🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4187 (کل: 82 مقامات، 23 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4187، 2273، 7286، 7288، 7492
صحیح بخاری: 11، 6484
صحیح مسلم: 162، 163، 172
سنن ابوداود: 2481
سنن نسائی: 4998، 4999
الادب المفرد: 121
سنن دارمی: 2747، 2751
صحیح الادب المفرد: 89
مشکوۃ المصابیح: 6، 33، 4962، 4994
مسند احمد: 3672، 6515، 6889، 6912، 6925، 6953، 6982، 6983، 7017، 7086، 8855، 8931، 23958، 23967
مسند الحمیدی: 606
مسند الشهاب: 166، 167، 179، 181
اللؤلؤ والمرجان: 25
مصنف ابن ابی شیبہ: 28194
الفتح الربانی: 91، 98، 152، 153، 9862
صحیح ابن حبان: 180، 196، 197، 230، 399
الجامع الكامل: 104، 5273، 14109، 14110، 14111، 14113، 14114، 14176، 14178
السنن الكبرى للبيهقي: 20755، 20756
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 164، 187
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6710، 6711، 7102، 7675
المعجم الکبیر للطبرانی: 10507، 13623، 13743، 16449
المعجم الاوسط: 232، 3170، 3188، 6573، 7733
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2718، 5123، 5204، 7166
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، ولا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ" قِيلَ: مَا الْبَوَائِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَأَيَّمَا رَجُلٌ أَصَابَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ يُقْبَلْ، وَمَا بَقِيَ فَزَادُهُ إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ، عَنْ فَرَسٍ التِّيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اُس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو، اور اُس کی زبان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتی، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، عرض کی گئی: اُس کی زیادتیوں سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا:) جو شخص حرام طور پر مال حاصل کرے اور پھر اُس میں سے خرچ کرے، تو اُس کے لیے اُس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ (اس مال کو) صدقہ کرے گا، تو وہ قبول نہیں ہو گا، اور جو مال بچ جائے گا، وہ جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بیشک خبیث کسی خبیث کو ختم نہیں کرتا، بلکہ پاکیزہ چیز (خبیث چیز) کو ختم کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے حصین بن مذعور نے فرس تیمی سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10553، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10553»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6710
«المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده والمؤمن من أمنه الناس على دمائهم وأموالهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مومن وہ ہے جس پر لوگ اپنے خون اور اپنے مال کے بارے میں اعتماد کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6710]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن ك حب] عن أبي هريرة [طب] عن واثلة. المشكاة 33.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6711
«المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6711]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د ن] عن ابن عمرو. الروض النضير: 591 الطيالسي؛ حم، الدارمي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7102
«والله لا يؤمن والله لا يؤمن والله لا يؤمن الذي لا يأمن جاره بوائقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، جس کا پڑوسی اس کی ایذاؤں سے محفوظ نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7102]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن أبي شريح. حم 4/31 و6/385، خ 4/118. حم 2/288و336، ك 1/10و4/165 - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7675
«لا يدخل الجنة من لا يأمن جاره بوائقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7675]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 33، الصحيحة 549: حب، ك - أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10507
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مَذْعُورٍ ، عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، وَلَا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ "، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْبَوَائِقُ؟ قَالَ: " غَشْمُهُ وَظُلْمُهُ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ أَصَابَ مَالًا مِنْ غَيْرِ حِلِّهِ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ، لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ، وَمَا بَقِيَ فَرَادُهُ إِلَى النَّارِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والذي في مصادر تخريج الحديث: (فزاده) واللفظة غير منقوطة في النسخ الخطية. فالله أعلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس میں ایمان نہیں، اور جس میں عہد کی پاسداری نہیں اس میں دین نہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! کسی بندے کا دین اس وقت تک درست نہیں ہوتا جب تک اس کی زبان درست نہ ہو، اور اس کی زبان اس وقت تک درست نہیں ہوتی جب تک اس کا دل درست نہ ہو، اور جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! شرارتیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا ظلم اور زیادتی۔ اور جس شخص نے حرام طریقے سے مال حاصل کیا اور اس میں سے خرچ کیا تو اس میں اس کے لیے برکت نہیں دی جائے گی، اور اگر اس نے صدقہ کیا تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا، اور جو کچھ بچ گیا وہ اس کے لیے جہنم کا زادِ راہ بن جائے گا۔ بے شک برائی، برائی کا کفارہ نہیں بنتی، لیکن پاکیزگی برائی کا کفارہ بن جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10507]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 227، حدیث 10553»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 95، 96، 3692، 7394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3746، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 294، والبزار فى «مسنده» برقم: 1976، 2026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30344، 35687، 35720، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8990، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7728»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13623
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْمُسْلِمُ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، قَالُوا: فَمَنِ الْمُؤْمِنُ؟ قَالَ: مَنْ أَمِنَهُ الْمُؤْمِنُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ، قَالُوا: فَمَنِ الْمُهَاجِرُ؟ قَالَ: مَنْ هَجَرَ السُّوءَ فَاجْتَنَبَهُ.
قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : أَهْلُ مِصْرَ يَقُولُونَ: مُوسَى بْنُ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ، وَسَائِرُ النَّاسِ يَقُولُونَ: مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ، وَقَدْ حَرَّجَ عَلَى مَنْ سَمَّاهُ عُلَيًّ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو مسلمان کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: مومن کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے مومن اپنی جانوں اور مالوں پر مامون ہوں۔“ صحابہ نے عرض کیا: مہاجر کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو برائی کو چھوڑ کر اس سے دور رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل مصر کہتے ہیں: موسیٰ بن علی بن رباح، جبکہ باقی لوگ کہتے ہیں: موسیٰ بن عُلَیّ، اور جو انہیں عُلَیّ کہے اس پر انہوں نے سختی کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13623]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 18، حدیث 26»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 7044، 7138، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 336، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14611، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 232، 3188»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13743
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ: ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کون سا مسلمان بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13743]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 59، حدیث 146»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 40، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 400، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6868، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14731، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3170»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16449
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَتْنِي كَرَامَةُ بِنْتُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيَّةُ قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَاصِمٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ يَقُولُ: هَذَا الْيَوْمُ حَرَامٌ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: فَإِنَّ حُرْمَتَكُمْ بَيْنَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، أُنْبِئُكُمْ مَنِ الْمُسْلِمُ؟ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، أُنْبِئُكُمْ مَنِ الْمُؤْمِنُ؟ مَنْ أَمِنَهُ الْمُسْلِمُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ، وَأُنْبِئُكُمْ مَنِ الْمُهَاجِرُ؟ الْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ مِمَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ، وَالْمُؤْمِنُ عَلَى الْمُؤْمِنِ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ، لَحْمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَأْكُلَهُ بِالْغَيْبِ وَيَغْتَابَهُ، وَعِرْضُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَخْرِقَهُ، وَوَجْهُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَلْطِمَهُ، وَأَذَاهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يُؤْذِيَهُ، وَعَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعًا يُتَعْتِعُهُ.
سیدنا کعب بن عاصم اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر ایامِ تشریق کے درمیانی دن خطبہ دیتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”کیا یہ دن حرمت والا نہیں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تمہاری آپس میں حرمت ایسی ہی ہے جیسے تمہارے اس دن کی حرمت۔ کیا میں تمہیں بتاؤں مسلمان کون ہے؟ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ کیا میں تمہیں بتاؤں مومن کون ہے؟ مومن وہ ہے جس پر مسلمان اپنی جانوں اور مالوں کے بارے میں بھروسا کریں۔ اور کیا میں تمہیں بتاؤں مہاجر کون ہے؟ مہاجر وہ ہے جو ان برائیوں کو چھوڑ دے جنہیں اللہ نے اس پر حرام کیا ہے۔ اور ایک مومن دوسرے مومن پر ویسے ہی حرام ہے جیسے یہ دن حرمت والا ہے: اس کا گوشت اس پر حرام ہے کہ اس کی غیبت کر کے کھایا جائے، اس کی عزت اس پر حرام ہے کہ اسے داغدار کیا جائے، اس کا چہرہ اس پر حرام ہے کہ اسے تھپڑ مارا جائے، اسے تکلیف دینا اس پر حرام ہے، اور اسے اس طرح دھکیلنا حرام ہے کہ وہ لڑکھڑا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16449]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 175، حدیث 400»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2537»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2273
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ ”مسلمانوں میں سب سے افضل کون ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جس کی زبان اور ہاتھ (کی اذیت) سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2273]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 11، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4999، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 197، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2269»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں