🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6048 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6048
صحیح بخاری: 7401
بلوغ المرام: 1171
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6048
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، وَلَا بِأُمَّهَاتِكُمْ، وَلَا بِالْأَنْدَادِ، وَلَا تَحْلِفُوا بِاللهِ إِلَّا وَأَنْتُمْ صَادِقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے باپوں کی قسمیں نہ کھاؤ، نہ اپنی ماؤں کی اور نہ ہی (اللہ کے) شریکوں کی، اور اللہ کی قسم نہ اٹھاؤ مگر اسی صورت میں جب تم (اپنی بات میں) سچے ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6048]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5996)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3769، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3248، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4357، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8932، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3989، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6022»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7401
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ورقاء نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے باپ دادوں کی قسم نہ کھایا کرو، اگر کسی کو قسم کھانی ہی ہو تو اللہ کے نام کی قسم کھائے۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7401]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، جو کوئی قسم اٹھانا چاہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائے۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7401]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
عن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أنه أدرك عمر بن الخطاب في ركب وعمر يحلف بأبيه فناداهم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ألا إن الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم فمن كان حالفا فليحلف بالله أو ليصمت» ‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية لأبي داود والنسائي عن أبي هريرة مرفوعا:«‏‏‏‏لا تحلفوا بآبائكم ولا بأمهاتكم ولا بالأنداد ولا تحلفوا إلا بالله ولا تحلفوا بالله إلا وأنتم صادقون» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ایک کارواں میں اپنے باپ کی قسم اٹھاتے سنا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا ” اللہ نے تمہیں تمہارے آباء و اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے۔ پس اب جو قسم کھانا چاہے تو اسے اللہ کے نام کی قسم کھانی چاہیئے ورنہ خاموش رہے۔“ (بخاری و مسلم) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابوداؤد اور نسائی کی ایک مرفوع روایت میں ہے ” اپنے باپ دادوں، اپنی ماؤں اور اللہ کے شریکوں کی قسم نہ کھاؤ۔ اللہ کے سوا کسی کی قسم نہ کھاؤ۔ اللہ کی قسم بھی صرف اس حالت میں کھاؤ کہ جب تم سچے ہو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1171]
«عَنِ» سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «عَنْ رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنَّهُ» کہ آپ نے – «أَدْرَكَ» پا لیا – «عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ» عمر بن خطاب کو – «فِي رَكْبٍ» ایک قافلے میں – «وَعُمَرُ» اور عمر – «يَحْلِفُ» قسم کھا رہے تھے – «بِأَبِيهِ» اپنے باپ کی – «فَنَادَاهُمْ» تو انہیں پکار کر کہا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَلَا» خبردار! – «إِنَّ اللَّهَ» بے شک اللہ – «يَنْهَاكُمْ» تمہیں منع کرتا ہے – «أَنْ تَحْلِفُوا» کہ تم قسم کھاؤ – «بِآبَائِكُمْ» اپنے باپ دادا کی – «فَمَنْ» پس جو – «كَانَ» ہو – «حَالِفًا» قسم کھانے والا – «فَلْيَحْلِفْ» تو وہ قسم کھائے – «بِاللَّهِ» اللہ کی – «أَوْ لِيَصْمُتْ» یا خاموش رہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِأَبِي دَاوُدَ» ابو داود – «وَالنَّسَائِيِّ» اور نسائی کی – «عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ سے – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً ہے: – «لَا تَحْلِفُوا» قسم نہ کھاؤ – «بِآبَائِكُمْ» اپنے باپوں کی – «وَلَا بِأُمَّهَاتِكُمْ» اور نہ اپنی ماؤں کی – «وَلَا بِالْأَنْدَادِ» اور نہ (اللہ کے) شریکوں (بتوں) کی – «وَلَا تَحْلِفُوا» اور قسم نہ کھاؤ – «إِلَّا بِاللَّهِ» مگر اللہ کی – «وَلَا تَحْلِفُوا» اور قسم نہ کھاؤ – «بِاللَّهِ» اللہ کی – «إِلَّا وَأَنْتُمْ» مگر اس حال میں کہ تم – «صَادِقُونَ» سچے ہو۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ایک قافلے میں پایا جبکہ وہ اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں پکار کر فرمایا: ”خبردار! اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے، لہٰذا جسے قسم کھانی ہو وہ اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ابو داود اور نسائی کی ایک روایت میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً ہے: ”اپنے باپوں کی، اپنی ماؤں کی اور (اللہ کے ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کی قسم نہ کھاؤ، اور اللہ کے سوا کسی کی قسم نہ کھاؤ، اور اللہ کی قسم بھی صرف اسی وقت کھاؤ جب تم سچے ہو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب لا تحلفوا بآبائكم، حديث:6108، ومسلم، الأيمان، باب النهي عن الحلف بغير الله تعالي، حديث:1646، وحديث أبي هريرة: أخرجه أبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3249، والنسائي، الأيمان والنذور، حديث:3797، 3798، وسنده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں