🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5821 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5821
صحیح بخاری: 2256
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5821
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ حَبَلِ الْحَبَلَةِ، قَالَ: وَكَانَ يَبْتَاعُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ الْجَزُورَ إِلَى أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ، ثُمَّ تُنْتَجُ الَّتِي فِي بَطْنِهَا.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ’حبل الحبلہ‘ (حاملہ جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے بچے) کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ دورِ جاہلیت میں لوگ اسی طرح کی بیع کیا کرتے تھے کہ ایک آدمی ذبح کرنے کے لیے اونٹ خریدتا اور اس کی قیمت کی ادائیگی کو اس وقت تک کے لیے مؤخر کر دیتا جب تک کہ اونٹنی بچہ نہ جن دے، پھر وہ بچہ جو اس کے پیٹ میں ہے (بڑا ہو کر) خود بچہ نہ جن دے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5821]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5653)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2036، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1514، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1229، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4623، 4624، 4625، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3380، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2197، وأخرجه مسند أحمد برقم: 396، 4477، 4568، 4626، 5443، 5486، 5828، 6271، 6401، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1357، وأخرجه فتح الباري برقم: 2036، 2073، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7995، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4947، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5955، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7825، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11459، وأخرجه شرح السنة برقم: 2107، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5795»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2256
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، أَخْبَرَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهِ عَنْهُ، قَالَ:" كَانُوا يَتَبَايَعُونَ الْجَزُورَ إِلَى حَبَلِ الْحَبَلَةِ، فَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ"، فَسَّرَهُ نَافِعٌ، أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ مَا فِي بَطْنِهَا.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہیں جویریہ نے خبر دی، انہیں نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ لوگ اونٹ وغیرہ حمل کے حمل ہونے کی مدت تک کے لیے بیچتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔ نافع نے «حبل الحبلة» کی تفسیر یہ کی ”یہاں تک کہ اونٹنی کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ اسے جن لے۔“ [صحيح البخاري/كتاب السلم/حدیث: 2256]
حضرت حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ دورِ جاہلیت میں لوگ «حَبَلِ الْحَبَلَةِ» کی مدت کے وعدے پر اونٹوں کی خرید و فروخت کرتے تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔ حضرت نافع رحمہ اللہ نے «حَبَلِ الْحَبَلَةِ» کی تفسیر بایں الفاظ کی کہ اونٹنی بچہ جنے جو اس کے پیٹ میں ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب السلم/حدیث: 2256]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں