الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 61 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17670
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3731
حدیث نمبر: 61
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، وَفَهْدٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، أَوْ قَالَ:
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: الشِّرْكُ أَخْفَى فِيكُمْ مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَهَلِ الشِّرْكُ إِلَّا مَنْ دَعَا مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشِّرْكُ أَخْفَى فِيكُمْ مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ عَنْكَ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حاضر تھا (یا انہوں نے بیان کیا کہ مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کی) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شرک تمہارے درمیان چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا شرک اس کے سوا بھی کچھ ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارا جائے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ ارشاد فرمایا: ”شرک تمہارے درمیان چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جو تم سے اس (شرک) کے صغیر و کبیر ہر پہلو کو دور کر دے؟ تم یہ دعا مانگا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ» یعنی ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے ان (لغزشوں) کی معافی چاہتا ہوں جن کا مجھے علم نہیں ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 61]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17671، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 57»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17671، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 57»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 17670
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ - إِمَّا حَضَرَ حُذَيْفَةُ ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِمَّا أَخْبَرَهُ أَبُو بَكْرٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلَ الشِّرْكُ إِلَّا مَا عُبِدَ مِنْ دُونِ اللَّهِ، أَوْ مَا دُعِيَ مَعَ اللَّهِ؟! - شَكَّ عَبْدُ الْمَلِكِ - قَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا صِدِّيقُ، الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِقَوْلٍ يُذْهِبُ صِغَارَهُ وَكِبَارَهُ - أَوْ صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ -؟". قُلْتُ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَقُولُ كُلَّ يَوْمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا وَأَنَا أَعْلَمُهُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ، وَالشِّرْكُ أَنْ تَقُولَ: أَعْطَانِي اللَّهُ وَفُلَانٌ، وَالنِّدُّ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ: لَوْلَا فُلَانٌ قَتَلَنِي فُلَانٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، وَلَيْثٌ مُدَلِّسٌ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ إِنْ كَانَ هُوَ الَّذِي رَوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَوِ الَّذِي رَوَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، شاید سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، یا شاید سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ پوشیدہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! شرک تو صرف وہ ہوتا ہے کہ جو اللہ کو چھوڑ کر کسی کی عبادت کی جائے (عبدالملک نامی راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ کے ہمراہ کسی اور کو پکارا جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صدیق! تمہاری ماں تمہیں روئے، تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ پوشیدہ ہو گا، کیا میں تمہیں اس کلمے کے بارے میں بتاؤں جو چھوٹے اور بڑے (شرک کو) رخصت کر دے گا (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن اس کا مفہوم یہی ہے) میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزانہ تین مرتبہ یہ پڑھا کرو: ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے ہوئے کسی کو تیرا شریک قرار دوں اور اس چیز کے حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کا مجھے علم نہ ہو۔“ ”شرک“ یہ ہے کہ تم یہ کہو: اللہ تعالیٰ نے اور فلاں نے مجھے دیا۔ ”ند“ یہ ہے: کہ انسان یہ کہے: اگر فلاں نہ ہوتا، تو فلاں نے مجھے قتل کر دینا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے لیث بن ابوسلیم کی ابومحمد کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، لیث نامی راوی مدلس ہے، اور ابومحمد نامی راوی اگر تو وہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، یا اگر وہ ہے جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، تو پھر ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اگر یہ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17670]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (58)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/1، 6304/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3731
«الشرك فيكم أخفى من دبيب النمل وسأدلك على شيء إذا فعلته أذهب عنك صغار الشرك وكباره تقول: اللهم إني أعوذ بك أن أشرك بك وأنا أعلم وأستغفرك لما لا أعلم تقولها ثلاث مرات» ."
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں شرک چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے، اور میں تمہیں ایک ایسی چیز بتاتا ہوں کہ اگر تم اسے کرو تو چھوٹا اور بڑا شرک تم سے دور ہو جائے: تم کہو: اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ شرک کروں، اور جو میں نہیں جانتا اس کے لیے تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔ یہ تین بار کہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3731]

تخریج الحدیث: «صحيح. الحكيم عن أبي بكر. الضعيفة 3755.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 58
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: أَمْ جَعَلُوا لِلهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ أَخْبَرَنِي لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ .
عَنْ أَبِي بَكْرٍ - إِمَّا حَضَرَ ذَلِكَ حُذَيْفَةُ مِنَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَإِمَّا أَخْبَرَهُ أَبُو بَكْرٍ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَهَلِ الشِّرْكُ إِلَّا مَا عُبِدَ مِنْ دُونِ اللهِ - أَوْ: دُعِيَ مَعَ اللهِ، شَكَّ عَبْدُ الْمَلِكِ - قَالَ: ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا صِدِّيقُ ، الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِقَوْلٍ يُذْهِبُ صِغَارَهُ وَكِبَارَهُ - أَوْ: صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ - قَالَ: قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: تَقُولُ كُلَّ يَوْمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ، وَالشِّرْكُ أَنْ يَقُولَ: أَعْطَانِي اللهُ وَفُلَانٌ، وَالنِّدُّ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ: لَوْلَا فُلَانٌ قَتَلَنِي فُلَانٌ.

(ابن جریج رحمہ اللہ نے یہ حدیث اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿أَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ﴾ کے متعلق بیان کی ہے) سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (خواہ وہ خود اس موقع پر موجود تھے یا انہیں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے خبر دی) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر شرک چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا شرک اس کے سوا بھی کچھ ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت کی جائے یا اللہ کے ساتھ کسی اور کو پکارا جائے؟ (اس جملے میں راوی عبدالملک رحمہ اللہ کو شک ہوا ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے صدیق! تمہاری ماں تمہیں گم پائے، تمہارے درمیان شرک چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ مخفی ہے۔ کیا میں تمہیں ایسا کلام نہ بتا دوں جو اس کے چھوٹے اور بڑے شرک کو دور کر دے؟“۔ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہر روز تین مرتبہ یہ دعا پڑھا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ» ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے اس (شرک) کی معافی مانگتا ہوں جسے میں نہیں جانتا“۔ نیز شرک یہ بھی ہے کہ انسان کہے: ”مجھے اللہ اور فلاں شخص نے عطا کیا“، اور کسی کو اللہ کا شریک و ہمسر ٹھہرانا یہ ہے کہ آدمی کہے: ”اگر فلاں نہ ہوتا تو فلاں مجھے قتل کر دیتا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 58]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17670، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/1، 6304/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 54»