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں انہیں اس بات کی اطلاع دے دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اطلاع دے دو۔“ دیکھا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے عرض کیا: آپ کو جنت کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کی مبارک باد ہو۔ پھر ایک اور آنے والا آیا اور اس نے دستک دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھولو، اور انہیں جنت کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت دے دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں انہیں مطلع کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں مطلع کر دو۔“ میں باہر نکلا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے کہا: آپ کو جنت کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی مبارک باد ہو۔ پھر ایک اور آنے والا آیا اور اس نے دستک دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھولو، اور انہیں جنت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت دے دو، اور یہ کہ وہ شہید کر دیے جائیں گے۔“ میں نکلا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے کہا: آپ کو جنت کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی اور اس بات کی مبارک باد ہو کہ آپ شہید کیے جائیں گے۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسا کیوں ہوگا؟ اللہ کی قسم! میں نے کبھی گانا نہیں گایا، نہ کبھی جھوٹ بولا، اور جب سے آپ کے دستِ مبارک پر بیعت کی ہے تب سے اپنی شرمگاہ کو ہاتھ نہیں لگایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! معاملہ یہی ہے (یعنی یہ مقدر ہو چکا ہے)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3958]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه ابن أبى عاصم في السنة (2/ رقم 1150، 1168)، وعنه أبو نعيم في "الدلائل" (رقم 468)، والمؤلف في "المعجم" (رقم 201)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3945»
«أخرجه ابن أبى عاصم في السنة (2/ رقم 1150، 1168)، وعنه أبو نعيم في "الدلائل" (رقم 468)، والمؤلف في "المعجم" (رقم 201)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3945»
حدیث نمبر: 6910
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي حَائِطٍ وَأَنَا مَعَهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَحَ، فَقَالَ: " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَإِِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَاسْتَفْتَحَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَإِِذَا هُوَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَاسْتَفْتَحَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَإِِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں موجود تھے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ تو وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے، پھر ایک اور شخص آیا، اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ تو وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ تو وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6910]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3674، 3693، 3695، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2403، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6910، 6911، 6912، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8076، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19818» «رقم طبعة با وزير 6871»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (758): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح