الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5297 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5297
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17130
حدیث نمبر: 5297
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا قَالَ عَبْدٌ قَطُّ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ وَحَزَنٌ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ بَصَرِي، وَجِلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي، إِلَّا أَذْهَبَ اللهُ هَمَّهُ، وَأَبْدَلَهُ مَكَانَ حُزْنِهِ فَرَحًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَعَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ؟ قَالَ: أَجَلْ، يَنْبَغِي لِمَنْ سَمِعَهُنَّ أَنْ يَتَعَلَّمَهُنَّ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی بندے کو کبھی کوئی رنج و غم یا پریشانی لاحق ہو اور وہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدَلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ بَصَرِي، وَجِلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي» ”اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے ہی بندے کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے قبضۂ قدرت میں ہے، مجھ پر تیرا حکم نافذ ہے، میرے حق میں تیرا فیصلہ سراسر عدل ہے، میں تجھ سے تیرے ان تمام ناموں کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں جو تو نے خود اپنے لیے رکھے، یا اپنی کتاب میں نازل فرمائے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھائے، یا جنہیں تو نے اپنے پاس علمِ غیب میں مخفی رکھا ہے، کہ تو قرآنِ کریم کو میرے دل کی بہار، میری بصارت کا نور، میرے غم کا مداوا اور میری پریشانی کے خاتمے کا سبب بنا دے“، تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی دور فرما دیتا ہے اور اس کے غم کی جگہ اسے خوشی عطا فرما دیتا ہے“۔ صحابہ کرام نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہمارے لیے یہ مناسب ہے کہ ہم یہ کلمات سیکھ لیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، جو شخص بھی انہیں سنے اسے چاہیے کہ وہ انہیں ضرور سیکھ لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5297]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4306، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1920، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10352، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 972، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6235/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5275»

حدیث نمبر: 17130
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَصَابَهُ هَمٌّ أَوْ حَزَنٌ فَلْيَدْعُ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي".
قَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَغْبُونَ لَمَنْ غَبَنَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ، قَالَ:" أَجَلْ". قَالَ:" فَقُولُوهُنَّ، وَعَلِّمُوهُنَّ ; فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ وَعَلَّمَهُنَّ الْتِمَاسَ مَا فِيهِنَّ أَذْهَبَ اللَّهُ كَرْبَهُ، وَأَطَالَ فَرَحَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو پریشانی یا غم لاحق ہو، اسے ان کلمات کے ہمراہ دعا کرنی چاہیے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي»
”اے اللہ! بے شک میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری کنیز کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا حکم جاری ہو گا، میرے بارے میں تیری تقدیر کا فیصلہ عدل کے مطابق ہے، میں تجھ سے ہر اس اسم کے وسیلے سے دعا مانگتا ہوں، جو تیرا ہے، جو تو نے خود اپنا نام رکھا، یا جس کو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا، یا جس کے بارے میں تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی علم عطا کیا یا جس کو تو نے غیب میں اپنے پاس رکھا (میں اُس کے وسیلے سے تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں:) کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور اور میرے غم کی جلاء اور میری پریشانی کی رخصتی بنا دے۔“
ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ شخص نقصان والا ہو گا، جسے ان کلمات کے حوالے سے نقصان ہو جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں پڑھو اور ان کی تعلیم دو! کیونکہ جو شخص انہیں پڑھے گا اور ان میں موجود برکات کے حصول کے لیے ان کی تعلیم دے گا، اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی ختم کر دے گا اور اس کی خوشی کو طویل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17130]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف