🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5116 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5116
صحیح بخاری: Q1381
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5116
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ كَانُوا لَهُ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ، قَالَ أَبُو ذَرٍّ : قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: وَاثْنَيْنِ، قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَبُو الْمُنْذِرِ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ: قَدَّمْتُ وَاحِدًا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: وَوَاحِدًا، قَالَ: وَلَكِنَّ ذَاكَ فِي أَوَّلِ صَدْمَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے تین ایسے بچے (اللہ کے حضور) آگے بھیجے جو ابھی بلوغت کی عمر کو نہ پہنچے ہوں، تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ایک مضبوط قلعہ ثابت ہوں گے۔“ اس پر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اپنے دو بچے آگے بھیجے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور دو (کے فوت ہونے) پر بھی یہی اجر ہے۔“ پھر سید القراء سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اپنا ایک بچہ آگے بھیجا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور ایک پر بھی (یہی فضیلت ہے)، لیکن یہ اجر صدمے کے ابتدائی مرحلے پر (صبر و رضا اختیار کرنے) سے مشروط ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5116]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق: مضى الكلام عليه (برقم 5085)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1061، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1606، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4066، وأخرجه فتح الباري برقم: 1191، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7864، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5094»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1381
قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ كَانَ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
‏‏‏‏ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ جس کے تین نابالغ بچے مر جائیں تو یہ بچے اس کے لیے دوزخ سے روک (رکاوٹ) بن جائیں گے یا یہ کہا کہ وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: Q1381]