🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4542 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4542
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4681
المعجم الکبیر للطبرانی: 11647
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4542
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَتْرُكْ دِينَارًا، وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا شَاةً، وَلَا بَعِيرًا، وَلَمْ يُوصِ بِشَيْءٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے (وراثت کے طور پر) نہ تو کوئی دینار چھوڑا اور نہ ہی کوئی درہم، نہ کوئی بکری چھوڑی اور نہ ہی کوئی اونٹ، اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کسی مال و متاع کی) وصیت فرمائی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4542]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1635، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3621، 3622، 3623، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2863، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24532، 24992، 25011، وأخرجه فتح الباري برقم: 2588، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1747، 3888، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6998، وأخرجه شرح السنة برقم: 1457، 3837، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4525»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4681
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ، وَفِي يَدِهِ قِطْعَةٌ مِنَ الذَّهَبِ فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ:" مَا كَانَ مُحَمَّدٌ قَائِلًا لِرَبِّهِ لَوْ مَاتَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ؟". فَقَسَّمَهَا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ وَقَالَ:" مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ مِثْلَ هَذَا الْجَبَلِ". - وَأَشَارَ إِلَى أُحُدٍ -" ذَهَبًا، وَفِضَّةً فَيُنْفِقُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَيَتْرُكُ مِنْهَا دِينَارًا".
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُبِضَ وَلَمْ يَدَعْ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً، وَلَقَدْ تَرَكَ دِرْعَهُ مَرْهُونَةً عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ كَانَ يَأْكُلُ مِنْهَا وَيُطْعِمُ عِيَالَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے آپ کے ہاتھ میں سونے کا ایک ٹکڑا تھا آپ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا محمد اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کیا عرض کرے گا: اگر وہ ایسی حالت میں مر گیا کہ اس کے پاس یہ ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں سے اٹھنے سے پہلے اسے تقسیم کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اصحاب“ کے پاس (مطبوعہ متن میں اسی طرح مذکور ہے لیکن شاید یہاں لفظ ”اصحاب“ زائد ہے، اصل عبارت یوں ہونی چاہیے: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس“) اس پہاڑ جتنا سونا یا چاندی ہو، آپ نے اُحد پہاڑ کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی: اور پھر وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دے اور اس میں سے ایک دینار چھوڑ دے (یعنی ایک دینار چھوڑنا بھی پسند نہیں ہے)۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ نے کوئی دینار کوئی درہم کوئی غلام یا کوئی کنیز (ترکہ میں) نہیں چھوڑا آپ نے اپنی زرہ ترکہ میں چھوڑی تھی وہ جو کے تیس صاع کے عوض میں ایک یہودی شخص کے پاس رہن رکھی ہوئی تھی آپ ان جو کو خود کھاتے تھے، اور اپنے اہل خانہ کو کھلایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4681]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11697»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11647
حَدَّثَنَا جَبْرُونُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ وَفِي يَدِهِ قِطْعَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : مَا كَانَ مُحَمَّدٌ قَائِلًا لِرَبِّهِ: لَوْ مَاتَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ؟ " فَقَسَمَهَا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ، ثُمَّ قَالَ: " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ مِثْلَ هَذَا الْجَبَلِ " وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى أُحُدٍ " ذَهَبًا وَفِضَّةً، فَيُنْفِقُهَا فِي سَبِيلِ اللهِ وَيَتْرُكَ مِنْهَا دِينَارًا ". فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُبِضَ، وَلَمْ يَدَعْ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً، وَلَقَدْ تَرَكَ دِرْعَهُ مَرْهُونَةً عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ كَانَ يَأْكُلُ مِنْهُ وَيُطْعِمُ مِنْهُ عِيَالَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے، آپ کے ہاتھ میں سونے کا ایک ٹکڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”محمد اپنے رب سے کیا کہتا اگر وہ مر جاتا اور یہ اس کے پاس ہوتا؟“ چنانچہ اٹھنے سے پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تقسیم کر دیا، پھر فرمایا: ”مجھے یہ پسند نہیں کہ محمد کے صحابہ کے پاس اس پہاڑ کے برابر“ - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے احد کی طرف اشارہ کیا - ”سونا چاندی ہو، وہ اسے اللہ کے راستے میں خرچ کریں اور اس میں سے ایک دینار بھی باقی چھوڑیں۔“
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس دن وصال فرمایا، آپ نے نہ کوئی دینار چھوڑا، نہ درہم، نہ کوئی غلام، نہ کوئی باندی، اور آپ نے اپنی زرہ ایک یہودی شخص کے پاس تیس صاع جَو کے عوض گروی رکھی ہوئی چھوڑی تھی، جس میں سے آپ خود بھی کھاتے تھے اور اپنے اہل و عیال کو بھی کھلاتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 268، حدیث 11697»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں