🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5029 (کل: 53 مقامات، 12 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5029، 2921، 3069، 3159، 3231، 4031، 4261، 4262، 4263
صحیح بخاری: 1002، 3064، 3170، 4088، 4089، 4090، 4091، 4094، 4096
صحیح مسلم: 1547، 1552
سنن نسائی: 1071، 1078
مشکوۃ المصابیح: 1289
مسند احمد: 12152، 12655، 12849، 13027، 13120، 13265، 13274، 13683، 13724، 13725، 13951، 13952، 14004
اللؤلؤ والمرجان: 394
مصنف ابن ابی شیبہ: 7163
الفتح الربانی: 1756، 1758
صحیح ابن حبان: 1973، 1982
الجامع الكامل: 2836، 2842، 7995، 8881، 8882، 8886، 10963
السنن الكبرى للبيهقي: 3094، 3095، 3125، 3322
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10963
10963- عن أنس قال: قنت النبي صلى الله عليه وسلم بعد الركوع شهرا يدعو على رعل وذكوان ويقول: عصية عصت الله ورسوله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4094)، ومسلم في المساجد (677: 299) كلاهما من طريق سليمان التيمي، عن أبي مجلز، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3094
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،" أَنَّ رِعْلًا، وَذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ، وَبَنِي لَحْيَانَ اسْتَمَدُّوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَدُوًّا فَأَمَدَّهُمْ بِسَبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ كُنَّا نُسَمِّيهِمُ الْقُرَّاءُ فِي زَمَانِهِمْ كَانُوا يَحْتَطِبُونَ بِالنَّهَارِ وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قَتَلُوهُمْ وَغَدَرُوا بِهِمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ عَلَى ⦗٢٨٤⦘ رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَبَنِي لَحْيَانَ قَالَ أَنَسٌ فَقَرَأْنَا بِهِمْ قُرْآنًا، ثُمَّ إِنَّ ذَلِكَ رُفِعَ (بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنَّا قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ النَّرْسِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان کے لوگوں نے دشمن کے خلاف مدد کی درخواست کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر صحابہ کو ان کی مدد کے لیے روانہ کیا، ان کو ہم اپنے زمانے کے قراء کہا کرتے تھے، وہ دن کو لکڑیاں اکٹھی کرتے تھے اور رات کو قیام کرتے تھے حتیٰ کہ جب یہ بئرِ معونہ کے مقام پر پہنچے تو ان مذکورہ قبائل نے انہیں شہید کر دیا اور ان کے ساتھ دھوکا کیا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر ہوئی تو آپ ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں قبائلِ عرب کے کچھ قبیلوں رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان پر بددعا کرتے رہے۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم ان کے بارے میں قرآن پڑھتے رہے، پھر یہ حکم اٹھا لیا گیا: ”ہماری قوم کے افراد کو پیغام پہنچا دو کہ ہم اپنے رب کے پاس پہنچ گئے، وہ ہم سے راضی ہو گیا اور اس نے ہمیں راضی کر دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3094]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 3862»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3095
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ إِمْلَاءً أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ عَلَى شَيْءٍ قَطُّ، مَا وَجَدَ عَلَى أَصْحَابِ بِئْرِ مَعُونَةَ وَأَصْحَابِ سَرِيَّةِ الْمُنْذِرِ بْنِ عَمْرٍو، فَمَكَثَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى الَّذِينَ أَصَابُوهُمْ فِي قُنُوتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَلَحْيَانَ"، وَرَوَاهُ قَتَادَةُ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، وَأَبُو مِجْلَزٍ لَاحَقُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، وَمُوسَى بْنُ أَنَسٍ وَعَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلُ كُلُّهُمْ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَالُوا فِي الْحَدِيثِ: شَهْرًا وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسٍ كَذَلِكَ ثَلَاثِينَ صَبَاحًا، وَرَوَاهُ هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ إِسْحَاقَ، فَقَالَ: أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، وَالصَّحِيحُ ثَلَاثِينَ وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ أَيْضًا عَنْ هَمَّامٍ وَرُوِيَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ فِي قِصَّةِ الْعُرَنِيِّينَ قَالَ: فَأَرْسَلَ فِي آثَارِهِمْ بَعْدَ أَنْ دَعَا عَلَيْهِمْ فِي صَلَاتِهِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً وَتِلْكَ الْقِصَّةُ غَيْرُ هَذِهِ، وَالْمَحْفُوظُ عَنْ حُمَيْدٍ فِي قِصَّةِ الْقُرَّاءِ مَا.
(ا) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا غمگین اور پریشان کبھی نہیں دیکھا جتنا بئر معونہ والوں اور سریہ منذر بن عمرو کی وجہ سے ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ تک فجر کی نماز میں ان لوگوں پر بددعا کرتے رہے جنہوں نے ان صحابہ کو شہید کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان پر بددعا کرتے تھے۔
(ب) قتادہ رحمہ اللہ، عبدالعزیز بن صہیب رحمہ اللہ، ابو مجلز لاحق بن حمید رحمہ اللہ، انس بن سیرین رحمہ اللہ، موسیٰ بن انس رحمہ اللہ اور عاصم بن سلیمان احول رحمہ اللہ سب حضرات سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے «شَهْرًا» ”ایک مہینہ“ کے الفاظ روایت کرتے ہیں، یعنی ایک مہینہ تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی۔
(ج) مالک بن انس رحمہ اللہ نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح تیس دن روایت کیا ہے اور ہمام رحمہ اللہ، اسحاق رحمہ اللہ کے واسطے سے چالیس دن روایت کرتے ہیں۔
(د) 30 دن والی روایت صحیح ہے۔
(ہ) حمید طویل رحمہ اللہ سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے عرنیین کا قصہ منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں ان پر پچیس مرتبہ بددعا کی۔ اس کے بعد ان کے پیچھے دستہ روانہ کیا، یہ دونوں الگ الگ قصے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3095]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد 3/ 194»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3125
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ، أنبأ مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَا: ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ، فَقَالَ: قَدْ كَانَ الْقُنُوتُ، قُلْتُ: قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَهُ؟ قَالَ: قَبْلَهُ، قُلْتُ: إِنَّ فُلَانًا أَخْبَرَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ قَالَ: كَذَبَ إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الرُّكُوعِ شَهْرًا، إِنَّهُ كَانَ بَعَثَ قَوْمًا يُقَالُ لَهُمُ الْقُرَّاءُ، زُهَاءُ سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَى قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَتَلَهُمْ قَوْمٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ دُونَ أُولَئِكَ، وَكَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ أَنَّ الْقُنُوتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ إِنَّمَا كَانَ شَهْرًا حِينَ كَانَ يَدْعُو عَلَى الَّذِينَ قَتَلُوا الْقُرَّاءَ، وَأَوْهَمَ أَنَّ الْقُنُوتَ قَبْلَ ذَلِكَ وَبَعْدَهُ إِنَّمَا هُوَ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَرَوَى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ فِي قِصَّةِ الْقُرَّاءِ، قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا عَلَيْهِمْ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَذَلِكَ بَدْءُ الْقُنُوتِ، وَمَا كُنَّا نَقْنُتُ، ثُمَّ رَوَى عَبْدُ الْعَزِيزِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ أَنَسًا عَنِ الْقُنُوتِ أَبْعَدَ الرُّكُوعِ أَوْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَاءَةِ؟ قَالَ: لَا، بَلْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَاءَةِ وَقَدْ رُوِّينَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي غَيْرِ قِصَّةِ الْقُرَّاءِ أَنَّ قُنُوتَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ كَانَ بَعْدَ الرُّكُوعِ وَكَذَلِكَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
عاصم احول بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قنوت پڑھتے تھے۔ میں نے کہا: رکوع سے پہلے یا بعد میں؟ انہوں نے فرمایا: ”رکوع سے پہلے۔“ میں نے کہا: فلاں صاحب آپ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: رکوع کے بعد ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”وہ صاحب غلط کہتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک قنوت پڑھی تھی وہ بھی رکوع کے بعد۔ ہوا یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ میں سے ستر قاریوں کو مشرکین کی ایک قوم (بنی عامر) کی طرف (ان کو تعلیم دینے کے لیے) بھیجا تھا لیکن انہیں ان لوگوں کے علاوہ مشرکوں کی ایک قوم نے شہید کر دیا۔ ان کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان عہد تھا لیکن انہوں نے عہد شکنی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ تک ان کے خلاف بددعا کرتے رہے۔
(ب) اسی طرح اس روایت میں عاصم احول سے مروی ہے کہ رکوع کے بعد قنوت صرف ایک مہینہ تک تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان قراء کے قاتلوں پر بددعا کرتے تھے۔ اور اس سے یہ وہم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے اور بعد کی قنوت رکوع سے پہلے ہی تھی۔
(ج) عبدالعزیز بن صہیب نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قراء کے قصے کے بارے میں روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک صبح کی نماز میں ان پر بددعا کی۔
اور یہ قنوت کی ابتدا تھی۔ ہم اس سے پہلے قنوت نہیں پڑھتے تھے۔
(د) پھر عبدالعزیز نے روایت کیا کہ ایک شخص نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا وہ رکوع کے بعد ہے یا قرأت سے فارغ ہونے کے وقت؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ قرأت سے فراغت کے وقت ہے۔“
(ہ) اور ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے قراء کے قصے کے علاوہ روایت پہنچی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قنوت رکوع کے بعد تھی۔ اسی طرح سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 957»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3322
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سُلَيْمَانُ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِي الْفَجْرِ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَقَالَ" عُصَيَّةُ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ" أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں ایک ماہ تک قنوت فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل اور ذکوان (قبیلوں) کے خلاف بددعا کرتے تھے اور فرمایا: ”عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3322]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 307»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2921
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عُصَيَّةَ، وَذَكْوَانَ، وَبَنِي لِحْيَانَ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَمَدُّوهُ وَقَدْ أَسْلَمُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ، فَأَمَدَّهُمْ بِسَبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ كَانُوا يُسَمَّوْنَ الْقُرَّاءَ، كَانُوا يَحْتَطِبُونَ بِالنَّهَارِ وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قَتَلُوهُمْ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عصیہ، ذکوان اور بنو لحیان کے لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور (یہ جتایا کہ) وہ اسلام قبول کر چکے ہیں، پھر انہوں نے اپنے دشمن کے خلاف آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عسکری مدد طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر انصاری صحابہ کے ذریعے ان کی مدد فرمائی جنہیں ’قراء‘ (قرآن کے قاری) کہا جاتا تھا، یہ نفوسِ قدسیہ دن کے وقت لکڑیاں جمع کرتے اور راتیں اللہ کی عبادت و نماز میں گزارتے تھے، یہاں تک کہ جب وہ بئرِ معونہ کے مقام پر پہنچے تو ان قبائل نے ان کے ساتھ غداری کی اور انہیں شہید کر دیا، اسی غم میں «فَقَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ» ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک مسلسل (نمازوں میں) دعائے قنوت فرمائی اور ان قاتلوں کے خلاف بددعا کرتے رہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 957، 958، 2999، 3860، 3862، 3864، 3868، 3869، 3870، 6031، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 677، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1070، 1077، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1243، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13271، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1596، وأخرجه فتح الباري برقم: 956، 961، 3860، 3864، 3870، 6031، 7092، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4029، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3606، 3607، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3805، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2914»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3069
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَنَتَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک رکوع کے بعد قنوت فرمائی، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے بعض قبائل کے خلاف بددعا فرماتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3069]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3028)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 957، 958، 2647، 2659، 2899، 2999، 3860، 3861، 3862، 3864، 3868، 3869، 3870، 6031، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 677، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1077، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1445، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12294، 12438، 12707، 13539، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1596، 1599، وأخرجه فتح الباري برقم: 956، 961، 2659، 3860، 3864، 3870، 6031، 7092، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4029، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 760، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7149، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3925، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3057»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3159
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رِعْلٌ، وَذَكْوَانُ، وَعُصَيَّةُ، وَبَنُو لِحْيَانَ، فَزَعَمُوا أَنَّهُمْ قَدْ أَسْلَمُوا، فَاسْتَمَدُّوهُ عَلَى قَوْمِهِمْ، فَأَمَدَّهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ أَنَسٌ : كُنَّا نُسَمِّيهِمْ فِي زَمَانِهِمُ الْقُرَّاءَ، كَانُوا يُجَاهِدُونَ بِالنَّهَارِ، وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ، فَانْطَلَقُوا بِهِمْ حَتَّى إِذَا أَتَوْا بِئْرَ مَعُونَةَ، غَدَرُوا بِهِمْ، فَقَتَلُوهُمْ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَدْعُو عَلَى هَذِهِ الْأَحْيَاءِ: رِعْلٍ، وَذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ، وَبَنِي لِحْيَانَ.
قَالَ قَتَادَةُ : وَحَدَّثَنَا أَنَسٌ أَنَّهُمْ قَرَءُوا بِهِ قُرْآنًا: بَلِّغُوا عَنَّا قَوْمَنَا أَنَّا لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رِعل، ذکوان، عُصیہ اور بنو لِحیان کے قبائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ ظاہر کیا کہ وہ اسلام لا چکے ہیں، چنانچہ انہوں نے اپنی قوم کے خلاف آپ سے امداد طلب کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر انصاری صحابہ کے ذریعے ان کی مدد فرمائی“؛ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ”ہم اس دور میں ان صحابہ کو ’القراء‘ (قاریوں کی جماعت) کہا کرتے تھے، وہ دن کو محنت و مشقت یا جہاد میں مصروف رہتے اور رات کو نمازیں پڑھتے تھے، پھر وہ لوگ ان صحابہ کو اپنے ہمراہ لے گئے یہاں تک کہ جب وہ ’بئرِ معونہ‘ کے مقام پر پہنچے تو انہوں نے ان کے ساتھ غداری کی اور انہیں شہید کر دیا، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک نمازِ فجر میں ان قبائل یعنی رِعل، ذکوان، عُصیہ اور بنو لِحیان کے خلاف بددعا فرمائی“۔ قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی کہ ”صحابہ کرام ان شہداء کے بارے میں یہ قرآنی کلام تلاوت کیا کرتے تھے: ﴿بَلِّغُوا عَنَّا قَوْمَنَا أَنَّا لَقِينَا رَبَّنَا، فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا﴾ ”ہماری جانب سے ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم اپنے رب سے جا ملے ہیں، پس وہ ہم سے راضی ہو گیا اور اس نے ہمیں بھی خوش کر دیا““۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3159]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2921)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 956، 957، 958، 2999، 3860، 3862، 3864، 3868، 3869، 3870، 6031، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 677، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1070، 1071، 1077، 1079، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1444، 1445، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1183، 1184، 1243، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11653، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1596، 1599، وأخرجه فتح الباري برقم: 956، 961، 3860، 3864، 3870، 6031، 7092، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4029، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3606، 3607، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3805، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7105، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3148»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3231
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنَ الْعَرَبِ، ثُمَّ تَرَكَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک رکوع کے بعد قنوت فرمائی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے بعض قبائل کے خلاف بددعا فرماتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ترک فرما دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3231]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3028)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 957، 958، 2647، 2659، 2899، 2999، 3860، 3861، 3862، 3864، 3868، 3869، 3870، 6031، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 677، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1077، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1445، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12294، 12438، 12707، 13539، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1596، 1599، وأخرجه فتح الباري برقم: 956، 961، 2659، 3860، 3864، 3870، 6031، 7092، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4029، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 760، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7149، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3925، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3219»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4031
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ؟ فَقَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ، كَانَ بَعَثَ يَوْمًا سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَى قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، قَالَ: وَقَوْمٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ كَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدٌ، فَقَتَلَهُمُ الْمُشْرِكُونَ الَّذِينَ كَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدٌ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ.
عاصم الاحول رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں قنوت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک رکوع کے بعد قنوت فرمائی تھی“، دراصل آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ستر قاریوں کو مشرکین کی ایک قوم کی طرف روانہ فرمایا تھا، اور وہ مشرکین کی ایسی قوم تھی جن کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان (صلح کا) معاہدہ تھا، لیکن ان مشرکین نے جن کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معاہدہ تھا، ان صحابہ کو شہید کر دیا، ”چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک قنوت فرمائی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے خلاف بددعا فرماتے رہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4031]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 4026)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 957، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 677، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1070، 1071، 1077، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1444، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1183، 1184، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11740، 11742، 12244، 12294، 12438، 12500، 12578، 12615، 12746، 12783، 12843، 12853، 12861، 12867، 13019، 13050، 13189، 13229، 13271، 13313، 13341، 13539، 13592، 13660، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1596، 1599، وأخرجه فتح الباري برقم: 956، 961، 2659، 3864، 3870، 7092، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4029، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3607، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3805، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10127، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1453، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4018»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں