الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5071 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5071
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 339
حدیث نمبر: 5071
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ: مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤْخَذْ بِمَا عَمِلَ بِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَإِنْ أَسَاءَ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِالْأَوَّلِ وَالْآخِرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا زمانہ جاہلیت میں کیے گئے ہمارے اعمال پر بھی ہماری پکڑ ہوگی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اسلام لانے کے بعد نیک رویہ اختیار کیا، اس سے ان کاموں کا مواخذہ نہیں کیا جائے گا جو اس نے جاہلیت میں کیے تھے، اور جس نے اسلام میں (آنے کے بعد بھی) برائی کی، اس سے پہلے اور پچھلے (دونوں ادوار کے اعمال) پر گرفت کی جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5071]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: عبد الغفار لم أجد فيه لا جرحا ولا تعديلا وباقي رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6523، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 120، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4242، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3585، 3876، 4075، 4092، 4394، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1، وأخرجه مسند البزار برقم: 1664، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19686، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 396، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5049»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6523، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 120، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4242، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3585، 3876، 4075، 4092، 4394، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1، وأخرجه مسند البزار برقم: 1664، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19686، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 396، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5049»
الحكم على الحديث:
عبد الغفار لم أجد فيه لا جرحا ولا تعديلا وباقي رجاله ثقات
حدیث نمبر: 339
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ:" مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَمَنْ أَسَاءَ مِنْكُمْ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَالْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے زمانہ جاہلیت میں جو عمل کیے تھے کیا اُن کے حوالے سے ہمارا مواخذہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد اچھے کام کرے، اُس کے اُن کاموں کا مواخذہ نہیں ہو گا، جو اُس نے زمانہ جاہلیت میں کیے تھے، اور تم میں سے جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد بھی برے کام کرے گا، تو اُس نے زمانہ جاہلیت میں، اور زمانہ اسلام میں، جو برے کام کیے ہوں گے، اُن (سب) کے حوالے سے اس شخص کا مواخذہ ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسید بن زید ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 339]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسید بن زید ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 73، أخرجه مسند البزار برقم: 1664»
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع