🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4110 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4110
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16782
المعجم الکبیر للطبرانی: 11422
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4110
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ بُقْعَةٍ يُذْكَرُ اللهُ عَلَيْهَا بِصَلَاةٍ أَوْ بِذِكْرٍ إِلَّا اسْتَبْشَرَتْ بِذَلِكَ إِلَى مُنْتَهَاهَا مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ، وَفَخَرَتْ عَلَى مَا حَوْلَهَا مِنَ الْبِقَاعِ، وَمَا مِنْ عَبْدٍ يَقُومُ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ إِلَّا تَزَخْرَفَتْ لَهُ الْأَرْضُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین کا کوئی بھی ایسا قطعہ نہیں ہے جس پر نماز یا ذکرِ الٰہی کے ذریعے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو یاد کیا جائے مگر یہ کہ وہ زمین کا ٹکڑا ساتوں زمینوں کی گہرائی تک اس ذکر کی وجہ سے خوشی و مسرت محسوس کرتا ہے، اور اپنے ارد گرد کے دیگر مقامات پر فخر کرتا ہے، اور جو بھی بندہ زمین کے کسی چٹیل میدان میں نماز کی غرض سے کھڑا ہوتا ہے تو زمین اس کے لیے خود کو مزین و آراستہ کر لیتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4110]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه أبو الشيخ في "العظمة" (5/ 1713)، وابن المبارك في "الزهد" (رقم 339)، وغسان بن عليّ السيال فيما سمعه من الحافظ الخليلى كما في "تاريخ قزوين" (2/ 2)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4096»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16782
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ بُقْعَةٍ يُذْكَرُ اللَّهُ فِيهَا بِصَلَاةٍ إِلَّا فَخَرَتْ عَلَى مَا حَوْلَهَا مِنَ الْبِقَاعِ، وَاسْتَبْشَرَتْ لِذِكْرِ اللَّهِ إِلَى مُنْتَهَاهَا إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین کے جس بھی حصے میں نماز کی شکل میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ حصہ اپنے اردگرد کے حصوں پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور وہاں سے لے کر ساتویں زمین تک، اللہ تعالیٰ کے ذکر کے حوالے سے خوشخبری حاصل کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بکر بالسی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16782]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11470)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11470»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11422
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ بُقْعَةٍ يُذْكَرُ اللهُ فِيهَا بِصَلَاةٍ إِلَّا فَخَرَتْ عَلَى مَا حَوْلَهَا مِنَ الْبِقَاعِ، وَاسْتَبْشَرَتْ بِذِكْرِ اللهِ مُنْتَهَاهَا إِلَى سَبْعِ أَرَاضِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس جگہ بھی نماز کے ذریعے اللہ کا ذکر کیا جائے وہ اپنے اردگرد کی جگہوں پر فخر کرتی ہے اور اللہ کے ذکر پر خوش ہوتی ہے، اس کی یہ خوشی ساتوں زمینوں تک پہنچتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11422]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 193، حدیث 11470»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں