الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4099 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4099
صحیح ابن حبان: 6458
حدیث نمبر: 4099
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ ، إِنَّ قَوْمًا يَشْهَدُونَ عَلَيْنَا بِالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ، قَالَ أَنَسٌ : أُولَئِكَ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ، قَالَ: وَيُكَذِّبُونَ بِالْحَوْضِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ لِي حَوْضًا عَرْضُهُ كَمَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى الْكَعْبَةِ، أَوْ قَالَ: صَنْعَاءَ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، فِيهِ آنِيَةٌ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، يَمُدُّهُ مِيزَابَانِ مِنَ الْجَنَّةِ، مَنْ كَذَّبَ بِهِ لَمْ يُصِبْ بِهِ الشُّرْبَ.
یزید الرقاشی (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے عرض کیا کہ اے ابوحمزہ! بیشک کچھ لوگ ہم پر کفر اور شرک کی گواہی دیتے ہیں، تو سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ”وہ لوگ بدترین مخلوق اور بدترین فطرت والے ہیں،“ پھر (یزید نے) عرض کیا کہ وہ لوگ حوضِ کوثر کی بھی تکذیب کرتے ہیں، اس پر سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیشک میرا ایک حوض ہے جس کی چوڑائی ایلہ سے کعبہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے،“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صنعاء تک (فاصلہ) ہے، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس میں موجود برتنوں کی تعداد آسمان کے ستاروں کے برابر ہے، جنت کے دو پرنالے اسے سیراب کرتے ہیں، جس نے بھی اس (حوض) کی تکذیب کی اسے اس سے پینا نصیب نہیں ہو گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4099]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق جميعًا: هذا إسناد منكر: مثله مثل الذي قبله تمامًا، وعكرمة هو ابن عمار؛ وللمرفوع من الحديث طرق أخرى وشواهد عن جماعة من الصحابة به … نحوه … لكن دون قوله: (من كذَّب به لم يُصِب به الشُّرْب)، ف»
«انظر الماضي (برقم 1028، 1748، 2761، 3115، 3197، 3587، 3951)، والآتى (برقم 7443، 7478، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4085»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق جميعًا: هذا إسناد منكر: مثله مثل الذي قبله تمامًا، وعكرمة هو ابن عمار؛ وللمرفوع من الحديث طرق أخرى وشواهد عن جماعة من الصحابة به … نحوه … لكن دون قوله: (من كذَّب به لم يُصِب به الشُّرْب)، ف»
«انظر الماضي (برقم 1028، 1748، 2761، 3115، 3197، 3587، 3951)، والآتى (برقم 7443، 7478، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4085»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6458
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجْ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْوَازِعِ جَابِرَ بْنَ عَمْرٍو ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَرْزَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا بَيْنَ نَاحِيَتَيْ حَوْضِي كَمَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِِلَى صَنْعَاءَ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، عَرْضُهُ كَطُولِهِ، فِيهَا مِيزَابَانِ يَنْثَعِبَانِ مِنَ الْجَنَّةِ مِنْ وَرِقٍ وَذَهَبٍ، أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، فِيهِ أَبَارِيقُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ" .
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے حوض کے دو کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا ایلہ سے لے کر صنعاء تک کا فاصلہ ہے، جو ایک ماہ کی مسافت جتنا ہے۔ اس حوض کی چوڑائی اس حوض کی لمبائی جتنی ہے، اس میں دو پرنالے ہیں جو جنت سے آتے ہیں، چاندی اور سونے کے بنے ہوئے ہیں، (اس کا مشروب یا پانی) دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے۔ اس حوض کے پاس آسمان کے ستاروں جتنے کوزے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6458]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6458، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 255، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20118، والبزار فى (مسنده) برقم: 3849، 3849 م، 4496» «رقم طبعة با وزير 6424»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الظلال» (722). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن